دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے والتھم سٹو اور آئلسبری ( Walthamstow and Aylesbury) میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 24اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


(رپورٹ: محمد عمر فیاض مدنی، دعوتِ اسلامی کے شب وروز)

7 ستمبر 1974 کا دن مسلمانوں کے لئے ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس دن علامہ شاہ احمد نورانی،شیخ الحدیث علامہ مصطفیٰ الازہری، مولانا عبدالستار خان نیازی و دیگر عمائدینِ اہل سنت رحمہم اللہ المبین کی بھرپور کوششوں سے قادیانیوں کو قومی اسمبلی میں ان کے کفریہ عقائد کی بناء پر غیر مسلم اور پاکستان کی چھٹی اقلیت قراردے کر اسلام کے بنیادی عقیدۂ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا گیا۔

ملکی تاریخ کے اس عظیم روشن ترین تاریخ ساز دن ”7ستمبر“کو عاشقانِ رسول یومِ تحفظِ عقیدۂ ختم نبوت مناتے ہیں، محافلِ نعت منعقد کرتے ہیں، بیانات سننے سنانے کا سلسلہ ہوتا ہے اور ختمِ نبوت کے عقیدے کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیا جاتا ہے۔

دعوتِ اسلامی جو کہ عاشقانِ رسول کی ایک بہت بڑی تحریک ہے ،اس کی جانب سے بھی یومِ تحفظِ ختمِ نبوت نہایت ہی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عشقِ رسول سے لبریز دلنشین نعرے لکھ کر عُشّاقانِ رسول کو محبتِ رسول کا جام پلایا اور پھر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تمام تاجروں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ 7 ستمبر یومِ تحفظ ختم نبوت کی مناسبت سے اپنی دکانوں پر 7فیصد ڈسکاؤنٹ دیں۔ اس پیغام کے ملتے ہیں بہت سارے تاجروں نے لبیک کہا اور اپنی دکانوں کے آگے 7فیصد ڈسکاؤنٹ کے پینافلیکس آویزاں کردیئے۔

عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے صبح 10 بجے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”عقیدۂ ختم ِ نبوت“ کے عنوان پر خصوصی بیان فرمایا جسے مدنی چینل پر براہِ راست نشر بھی کیا گیا۔ سینکڑوں طلبہ نے فیضانِ مدینہ میں جبکہ ہزاروں طلبہ نے اپنے اپنے جامعات المدینہ میں اجتماعی طور پر بذریعۂ مدنی چینل اس تقریب میں شرکت کی۔ مفتی حسان عطاری نے قرآن و سنت کی روشنی میں عقیدۂ ختمِ نبوت کو اُجاگر کیا اور طلبہ کونبی کریم ﷺ کے آخری نبی ہونے کے متعلق تفصیلاً آگاہی فراہم کی۔

اس کے علاوہ رات 9 بجے مدنی چینل پر خصوصی پروگرام بنام”آخری نبیﷺ “ کے عنوان سے نشر کیا گیا جس میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی قاسم قادری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری ، ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور مولاناحافظ اشفاق عطاری مدنی نے شرکت کی۔

پروگرام میں بات کرتےہوئے مفتی قاسم صاحب کا کہنا تھا کہ ختمِ نبوت کا عقیدہ قرآن کی کئی آیات سے ثابت ہے اور اس کا منکر کافر ہے۔ خود جن احادیث میں حضور تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ نے اپنے آخری نبی ہونے کا واضح بیان فرمایا ان کی تعداد تین سو سے زائد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت دین کی اساس و بنیاد ہے ، جس طرح آنحضرت ﷺ کو نبی ماننا لازمی ہےاسی طرح ان کو آخری نبی ماننا بھی لازمی ہے۔

حاجی عبدالحبیب عطاری نے مدنی چینل کے ناظرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جس طرح کلمہ ، نماز، سچ، اچھائی ، برائی وغیرہ کے بارے میں بتاتے ہیں اسی طرح ختمِ نبوت کے بارے میں بھی اپنے بچوں کو خوب اچھی طرح عقائد بتائیں تاکہ ان بچوں کا عقیدہ مضبوط اورمحفوظ ہوجائے۔

اس موقع پر مفتی ِ اہل سنت مفتی قاسم صاحب سے قادیانی فرقے، ان کے مکر و فریب اور باطل اَدِلّہ سے متعلق مختلف سوالات بھی کئے گئے جن کے انہوں نے نہایت تفصیل سے جوابات ارشاد فرمائے۔

نوٹ: مفتی قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا یہ پروگرام دیکھنا ہر عاشقِ رسول کے لئے نہایت ہی مفید ہے جس کو دیکھنے سے عشقِ رسول میں اضافہ اور ایمان مضبوط ہوگا۔ ان شاء اللہ۔ پروگرام کا لنک نیچے دیا گیا ہے۔

Watch Mufti Qasim Attari Program


یوم دعوت اسلامی کے موقع پر یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن  کی گلاسگو اور ایڈنبرا کابینہ میں آن لائن اور فیس ٹو فیس سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے کوشش کرنے کا ذ ہن دیا۔


عقائد و اعمال کے بنیادی مسائل پر300سے زائدسوالات وجوابات کا مجموعہ

گلد ستۂ عقا ئد و اعمال

پیشکش: شعبہ تخریج دعوتِ اسلامی

(المدینۃ العلمیہ ، اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭ہر عنوان سے متعلق سوالات قائم کرکے ان کے جوابات تحریر کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی ان کے حوالہ جات بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔

٭ اَحادیث ِمبارکہ کی اصل مآخذسے حتی المقدور تخریج کر دی گئی ہے

٭ آیاتِ قرآنیہ کا ترجمہ امام ِاہل ِسنت،مجدد دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ اللہ المنان کے شہرۂ آفاق ترجمہ قرآن ’’کنزالایمان ‘‘ سے دیا گیا ہے ۔

٭ آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست مصنفین ومؤلفین کے ناموں ، ان کے سن وفات اورمطابع کے ساتھ ذکر کردی گئی ہے۔

210صفحات پر مشتمل یہ کتاب2012ء سے لیکر4 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً31ہزار کی تعداد میں چھپ چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن و زون سطح شعبہ رابطہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے تقرری کا طریقہ کار ، تقرری کی ضرورت و اہمیت اورتقرری کرتے وقت کن خصوصیات کو دیکھا جائے ان نکات پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےہدف پورا کرنےکی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  جھنگ زون لالیاں کابینہ، میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیاں اور جھنگ زون بھوانہ کابینہ میں دعائے صحت اجتماعات کا انعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’ بیماری کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا ۔آخر میں اُمّت کے بیماروں اورپریشان حال لوگوں کے لئے دعا ئیں کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن ساؤتھ زون2 جامعۃ المدینہ سعد بن ابی وقاص میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے میں دینی کاموں کو بڑھانے اور نئے مقام پر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کھولنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت   گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں 82 مقامات اورگلستان جوہر کابینہ میں 6 مقامات پر اور 2 مقامات پرآن لائن کورس بنام ’’حُبّ اہل بیت‘‘ کا انعقاد ہواجن میں تقریباً 863 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ اہل بیت اطہار کی سیرت ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نیول کالونی میں قائم محمد مصطفیٰ ﷺ اکیڈمی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں زون اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاکیڈمی کی نگران اسلامی بہن سے ملکر انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا ۔

ملاقات نہایت ہی پُرخلوص اور کارآمد رہی ۔مبلغات نے اسلامی بہن کو شعبہ تعلیم کے شعبہ کا تعارف پیش کیا اور کورسز کے حوالے سے بھی بتایا جس پرانہوں نے اپنے ادارے میں کورسز کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے مختلف علاقوں ( لانڈھی ، سعید آباد،قائد آباد اور کھوکھراپار کابینہ) میں ماہانہ دینی حلقوں کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 600 کےقریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’ مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے اور مبلغہ کی اہمیت بتاتے ہوئے مبلغات اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے اور ملنساربننے کاذہن دیا نیز انہیں فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلاتےہوئے خشوع وخضوع کے ساتھ نماز پڑھنےکا ذہن دیا ۔مزید رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملیر کابینہ کی ڈویژن سعودآباد میں ڈی سی گرامر اسکول کی ٹیچرز اور لیڈی اسٹاف کو نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ اور پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےنیکی کی دعوت پیش کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے لیڈی اسٹاف کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئےانہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل پیش کئےنیز اسکول ٹیچرز کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاورمدنی چینل دیکھنےکاذہن دیا۔اس کے علاوہ انہیں شارٹ کورسز کےتحت ہونے والےکورسز میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کےمختلف علاقوں (نیو سعید آباد ، مہاجر کیمپ کے مختلف علاقوں ، ملیر کابینہ کی ڈویژن بکرا پیڑھی ، کورنگی کابینہ کی ڈویژن کوسٹ گارڈ ، جوڑیا بازار، سولجر بازار ، سُرجانی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن 7A ، کالا پُل اور کلفٹن کابینہ کے ذیلی حلقہ پردیسی پرائڈ ) میں اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقاد ہواجن میں کم و بیش 153 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اصلاح اعمال اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کےبارے میں آگاہی دی۔اس کےعلاوہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینے اور ہر انگریزی ماہ کی یکم تاریخ کو اپنی متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو جمع کروانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے نیک جذبات کااظہار کیا۔