پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ تعلیم عالمی و پاک سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں اور شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کی ناظمہ نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کے کورس کروانے کے سلسلے میں مشورہ لیا جس میں شعبہ تعلیم کے تحت کورسز کی تیاری کب سے ہو؟اس کے مشورے کون لے؟اس کی کارکردگی کا نظام کیا ہو؟ ان امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

٭دوسری طرف عالمی سطح و بین الاقوامی امور شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کی پہلی و دوسری سطح کے مدنی مشورے لینے و کارکردگی شیڈول وصول ہونے پر بات چیت کی نیز کفن دفن و کارکردگی فارم کی وضاحت سے متعلق امور پر بھی اسلامی بہنوں کو نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت ساہیوال ڈویژن میں اسپیشل پرسنز  ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد سلطان عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں مدرسۃ المدینہ کے ناظم صاحب سے ملاقات کی اور جامعۃ المدینہ نابینا افراد کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے ساہیوال ڈویژن ذمہ دار زبیر عطاری کے ہمراہ پاکپتن شریف کا دورہ کیا اور وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات اور انہیں جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام مصطفیٰ عطار ی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 27 جولا ئی 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے علاقہ پیر کالونی وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں’’بیماری کے فائدے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں، مصیبتوں پر صبر کے فضائل بیان کرتے ہوئے تربیت کے مدنی پھول دیئے۔ اجتماع کے بعد ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جاکر ان کی طبیعت کی خرابی پر ان سے عیادت کی ۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقہ پیر کالونی میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوتیں دیں اور اجتماع میں آنے کے لئے ذہن دیا اس انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں کوئٹہ سراوان ہاؤس میں دعوت اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دیگر ذمہ داران (کوئٹہ کنٹونمنٹ ٹاؤن کے نگران حاجی نورالعینین عطاری، مولانا لیاقت علی عطاری المدنی، قاری محمد مشتاق عطاری )کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی والدہ کے انتقال پرملاقات و تعزیت کی ، ذمہ دار اسلامی بھائی نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔

اس موقع پر سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی سے بھی ملاقات ہوئی، انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا اورسراج خان رئیسانی کی والدہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی دادی کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیمارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کےتحت  30جولائی 2022ء بروز ہفتہ راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبہ دارالسنہ ذمہ داران و ناظمات کا آن لائن مدنی مشورہ کیا۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے اور اس میں تعدا د بڑھانے کے لئے نکات بتائے نیز اہداف بھی دیئے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیوں کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت شجر کاری مہم کے سلسلےمیں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں ذمہ دار محمد آصف عطاری ، رابطہ میڈیا ذمہ دار محمد حذیفہ عطاری ، نندی پور ٹاؤن کے نگران محمد علی عطاری  اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے ذمہ دار حافظ وقار کے ساتھ نگران سٹی گوجرانوالہ خوشی محمد نے میٹنگ کی ۔

بعد ازاں Parks and Horticulture Athourity کے ڈائریکٹر و PRO کمشنر ندیم بٹ، DC office میں کمشنر ڈی ۔سی ، آر۔پی۔او۔آفس ڈائریکٹر ، فوڈ ڈائریکٹر، ایجوکیشن ڈائریکٹر اور ہیلتھ آفسرزکے ساتھ ملاقات کی ، دعوت اسلامی کی جانب سے شجرکاری مہم میں حصہ ملانے اور دینی و سماجی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کئے ۔(رپورٹ: محمد احسان عطاری شعبہ رابط برائے شخصیات ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کےتحت  30جولائی 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر راولپنڈی سے نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے پاکستان مجلس مشاورت اور پاک سطح شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن’’شجر کاری مہم‘‘کے مدنی پھولوں پر مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کو شجر کاری مہم کے اسپیشل کام کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت لالیاں ڈیف کلب میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں  ڈیف فاؤنڈیشن لالیاں کے صدر محمد سہیل سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ڈیف اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی اور اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے، محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرانے، 14اگست 2022ء کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے اور شجر کاری مہم میں حصہ لینے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ڈیف صدر محمد سہیل نے عملی طور پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:غلام مصطفیٰ عطار ی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30،29 جولائی 2022ء کو  کینیا ،یوگینڈااور تنزانیہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اندازے گفتگو کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔ مزید شجر کاری مہم میں حصہ ملانے اور مسلم خواتین کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر پنڈ دادنخان میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان ملک نور زمان، چوہدری امتیاز جٹ، قاری قمر عباس، قاری عبد اللہ، قاری صدام، قاری نیرعباس اور دیگر افسران سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

اس دوران ذمہ داران نے شجر کاری مہم میں شریک عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نےتأثرات دیتے ہوئے خوشی کا اظہا رکیا اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر تحصیل نگران طارق محمود عطاری، یو سی نگران قمر عطاری، یو سی نگران پنڈ دادنخان فہیم عطاری اور ربطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد عباس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:نیر عباس عطاری تحصیل کار کردگی زمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر  پاکستان کے شہر ایبٹ آبا دمیں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل مختیار احمد خان سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس دوران مختیار احمد خان کے ہمراہ نگرانِ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد مولانا محمد رمضان عطاری مدنی نے پودالگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے دعا کروائی۔

بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے کا نعرہ لگانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت سال 2022ء  ملک بھر میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے اس میں حصہ لیا۔

اسی سلسلے میں یکم اگست 2022ء بروز پیر شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی سندھ میں واقع ابرار احمد چیمہ عطاری کے فارم ہاؤس میں شجر کاری کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں نے کثیر پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوت اسلامی اور ابرار عطاری کےہمراہ دیگر اسلامی بھائیوں نے بھر پور انداز میں حصہ لیا اور پودے لگائے نیز ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی گئی۔(رپورٹ:محمد حسین عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)