دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ(West Midlands)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 5 ڈویژن سے ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے سے متعلق علاقے میں ہونے والےدینی کاموں کو مزید بہتر بنانے، مسائل کو حل کرنے، مزید اسلامی بہنوں کو تربیت دیکر تیار کرنے اور کورسز کروانے کا ذہن دیا گیا تاکہ اس شعبے کے تحت کام کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے کی  کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں( Doncaster, Rotherham, Heckmondwike, Ravensthorpe, Westtown, Batley, Savile town, Whitaker Batley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 777 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”نرمی پیدا کیجیئے“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حُسنِ اخلاق اپنانے اور اپنے اندر نرمی پیدا کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


22 جون 202۱ ء کو ساؤدرن ریجن میں ریجن نگران اسلامی بہن نے موریشس کی ملک نگران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں موریشس میں فیضان شریعت کورس شروع کرنے پر بات چیت کا سلسلہ ہوا مزید اس موقع پر دینی کاموں میں مضبوطی لانے کا ذہن بھی دیا ۔ 


شعبہ علاقائی دورہ للبنات دعوت اسلامی  کےزیراہتمام 22جون 2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے پہلے اجتماعی نیکی کی دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کوکال کر کے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اوردینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام حبلی زون کہ بلگام کابینہ اؤر گلبرگہ کابینہ میں کفن دفن 5د‌ن کا تربیتی کورس منعقد کیا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تفصیلاً غسل میت ، کفن کاٹنے اور پہنانے کاطریقہ مستمل پانی ، اسراف سے بچنے کے مدنی پھول وغیرہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پر انہوں نے غسل میت کا ٹیسٹ دےکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں موقع پڑنے پر غسل میت میں حصہ لینے کی نیت کااظہار کیا۔

شعبہ کفن دفن للبنات دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام حبلی زون تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ کفن دفن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ تربیتی اجتماع کرنے کفن دفن ٹیسٹ دلواکر زیادہ سے زیادہ غسالہ تیار کرنے، شعبے کو مزید مضبوط کرنے،ماہانہ کارکردگی وقت پر دینے شیڈول فارم جمع کروانے اور رسالہ کارگردگی ویب سائیڈ پر جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے شعبے میں بہتری لانے کی نیت کااظہار کیا۔

  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ممبئی ریجن ، تھانے زون، ممبرا کابینہ میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ترغیب دلانے پر کوسہ ڈویژن نگران نے شجر کاری کرتے ہوئے اپنے گھر میں 14 پودے لگائے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ممبئی ریجن،  ناگپور زون میں دو مقامات پر اصلاح اعمال تربیتی اجتماع منعقد ہوئے جن میں تقریباً 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔

شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں ممبئی ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شرکا اسلامی بہنوں کو ڈیپارٹمنٹ کےاہم نکات اور نیو کارکردگی فارم سمجھائے نیز ای ۔رسید استعمال کرنے اور نئے اکاؤنٹ اوپن کروانےکا ہدف دیا جبکہ اسلامی بہنوں کو چندہ کرنےکی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالے سےٹیسٹ دینے کا بھی ذہن دیتے ہوئے تقرری جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام آکولہ زون میں مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جن میں زون وکابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے دینی کاموں کے اہداف دیئے نیز مدرسات سے ٹیسٹ دینے کے حوالے سے کلام کیا۔ مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے کا جدول ، کارکردگی فارم نیز دیگر بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول سمجھائے نیز تقرری مکمل کرنے و ہفتہ وار رسالہ کارکردگی جمع کروانے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا۔

شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 6 ماہ کے ہونے والے ناظرہ کورس کی تمام مدرسات کا رکن ریجن نےمدنی مشورہ لیا

جس میں مدرسات کو اس کورس کی اہمیت و ضرورت پر مدنی پھول پیش کئےنیز شعبہ کے تحت ٹیسٹ کامیاب طالبات سے مدرسۃالمدینہ بالغات لگوانے ہر گلی میں تعلیم قرآن عام کرنے کا مشن لے کر کام مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن ، حبلی زون و بنگلور زون میں رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات کے درمیان ہونے والے دینی حلقے میں شرکت کی۔شرکا اسلامی بہنوں کو ماءِ مستعمل کے فقہی مسائل بتائے گئےنیز مرکز کی جانب سے دئیے گئے جدول پر عمل کرتے ہوئے جدول مکمل کیا گیا۔