اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام22جون2020ء یوکے مانچسٹر ریجن کے بری ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع منعقد ہوا۔جس میں 13  اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے اور آئندہ تربیتی سیشن میں شامل ہونے کی نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام22جون2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے کوونٹری ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں   13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعو ت اسلامی نے شرکا کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا اورن اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کومیت کو غسل و کفن دینے کے لئے کفن دفن کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر ِ اہتمام 22جون 2020ءسے یوکےلندن ریجن کے ایسٹ لندن کابینہ میں 12 دن پر مشتمل آن لائن”حسن کردار کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 28 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اخلاقیات، کردار کی درستگی، حقوق و فرائض، باطنی بیماریاں اور ان کا علاج سمیت شرعی مسائل سیکھایا جارہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 22 جون 2020ء کو یوکے کے شہر واٹفورڈ، چشم اور ملٹن کینس میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئے اوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے اور شرکا کو عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر ِ اہتمام 19 جون2020ء کو ہند کے اجمیر ریجن بڑودہ زون کے واگر ڈویژن میں بذریعہ فون کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔ اس موقع پرپانچ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر ِ اہتمام 19 جون2020ء کو ہند کے اجمیر ریجن کے موڈاسا زون مہیسنا ویسنگر ڈویژن میں بذریعہ فون کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جون 2020 ء کو اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاکستان سمیت امریکا ، کینیڈا ، ساؤتھ افریقہ اور کوریا میں رہائش پذیر اراکین مجلس  نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔ عالمی مجلس کی نگران نے بعض امور پر تربیت فرمائی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں آنے والے مسائل پر کلام ہوا۔


22 جون 2020ء کو دعوت اسلامی کے  شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا بنگلہ دیش کی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار نےمدنی خبریں دینے کا انداز اور کس کس مدنی کام کی خبر دینی ہے اس کے بارے میں بتایا ۔ذمہ داران نے کام پر توجہ رکھنے کی نیت کی اور اس شعبے پر تقرری کرنے کے لیے اہداف طے کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام 21  جون 2020ء کو اٹلی کے شہر بریشاء میں بذریعہ فون علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا۔ جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیش میں بذریعہ اسکائپ شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20  جون 2020ء بروز ہفتہ یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن میں بذریعہ اسکائپ ”ون ڈے سیشن “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے “صِلہ رحمی “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں صلہ رحمی کا حکم اور فضائل بیان کرتے ہوئے رشتہ داروں سے اچھے سلوک کرنے کی ترغیب دلائی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا عشق مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے تحت اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 21جون2020ء کویت کے ڈویژن فروانیہ بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا ۔ مبلغہ اسلامی بہن نے انہیں روزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کراونے کی نیتیں کروائی گئی۔

بعد ازاں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کی نیتوں کی وضاحت کی ، درود شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن للبنات کے تحت 22 جون 2020ء سے یوگینڈا میں ڈیلی کلاسز کا آغاز ہوا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور قراٰن پاک کی تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل کی۔