دعوت
اسلامی کےزیراہتمام آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna)
میں 27 اکتوبر 2021 ء کو بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”آقا کی امت سے محبت“کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہمارے پیارے آقا حضرت
محمد صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اپنی امت سے محبت و شفقت کے بارے میں اہم
نکات بیان کیا۔
ساؤتھ افریقہ میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 28 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں شعبہ شارٹ
کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ اور پولکوانے کی ذمہ داراسلامی بہنوں
کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
شارٹ
کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا فالو اپ کرتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو آئندہ آنے والے کورسز ”ہفتہ سنتوں بھرا اجتماع کورس “، ”احکام وراثت“کے
نکات سمجھائے نیز ان کورسز کو کابینہ سطح
پر کروانے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار
اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ اور پولکوانے کابینہ کی نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا فالو آپ کرتے
ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ نیک
اعمال پر عمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں
کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے پولکوانے میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 41 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور محفل نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا گیا۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور محفل
نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا گیا۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے جانسبرگ میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا فالو اپ کرتے
ہوئے ان کی تربیت کی نیز وقت پر کارکردگی دینے اور ماہانہ فارم کارکردگی وقت پر جمع
کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2021 کو ٹیلی فون کے ذریعے تمام کابینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نئے اہداف دیئے اور
مختلف شعبوں میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مدنی کورسز میں داخلہ کروانے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرمیزبرگ
میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت
کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر
پولکوانے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت
کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میں 31 اکتوبر 2021ء کو دینی حلقہ ہوا جس میں مقامی
تاجروں میں شرکت کی۔
نگران
ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 7
نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے، عملی طور دینی کاموں
میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
رنگیل پور ملتان
میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر 2021ء کو رنگیل پور ملتان میں ولادت مصطفٰے ﷺ کے
سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول، ذمہ
داران دعوت اسلامی اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”سیرت النبی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے شرکا کو 7 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون
کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
ممتاز آباد ملتان میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں
اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر 2021ء کو ممتاز آباد ملتان میں عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس
میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”عشق رسول ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو سیرت رسول ﷺ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی
گزارنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami