21 جولائی 2022 ءکو راولپنڈ ی میں مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم صوبہ
پنجاب کے صوبائی ذمہ دار قاری محمد جاوید عطاری ، صوبہ کے۔ پی ۔کے۔ کے صوبائی ذمہ دار قاری محمد اویس عطاری ،
راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کے ذمہ دار قاری محمد وقار عطاری کے ساتھ ساتھ
ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،ناظمین اور قاری صاحبان نے شرکت فرمائی ۔
نگران مجلس قاری محمد عرفان عطاری نے ”احساس ذمہ
داری “کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکاء کو مدرسۃ المدینہ جدول کے اہم مدنی پھول
دیئے ساتھ ہی خود کفالت مضبوط کرنے کے حوالے سے گھریلو صدقہ بکس رکھنے اور ڈونیشن سیل
لگوانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعیب
اشرف نقشبندی ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
فیصل آبا دمیں شعبہ مدنی قافلہ کا مدنی مشورہ،
شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ سمیت اہم ذمہ داران کی شرکت
صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیاجس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری، نگران شعبہ، صوبائی و ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء)، 2026ء کے اہداف، شعبے کو خود کفیل بنانے، آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے، سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھول، اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبے کی کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تین دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12
ماہ کے مدنی قافلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو تیار کرنے کے بارے میں ذہن سازی کی۔
مزید
نگرانِ پاکستان مشاورت نے عید الاضحی کے موقع پر عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے اخراجات کو پورا
کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتما ع کا
انعقاد، کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 جون 2022ء بروز
جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے عاشقانِ رسول کو ذوالحجۃالحرام کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اسلامی بھائیوں
کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت سے بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حمزہ اختر عطّاری
(درجہ ثانیہ،جامعۃ المدینہ،ہدیٰ مسجد،فیصل آباد، پاکستان)
اے عاشقان رسول ! یقیناً
علم دین کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہیں، اسی سے دنیا و آخرت میں کامیابی
نصیب ہوتی ہے، علم والوں کی آخرت میں درجے بلند ہوں گے۔ ہمارے علیم و حکیم رب قدیر
نے فرمایا:یَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْۙ-وَ
الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍؕ ترجمۂ کنزالایمان: اللہ تمہارے ایمان والوں کے اور ان کے جن کو علم دیا گیا
درجے بلند فرمائے گا۔(پ 28، مجادلہ : 11)
یقیناً علم کی شان بہت بلند ہے چنانچہ حضرت سیدنا امام غزالی علیہ رحمۃ اللہ
الوالی لکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرماتے ہیں: عالم باعمل کو ملکوت
آسمان (آسمان کی سلطنت میں) عظیم یعنی بڑا شخص کہتے ہیں۔(الزھد ،امام احمد مواعظ
عیسیٰ ص 97، حدیث 330)احادیث مبارکہ میں علما کے فضائل بیان ہوئے ہیں آئیے علما کی
فضیلت پر پانچ فرامین مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھتے ہیں:۔
(1) اللہ پاک کے آخری نامی مکی مدنی محمد عربی صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: إِنَّ
الْعُلَمَاء َ هُمْ وَرَثَةُ الْأَنْبِيَاءِترجمہ:بے شک علماء، انبیاء کرام کے وارث ہیں۔
(2) امام ترمذی نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سامنے دو آدمیوں کا
ذکر ہوا ایک عابد دوسرا عالم، آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: فضل
العالم علی العابد کفضلی علی ادناکم ترجمہ: بزرگی فضیلت عالم
ی عابد پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تمہارے کمتر پر۔) ترمذی، کتاب العلم، باب
ماجاءفی فضل الفقہ علی العبادہ، 4/313، حدیث 2494)
(3) ترمذی کی حدیث میں ہے کہ اللہ پاک اور اس کے فرشتے اور
سب زمین والے اور سب آسمان والے یہاں تک کہ چیونٹی اپنے سوراخ میں اور یہاں تک کہ
مچھلی یہ سب درود بھیجتے ہیں علم سکھانے والے پر جو لوگوں کو بھلائی سکھاتے ہیں۔ (ترمذی،
کتاب العلم ،4/ 313، حدیث: 2694)
(4) امام ذہبی نے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: قیامت کے دن علماء کی دواتوں کی سیاہی اور شہداء کا خون
تولہ جائے گا علماء کی دواتوں کی سیاہی شہیدوں کے خون پر غالب آجائے گی۔( جامع بیان
العلم و فضلہ، باب تفضیل العلماءعلی الشہداء،
ص 48، حدیث:139)
(5) حضرتِ علّامہ جلالُ الدّین سُیُوطی
الشّافِعی رحمۃُ اللہِ علیہ ’’شرحُ الصدور
‘‘میں نقل کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا عبدُ اللہ بن عباس رضی اللہُ عنہما فرماتے ہیں : سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عافیت نِشان ہے : اِذَا
مَاتَ الْعَالِمُ صَوَّرَ اللّٰہُ عِلْمَہٗ فِیْ قَبْرِہِ یُؤْنِسُہٗ اِلٰی یَوْمِ
الْقِیَامَۃِ یعنی جب کسی عالم کا انتقال ہوتا ہے اللہ پاک اس کے علم کو
اس کی قبر میں متشکل (یعنی کوئی شکل عطا) فرما دیتا ہے جو قیامت تک اسے سکون
پہنچاتا ہے۔ (شرح الصدور، باب احادیث
الرسول فی عدۃ امور، ص158)
اللہ پاک ہمیں علماء کی اہمیت و فضیلت سمجھتے ہوئے ان کی
قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
قرآن و حدیث میں
عُلَما کے بے شمار فضائل بیان ہوئے ہیں،
ان کی فضیلت و عظمت قیامت کے دن کھلے گی جب عام لوگوں کو حساب و کتاب کے لیے روکا
جائے گا اور عُلَما کو ان کی شفاعت کے لیے روکا جائے گا۔اللہ پاک نے عُلَما کو دیگر لوگوں پر فضیلت و برتری عطا
فرمائی ہے لہٰذا غیرِ عُلَما( نہ جاننے والے) عُلَما (جاننے والوں) کے برابر نہیں
ہو سکتے چنانچہ پارہ 23 سورۃ الزمر کی آیت نمبر 9 میں ارشادِ ربّ العباد ہے : قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا
یَعْلَمُوْنَؕ- ترجمۂ کنزالایمان : تم
فرماؤ کیا برابر ہیں جاننے والے اور انجان ۔(پ 23 ،الزمر : 09)
احادیثِ مبارکہ میں بھی
عُلَما کے فضائل بیان کیے گئے ہیں چنانچہ فضائلِ عُلَما پر مشتمل 5 اَحادیثِ
مبارکہ ملاحظہ فرمائیے :
(1) نبیوں کے
سلطان، رحمتِ عالمیان، سردارِ دو جہان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : عالِم کی فضیلت عابِد پر
ایسی ہے جیسی میری فضیلت تمہارے اَدنیٰ پر، پھر آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ پاک ، اس کے
فِرِشتے ، آسمان اور زمین کی مخلوق یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنے سُوراخوں میں اور
مچھلیاں (پانی میں) لوگوں کو نیکی سکھانے والے پر”صَلٰوۃ “بھیجتے ہیں۔( ترمذی،
کتاب العلم، باب ماجاء فی فضل الفقہ علی العبادة، 4/ 313، حدیث : 2694)مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم
الاُمَّت مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : اللہ پاک کی”صَلٰوۃ “ سے اس کی خاص رحمت اور مخلوق کی
”صَلٰوۃ “ سے خصوصی دُعائے رحمت مُراد ہے۔(مِرآۃ المناجیح، 1/200)
(2)حُضُورِ اکرم
، نورِ مجسم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ معظم ہے : ایک فَقِیْہ ہزار عابدوں سے زیادہ شیطان پر سخت ہے۔(تِرمِذی،
کتاب العلم، باب ما جاء فی فضل الفقہ علی العبادة، 4/ 311، حدیث : 2690(
(3) رسول اللہ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ
دلنشین ہے : عُلَما کی سیاہی شہید کے خون
سے تولی جائے گی اور اس پر غالب ہو جائے گی۔(تاریخ بَغْداد، حرف الحا، ذکر من اسمہ
محمد واسم ابیہ الحسن، محمد بن الحسن بن ازھر … الخ، 2/ 190، حدیث : 618)
(4) سرکارِ عالی
وقار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مشکبار ہے : بے شک
عُلَما کی مثال زمین میں ایسی ہے جیسے آسمان میں ستارے، جن سے خشکی اور سَمُندر کی
تاریکیوں میں راستے کا پتا چلتا ہے لہٰذا اگر ستارے مٹ جائیں تو قریب ہے کہ راستہ
چلنے والے بھٹک جائیں گے۔(مسند امام اَحمد، مسند انس بن مالک، 4/ 314، حدیث : 12600)
(5)نور کے پیکر،
تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحروبَر صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے: لوگوں میں درجہ نبوت کے زیادہ قریب علماء اور مجاہدین ہیں۔ علماء ، انبیائے کرام
علیہم السلام کی لائی ہوئی تعلیمات کی طرف لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں جبکہ مجاہدین
انبیائے کرام علیہم السلام کی لائی ہوئی شریعت (کی حفاظت) کے لئے اپنی
تلواروں سے جہاد کرتے ہیں۔ (سیر أعلام النبلاء ، الطبقۃ
الخامسۃ والعشرون ، حدیث:4337، الحسینی محمد بن محمد بن زید ، 14/52، مختصرًا)
اللہ پاک ہمیں علم دین
حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ اٰمین بجاہ النبی الامین
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت
14نومبر2021ءبروزاتوارمدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں ماہانہ مدنی
مشورےکااہتمام کیاگیاجس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کےاراکینِ زون و ریجن ذمہ دار ان
نےشرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاس مشورےمیں سابقہ ماہ کی کارکردگی کاجائزہ
لیتےہوئےآئندہ کےاہداف بتائےنیزشعبے کےایونٹس کےحوالے سے اہم نکات
پرتفصیلاًگفتگوکی۔(رپورٹ: غلام
مصطفیٰ عطاری رکن زون جڑانوالہ و ریجن کارکردگی ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال ، کانٹینٹ:
غیاث الدین عطاری)
جانشین امیر اہلسنت نے فیضان مدینہ کراچی میں11 اسلامی
بھائیوں کا نکاح پڑھایا
10
نومبر 2021ء کی شب ہونےوالے مدنی مذاکرے کے بعد نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 11
اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔ حاجی عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی دولہوں اور ان کے خاندان والوں کو مبارکباد دی
اور خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔
حسن
کالونی بائی پاس وار برٹن میں شاندار تعمیر کے بعد مسجد فیضان غوث الاعظم کا
افتتاح کردیا گیا۔
23
اکتوبر 2021ء کو افتتاحی تقریب کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر
تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے اور مسجد کو دینی
کاموں کے ذریعے آباد کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےوکلاءکے تحت
پچھلے دنوں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکےموقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آبادمیں محفلِ
میلادکااہتمام کیاگیاجس میں کم وبیش100ججز اور1ہزاروکلانےشرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی اظہر
عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی
اعتبارسےتربیت کی۔
بعدازاں وکلانے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی،اس
کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےوکلاکو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ: عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان کے تمام اسٹاف کے درمیان
سالانہ تربیتی اجتماع کا انعقاد
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی (دعوت اسلامی)کے زیرعالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کا سالانہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں
پاکستان بھر سے تمام برانچز کے اسٹاف نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 1300 تھی۔
تربیتی
اجتماع میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
”عقیدہ کی پختگی“ کے موضوع پر بیان فرمایا جبکہ نگران مرکزی مجلس شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی
جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری”صبر“
کے موضوع پر سنتوں بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔
اس
تربیتی اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری نے شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عاشقان رسول کی رہنمائی فرمائی
اور سوالات کے جوابات دیئے۔
دورانِ
اجتماع نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں نگران شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور
دیگر اراکین شعبہ نے شیلڈز تحفے میں پیش کیا۔
پتوکی میں عُرسِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں ذمہ
داران کا قصر حاکم شادی ہال
کاوزٹ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پتوکی
میں عُرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کے سلسلے
میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے قصر حاکم شادی ہال کا وزٹ کیاجس میں 2اکتوبر2021ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر نگرانِ زون محمدمنیر عطاری نے نگران ِکابینہ
محمد بلال عطاری سمیت دیگرذمہ داران سے اجتماعِ پاک کے انتظامات کے حوالے سے
مشاورت کی ۔
اس کے علاوہ علی امروز عطاری نے بھی شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران
کے ہمراہ اس مقام کا دورہ کیا،اجتماعِ پاک میں سیکیورٹی کے نظم و ضبط کے حوالے سے
اہم نکات پر گفتگو کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں جامع مسجد حنفیہ قادریہ دینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیاجس میں دینہ کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں رکنِ شعبہ مشرف علی عطاری نے ذمہ
داران کی تربیت کرتے ہوئے12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے نیز امت کی غمخواری
کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)