کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر2021ء کو کینیڈا
کے شہر برامپٹن(
Brampton) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”سادات کرام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو اولیائے کرام کے
نقش قدم پر چلنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر
کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اجتماع
میں لانے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی
کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 5اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں بذریعہ آڈیو لنک نگران
شوریٰ کا بیان ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے“ سنایا گیا جس میں نگران
شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت
فرمائی، سیدنا فاروق اعظم کی سیرت کے پہلو بتا کر احساس ذمہ داری پر مدنی پھول عطا
فرمائیں۔
بعد
میں مدنی مشورے میں فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے کفن دفن اجتماع اور نیک اعمال اجتماع
بالمشافہ منعقد کرنے، انفرادی کوشش کرنے ،
دینی کاموں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور
بریج کمیونٹی کے بالمشافہ کورس کے حوالے سے کلام ہوا۔

دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین و مبلغین دعوت اسلامی دینی کاموں کے سلسلے میں
وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی24 نومبر 2021ء کو کینیا کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وقتاً فوقتاً مختلف
مقامات پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانا ت فرمائیں گے جبکہ ذمہ داران
سے ملاقات کرنا، دینی کاموں کی کارکردگی کا فالوں اپ کرنا، مدارس و جامعات کا وزٹ
کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے
رکن
شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کینیا کےجن جن شہروں کا دورہ کریں گے ان کی تفصیلات
ملاحظہ کریں:
٭Wed 24th TO 26th Fri November 2021 NAIROBI
٭Sat 27th
TO Tue 30th November 2021 MOMBASA
٭Tue 30th
November 2021 MALINDI
٭Tue 30th
Nov TO Wed 1st Dec 2021 LAMU
٭Wed 1st
December 2021 GANGONI
٭ Thu 2nd To 4th December
2021 MOMBASA
٭ Sat 4th To 7th
December NAIROBI
.jpg)
دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام 24نومبر2021ءبروزبدھ اٹلی کےشہر بلونیا میں سنتوں بھرا اجتماع منعقدہواجس میں
بلونیاکےمقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔
ساؤتھ
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا پرٹیوریا
کابینہ کی نگران کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا پرٹیوریا
کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے پرٹیوریا کی ذمہ دار اسلامی بہن
کو نئے اہداف دیئے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں ختم قادریہ
کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
بعد از ختم قادریہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان اور وہاں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ
افریقہ کے علاقے ڈربن میں قائم مدرسۃ المدینہ
میں اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ڈربن میں قائم مدرسۃ المدینہ میں اجتماع ذکر و نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 83 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” غوث اعظم کےحالات“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں ڈربن اور جوہانسبرگ میں گیارہویں شریف کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 80 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ شب وروز(اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ شب وروز کا تعارف کرواتے ہوئے اس شعبہ کی
اہمیت بتائی نیز مدنی خبریں بنانے کا طریقہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا بھی تعارف
پیش کیا ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں ) کے
زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں ویلکم، ڈربن، پیٹرمیزبرگ اور
جوہانسبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کے گھر گھر جا کر نیکی کی
دعوت دی جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
دی ۔
ساؤتھ
افریقہ میں شعبہ اصلاح اعمال کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام اکتوبر 2021ء میں ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
ملاحظہ فرمائیں :
تقسیم
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 636
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:608
ماہ میں
14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 45
ماہ میں
7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 92
ماہ میں
4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 412
رسالہ
خاموش شہزادہ پڑھنے سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:824
یوم
قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:262
ساؤتھ
افریقہ کی اسلامی بہنوں کی رسالہ” لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“پڑھنے / سننے کی کارکردگی

امت
مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کےلئے
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہْ
کسی ایک مدنی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے /سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ” لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“پڑھنے
/ سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ میں کم وبیش 2ہزار
875 اسلامی بہنوں نے رسالہ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھنے /سننے کی
سعادت حاصل کی ۔