
دعوت
اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بہ روز ترقی کی طرف گامزن
ہے ۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ” شب و روز (News Department) “ بھی ہے ۔
اس
شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی مدنی خبریں موصول ہوتی ہیں جو دعوت
اسلامی کی ویب سائٹ شب و روز پر اپلوڈ ہوتی
ہیں ہے۔
اکتوبر
2021ء میں یوکے ریجن کےمختلف ممالک سے
ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد66 ہے۔ان
ممالک میں لندن ، برمنگھم ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں ۔
یوکےمیں
بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ

دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء میں یوکےمیں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت
کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ رہا جس میں برمنگھم ریجن سے 4اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ
میں کامیابی حاصل کی۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا
کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔

دین
ِاسلام نے جہاں مردوں کے لئے زندگی گزارنے کے اصول بتائے ہیں ویسے ہی عورتوں کے
لئے بھی رہنما اصول قائم کر رکھے ہیں۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں اسلامی بھائیوں
کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی بھی دینی و معاشرتی تربیت کی جاتی ہے۔
گزشتہ
ہفتے جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی
مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقان رسول کو رسالہ ”امیر اہل سنت سے
عورتوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 17 ہزار 741 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے عورتوں کے بارے میں
سوالات“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
اسی طرح امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“پڑھنے
یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 14 ہزار 404 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے
ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہ اکتوبر 2021ء کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
اس
ماہ ہونے والے کورسز کی تعداد: 19
مقامی
مدرسات کے ذریعے لگنے والے درجوں کی تعداد: 14
کورسز
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 401
پہلی
بار کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60
ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 239
مدرسۃ
المدینہ
(اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
47
یوکے
لندن ریجن کے ولزڈن گرین ڈویژن میں 4دن پر مشتمل ”شمائل مصطفیٰﷺکورس “کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے ولزڈن گرین ڈویژن میں 4دن پر
مشتمل ”شمائل مصطفیٰﷺکورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 32اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں حضور اکرمﷺکی پیدائش مبارکہ سے لیکر
وفات ظاہری تک حیات طیبہ کے حالات ،حسن و جمال کی باتیں ،خصائص و کمالات کے بارے میں بیان کے ساتھ ساتھ امت پر حقوق مصطفیٰﷺکے بارے میں
مدنی پھول دیئے گئے۔
یوکے
ریجن میں 14مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام لندن یوکے ریجن میں 14مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 500اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ
علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی
بہنیں) کے
زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ علاقائی دورہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی
کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
شعبہ
علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن
میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی
بہنیں) کے
زیر اہتمام یوکے لندن( London) ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل
ہے:
ذیلی
حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 22
اکثر
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 125
ماہ میں
1 یا 2 بار نیکی کی دعوت دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9
تقسیم کئے جانے والے کتب و رسائل کی تعداد: 100
انفرادی
کوشش سے اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں
سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2
شعبہ
محفل نعت کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں
ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوت
اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی
کارکردگی درج ذیل ہے:
گزشتہ ماہ ہونے والی محافل نعت کی تعداد: 40
انفرادی کو شش سے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 2
انفرادی
کوشش سے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والی اسلامی بہن کی تعداد: 1
تقسیم کئے جانے والے کتب و رسائل کی تعداد: 175
دینی
ماحول سے منسلک ہونے والی شخصیات: 2
ڈویژن
سطح پر منعقد ہونے والے دینی حلقوں کی
تعداد: 3

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی
کوریا کے شہر انچن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 7اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے”غوثِ
پاک رضی
اللہ عنہ “کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو غوث پاک کی
عبادات وریاضت اور غوث پاک کی بے شمار شان وعظمت کے بارے میں بتایا نیز دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
فاریسٹ
ریجن کمھے اور ساؤتھ کوریا کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر2021ءکوفاریسٹ
ریجن نگران اسلامی بہن نے کمھے اور ساؤتھ کوریا کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ
مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغات معلمات
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے اتفاق
واتحاد کی اہمیت پہ کلام کیا اوربالمشافہ سنتوں بھرے اجتماع کے لئے دن اور وقت طے
کیا نیز انفرادی دینی کام مضبوط کر کے وقت
پر کارکردگی دینے اور نیکی کی دعوت کے
ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
شعبہ
شب و روز کے زیر اہتمام مختلف ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ شب و روز (ا
سلامی بہنیں)
کے زیر اہتمام مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شب و روزذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں یوکے، یورپین یونین، ہند، ساؤتھ افریقہ،کوریا اور آسٹریلیا
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں پاک انتظامی کابینہ کی طرف سے
ملنے والا بیان ” خبر گیری“پڑھ کے سنایا گیا۔ ماہنامہ فیضان مدینہ سے چند
مدنی پھول بھی سنائے گئے۔اجتماعات کے بارے میں بتایا گیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کیا گیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔