عاشقان رسول کی دینی اصلاح اور ان کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اندر تبلیغ دین کا جذبہ بیدار کرنے لئے عالمگیر تحریک دعو ت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہر جمعرات بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان فرماتے ہیں۔ اجتماع کا اختتام پرنیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے اسلامی بھائی مدنی قافلے میں سفر بھی کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 9 ستمبر 2021ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔ جمعرات کی شب 9:15 بجے مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”راہِ دین کی مشقتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنے اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع ضرور شرکت فرمائیں۔


دعوت اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ شومارکیٹ کے علاقے عثمان آباد میں ہو نے والی حادثاتی اموات کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران مع مشاورت ڈویژن نگران کے ساتھ علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور گھر کی خواتین کو گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع رکھنے اوراسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کورنگی اور لانڈھی کابینہ کے بستوں پر تربیتی سیشن ہوا جن میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پابندی سے بستہ کھولنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے۔

اسی طرح اسلامی بہنوں کےسابقہ کوائف کا جائزہ لیا جن کے مطابق لانڈھی اور کورنگی کے بستوں پر تقریبا دو سو سے زائد اسلامی بہنوں نے حاضریاں دی اور تین سو سے زائد اپنے مریضوں کے لئے تعویذات عطاریہ لیکر گئیں۔ مزید250 کی تعداد میں اوراد وظائف بتائے گئے۔ اس کے علاوہ اِن میں نیک اعمال کے رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔


میمن گوٹھ کابینہ میں شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت زون سطح کا مدنی مشورہ

Wed, 8 Sep , 2021
3 years ago

دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میمن گوٹھ میں زون سطح کا مدنی مشورہ کیا گیاجس میں ذیلی تا زون سطح کی 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنےکے حوالے سے گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھانے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول وقت پر دینے کا ذہن دیا نیز شیڈول پر عمل کو یقینی بنانے اور دل جمعی سے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ فنانس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوشعبے کےدینی کام کرنےحوالےسےنکات سمجھائے اورانہیں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے بعد سوالات کا سلسلہ ہوا جس میں ای-رسید ، اِن ڈپوزٹ اماؤنٹ اور تقرری کے متعلق کلام ہوا جبکہ آخر میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق مدنی پھول بھی دیئے۔


 دعوت ِاسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت پچھلے دنوں میر پور خاص اور ٹنڈو الہ یار زونز میں اسلامی بہنوں کے 3 دن کے رہائشی تربیتی کورس کا انعقاد ہوا جن میں ریجن اور زون مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے روحانی علاج کے بستے لگانے اور تعویذات عطاریہ دینے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور آقا ﷺکی دکھیاری امت کی غم خواری کرنے کا ذہن دیا۔مزید انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ لینےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کی جامشورو کابینہ کی سوسائٹی فیز 2 میں ایک سیاسی شخصیت(چیئرمین آف پی۔پی۔پی دادو ڈسٹرکٹ )کے گھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین اور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’عفو درگزر کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔مزید اسلامی بہنوں کےمدرستہ المدینہ اور آن لائن کورسزمیں ایڈمیشن لینےکا ذہن دیا ۔

اس کےعلاوہ اہل خانہ سمیت 7 اسلامی بہنوں کو بذریعہ میل سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت کرایا گیا ۔آخر میں شخصیات نے دعوت اسلامی کے بارے میں اچھے اچھے تاثرات دیئےاور دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


یوم دعوت اسلامی کے موقع پر بیلجیم (Belgium) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز( Brussel) کی 16 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” دعوتِ اسلامی اور امیر اہلسنت “کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس دینی تحریک کا اصل مقصد کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ  للبنات و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےنئی آنے والی کتاب اسلامی بیانات جلد 7 کے حوالے سے اپڈیٹ دی اور کراچی ریجن میں 3 ہزارکتابوں کو تقسیم کرنےہدف دیا جس پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے جلد ہدف پورا کرنے اور کتاب ہر ذیلی حلقے تک پہنچانے کی نیت کی۔

شعبہ مکتبۃالمدینہ و تقسیم رسائل کےتحت کراچی ریجن صدر کابینہ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صدر کابینہ آرام باغ میں اسلامی بہن کے گھر سوئم کےسلسلہ میں ایصال ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’قبر کی پہلی رات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور مرحوم کےاہل خانہ کو ایصال ثواب کے لئے تقسیم رسائل کرنے اور پودے لگانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  04 ستمبر 2021ء کو بیلجیم (Belgium) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”فیضان اسلام “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز اپنے شب و روز رسالہ نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی  کےشعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی تھر زون کنری کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن ذمہ دارا ور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز، تقسيم رسائل، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اوران شعبہ جات کےدینی کاموں کےمتعلق اہداف بھی دیئے ۔

مدنی مشورےکے بعد شخصیات میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں ان کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن کا تعارف کرواتے ہوئے اس میں داخلہ لینےکاذہن دیا جس پر 4 اسلامی بہنوں نے آن لائن کورس میں ایڈمیشن لینے اور دیگر کو ایڈمیشن دلوانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام05  ستمبر 2021ء کو ہالینڈ کے شہر دین ہاگ (Den Haag )میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت کے نیکی کی دعوت دینے کے اندز کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔