دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے بریڈفورڈ(Bradford) ریجن میں
بذریعہ اسکائپ دینی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اصلاح اعمال“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی
حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے رسالہ نیک
اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے ساتھ دینی کاموں میں مزید بہتر ی
لانے کے لئے کوشش کرنے کا ذ ہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ
ریجن کے علاقوں نیوکاسل، اسٹاکٹن، آن ٹیز اور مڈلز برو( Newcastle, Stockton on
Tees, Middlesbrough )میں بذریعہ اسکائپ دینی حلقوں كا انعقاد كيا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے” سستی اور کاہلی سے نجات کیسے ملے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات
کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام 28 جون 2021ء کو یوکے کے شہر
والتھم سٹو( Walthamstow)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک
اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے برمنگھم
ریجن سینٹرل برمنگھم میں ”سوشل میڈیا کا استعمال کورس “ ہونے جا رہا ہے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام05
جولائی2021ءکو یوکے برمنگھم ریجن سینٹرل برمنگھم میں ”سوشل میڈیا کا استعمال
کورس “ ہونے جا رہا ہے جس کی مدت 1دن
ہے۔
اس کورس
میں سوشل میڈیا کا استعمال کیسےکیا جائے؟ اس کے مثبت اور منفی پہلو اور آخرت کی تیاری کا ذہن، کے علاوہ بھی
معلومات وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔
داخلہ
کی خواہشمند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔
یوکے
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ سینٹرل برمنگھم ڈویژن میں 2 مقامات پر ”فیضان ایمانیات کورس “
کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ سینٹرل
برمنگھم ( Central Birmingham ) ڈویژن
میں 2 مقامات پر ”فیضان ایمانیات کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 58 سے 65 اسلامی بہنوں نےشرکت
کی۔
اس کورس میں عقائد توحید و رسالت ،ایمان و کفر، قیامت، محشر، جنت اور دوزخ وغیرہ کے بارے علم دین سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا ۔
اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات دیتے ہوئے کہا
کہ ہمارے علم میں اضافہ ہوا، عقائد کے
حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی اورگناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنا۔
یوکے
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے
مختلف علاقوں میں ”سوشل میڈیا“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز
کابینہ کے مختلف علاقوں میں ”سوشل میڈیا“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 171 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو Social
Media کے positive and negative pointsبتائے گئے نیز بلا ضرورت (فضول)سوشل میڈیا استعمال کرنے سے بچنے کا ذہن دیا
گیا۔
بنگلہ دیش کے
شہر راجشاہی کی ریجن نگران اسلامی بہن کا
زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے شہر راجشاہی کی ریجن نگران اسلامی بہن کا زون نگران اسلامی بہن کے
ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رسالہ کارکردگی وقت پر دینے کا ذہن دیا
نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ساؤتھ افریقہ
میں بذریعہ اسکائپ کورس بنام” سوشل میڈیا کا استعمال“کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ میں بذریعہ اسکائپ کورس بنام” سوشل میڈیا کا استعمال“کا انعقاد کیا
گیا جس میں تقریبا 32 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس کورس میں سوشل میڈیا کا صحیح اور غلط استعمال ،اس کے نقصانات و فوائد بیان کئے گئے
نیز سوشل میڈیا کے ذریعے کس طرح دینی کاموں میں حصہ لیا جا سکتا ہے اس حوالے سے
نکات فراہم کئے گئے۔
ساؤتھ افریقہ
میں 30 دن پر مشتمل کورس بنام ”فیضانِ تجوید ونماز “کا سلسلہ جاری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
ساؤتھ افریقہ میں 30 دن پر مشتمل کورس بنام ”فیضانِ تجوید
ونماز “کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔
اس کورس
میں طالبات کو تجوید (مدنی قاعدہ)، فقہ (وضو غسل نماز)اور دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا
جارہا ہے ۔
ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ میں اردو زبان میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ میں اردو
زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو زیادہ
سے زیادہ نیک اعمال کرنے اور دینی علم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے اور مزید اس موقع پر موجود اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کی دعوت دینے کا ذہن بھی دیا۔
ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے قراٰن سیکھنے اور
سکھانے کے بارے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے
مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔
ساؤتھ افریقہ کیپ ٹاؤن کابینہ میں اردو زبان میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کیپ ٹاؤن کابینہ میں اردو
زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے”دنیا نے ہمیں کیا
دیا؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو اپنی آخرت کی تیاری کےلئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔
Dawateislami