اسپین
کے ڈویژن ترتوسا کے علاقوں میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ستمبر 2021ء کے
پہلے ہفتے اسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) ،تا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”دعوت اسلامی اور امیر
اہل سنت کی قربانیوں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ستمبر 2021ءکے پہلے
ہفتے سویڈن (Sweden )میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ سطح کی شارٹ کو رسزذمہ دار اسلامی بہن نے ”عقلمند
مبلغ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت کس طرح دی جائے اور نیکی کی دعوت دینے کی اہمیت کے بارے میں بیان کیا نیز ہفتہ وار ا سنتوں بھرے جتماع میں پابندیِ وقت
کے ساتھ شرکت کرنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے شہر اوسلو (Oslo)میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاحِ
اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مذاکرہ کے سوالات و جوابات کی دہرائی
کروائی نیز اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ سکھایا۔دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کے لئے انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
یوکے
کے شہر برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے كورس تفسیر
سورہ ٔملک کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائےاور اپنے اپنے ڈویژنز میں یہ کورس منعقد کروانے کے اہداف دئیے۔
یوم
دعوت اسلامی کے موقع پر آئر لینڈ ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 32 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے
دینی ماحول سے منسلک رہنے نیز دینی کاموں
میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
یوکے
لندن ریجن کی ویسٹ لندن کابینہ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
یوم
دعوت اسلامی کے موقع پر یوکے لندن ریجن کی ویسٹ لندن کابینہ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 42اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوم
دعوت اسلامی کے موقع پر یوکے کی بریڈفورڈ ریجن میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 200 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے کوشش
کرنے کا ذ ہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات ( East, South, Central Birmingham, Coventry,
Peterborough, Nottingham, Leicester,
Derby) پر
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم وبیش 661 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” جنت کی قیمت اور بیماری کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں
شرکت کی ترغیب دلائی۔
ماہ اگست 2021ء میں یوکے لندن ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی
کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے)کے زیر
اہتمام ماہ اگست 2021ء میں یوکے لندن(London) ریجن میں لگنے والے مدارس اور
دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجیے:
پورے
ریجن میں لگنے والے درجات کی تعداد:40
ان درجوں میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد:35
ان میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :248
بذ
ریعہ انٹرنیٹ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:23
ان میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 122
بذ
ریعہ انٹرنیٹ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 21
گھر
مدرسۃالمدینہ کی تعداد :3
گھر میں مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :4
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :72
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :96
اکثر
دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :72
یوکے
لندن ریجن میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام چند دنوں پہلے یوکے لندن ریجن میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا، مزید
زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک
اعمال پر عمل کروانے کی ترغیب دلائی نیز
اصلاحِ اعمال اجتماع کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شعبے کے Update مدنی پھولوں سے آگاہ کیا۔
یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے آسٹن میں آن لائن” تفسیر سورۂ ملک کورس“ کا انعقاد
گزشتہ
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے
زیرِ اہتمام یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے
آسٹن( Aston ) میں آن
لائن” تفسیر سورۂ ملک کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں سورۂ ملک کا لفظی اور بامحاورہ
ترجمہ اور اس کے ساتھ اس سورت کی تفسیر بھی بیان کی گئی۔کورس کے آخر میں اسلامی
بہنوں سے سوال جواب بھی کئے گئے۔ اس موقع
پر اسلامی بہنوں نے اس کورس کے بارے میں بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیااور مستقبل میں
ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کی نیت بھی کی ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے شہر لیسٹر( Leicester) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” نماز“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال رسالہ پُر کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔