شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 22جون 2020ء کویت کے شہر خیطان ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے روزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کروانے کی نیتیں بھی کروائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام22 جون 2020ء  کو مانچسٹرریجن چیٹھم ہل اوربری میں آن لائن سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں پر قابو پانے کے لئے دوائی کے ساتھ ساتھ اورادو وظائف بیان کئے نیز صبر و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام21جون2020ء  کوبریڈفورڈ ریجن کے ویسٹ یارکشائر کابینہ میں کفن دفن ریجن اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ25 اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ کی تیاری کروائی اور ٹیسٹ دیکر مجلس کفن دفن کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء کو بریڈ فورڈ ریجن میں ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ یارکشائر میں دو مقامات پر آن لائن سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء  کو برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے پانچ ڈویژن (نوٹنگھم ، ڈربی ، پیٹربورو ، لیسٹر، برٹن) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 150 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء کو یوکے مانچسٹرریجن میں 8 مقامات(بولٹن کے 2 علاقے ، چیٹھم ہل ، روچڈیل 2 کے علاقے ، اولڈھم، وارنگٹن ، بری) پرآن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 254 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں پر قابو پانے کے لئے دوائی کے ساتھ ساتھ اورادو وظائف بیان کئے نیز صبر و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن  نگران اسلامی بہن کا پانچ ممالک کی پہلی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوراپنے اپنے ملکوں کی ماہ نامہ فیضان مدینہ کے مطالعہ کرنے،فیڈ بیک کارکردگی دینے اور ذاتی طور پر اسکا مطالعہ کرنےکی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ نگران عالمی سطح و مجلس بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہو جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام کی کارکردگی ، شعبۂ تعلیم کے کورسز کے موضوعات اور بیرونِ ملک دارالسنّہ شروع کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت  نگران اسلامی بہن کا سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن نگران کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائز ہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جون 2020ء بروز اتوارامریکہ اسٹیٹ الینوائے( Illinois) کے شہر شکاگو میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر بیٹھے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے آن لائن شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات پر عمل کرنے اورہر ہفتے اجتماع کے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  21 جون 2020ء بروز اتوار امریکہ کے شہر سکرامنٹو (Sacramento)بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے تکبر کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تکبر کی علامات اس کے نقصانات اور اس سے بچنے کے چند طریقے بیان کئے نیزہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور گھر درس دینے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  21 جون 2020ء بروز اتوار امریکہ قادری کابینہ کے شہر میامی،اٹلانٹا، بالٹیمور اور اوہائیو میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریبا 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حرص کے متعلق معلومات فراہم کی نیز نیکیوں میں حرص پیدا کرنےاور عبادت کا حریص بننے کا ذہن دیا ۔