پتوکی میں عُرسِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں ذمہ
داران کا قصر حاکم شادی ہال
کاوزٹ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پتوکی
میں عُرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کے سلسلے
میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے قصر حاکم شادی ہال کا وزٹ کیاجس میں 2اکتوبر2021ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر نگرانِ زون محمدمنیر عطاری نے نگران ِکابینہ
محمد بلال عطاری سمیت دیگرذمہ داران سے اجتماعِ پاک کے انتظامات کے حوالے سے
مشاورت کی ۔
اس کے علاوہ علی امروز عطاری نے بھی شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران
کے ہمراہ اس مقام کا دورہ کیا،اجتماعِ پاک میں سیکیورٹی کے نظم و ضبط کے حوالے سے
اہم نکات پر گفتگو کی۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں جامع مسجد حنفیہ قادریہ دینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیاجس میں دینہ کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں رکنِ شعبہ مشرف علی عطاری نے ذمہ
داران کی تربیت کرتے ہوئے12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے نیز امت کی غمخواری
کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
سیالکوٹ
زون جامعۃالمدینہ گرلزپاک پورہ میں ماہانہ
مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت سیالکوٹ زون جامعۃالمدینہ گرلزپاک پورہ میں ماہانہ
مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغہ کو کیسا
ہونا چاہیے‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیااورماہ ربیع الاول کے نکات
سمجھائے۔مختلف شعبہ جات سےملنےوالےکارکردگی شیڈول کی تکمیلی کیفیت کا جائزہ لیا نیز
بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور تقسیمِ رسائل کرنے کا ذہن بھی دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
.jpeg)
پچھلے دنوں
فیصل آباد میں مولانا محمد امین صاحب کے شہزادے مولانا حبیب امجد صاحب کے انتقال پر شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تعزیت کی۔
مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا ،رکنِ
شوریٰ نے تعزیت کرتے ہوئے گھر والوں کوصبر کی تلقین کی جس پر انہوں نے ذمہ داران
کا شکریہ ادا کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں 12 دن
کا اشاروں کی زبان کا کورس کاآغاز ہوا جس میں شرکا اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں نعت،بیان،ذکر ،دعا
اور صلوۃ وسلام سکھانے کاسلسلہ جاری ہے۔
اس کورس میں
دعوتِ اسلامی کےدیگر دینی کاموں کے ساتھ
ساتھ نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ بھی سکھایا جائے گا۔(رپوٹ: محمد
علی عطاری لاہور ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

امیراہل
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے
عطاکردہ
ہفتہ
وار رسالہ
نوجوان کی توبہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں44ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی
کے تحت 5ستمبر2021ءبروزاتوار گارڈن ویسٹ کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ جیلانی مسجد
میں یوم ِدعوتِ اسلامی اور تقریب اسناد شعبہ شارٹ ٹائم مدارس المدینہ کراچی
کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ۔
اس اجتماعِ
پاک میں نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ
ٹائم پاکستان قاری عرفان عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا،الحمدللہ عزوجل رواں سال 47 بچوں نےقراٰن پاک حفظ وناظرہ مکمل کرلیا۔(رپوٹ: محمد
شہروز مدرسۃ المدینہ جزوقتی کراچی ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 5ستمبر 2021ء کو آسٹن، برمنگھم یوکے لائٹ ہاؤس میں نوجوانوں
کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
ورکشاپ
منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں میں گلوبل وارمنگ اور اس سے ہمارے سیارے پر پڑنے والے
اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ ورکشاپ میں گلوبل وارمنگ کے اثرات، سمندر
کی سطح بڑھنے کی صورت میں مستقبل کے اثرات اور کس طرح موسمیاتی تبدیلی بہت سے
جانوروں کے ناپید ہونے کا سبب بن سکتی ہےسمیت کئی بحث زیر غورِ آئی، مختلف پوائنٹس
پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جیسے ہر کوئی اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کیسے کم کرسکتے
ہے، بجلی بچانا، کارشیئرنگ، زیادہ چہل قدمی، انرجی سیونگ لائٹ بلب کا استعمال، ری
سائیکلنگ وغیرہ۔

یومِ
دعوت اسلامی کے موقع پر ذمہ داران نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ سےاپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے وین کو ڈیجیٹل
ایڈوین بناکر برمنگھم یوکے کے سڑکوں پر گھمایا جس پر دعوت اسلامی کی 40 سالہ جدو
جہد کے مختلف پیغامات نمایاں تھے۔ذمہ داران نے اس وین کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو
مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
بل رنگ شاپنگ سینٹر یوکے میں ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے مبارکباد
کا خوبصورت پیغام دکھایا گیا

2ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل
ہونے پر برمنگھم یوکے کے مشہور Bullring Shopping Centreمیں
ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے مبارکباد کا خوبصورت پیغام دکھایا گیا۔
Bullring
Shopping Centreیوکے
کے ان مشہور اور بڑے شاپنگ مال میں سے ایک ہے جہاں ہزاروں افراد روزانہ کی بنیاد
پر وزٹ کرتے ہیں۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر مڈلینڈز، ویلز جامعۃ المدینہ آسٹن برمنگھم میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب
و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برٹن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔