منگلور کابینہ ڈویژن مودبدری میں ون ڈے سیشن’’آئیں
نماز درست کریں‘‘ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسیز کے زیر اہتمام ہند
ممبئی ریجن بنگلور زون منگلور کابینہ مودبدری ڈویژن کے 4 ذیلی حلقوں میں ون ڈے سیشن’’آئیں
نماز درست کریں‘‘ منعقد کیا گیا جن میں 69 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض، واجبات، شرائط اور مستحبات بتائے گئے، ساتھ ہی مسافر کی نماز کا طریقہ بھی سکھایا گیا
نیز انہیں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ میں ایڈمیشن لینے کی ترغیب بھی دی گئی۔

اُمّتِ مُسْلِمَہْ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین
سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک
دینی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
پچھلے ہفتے امیر اہل سنت نے رسالہ’’فیضانِ
حضرت
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی۔اسی سلسلے میں
نارتھ امریکہ ریجن سے کم وبیش 655 اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”فیضان حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ“پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔
تنزانیہ دارالسلام کے 2 علاقوں اور امریکہ کے شہر سیکرامنٹو
میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرے اہتمام 24دسمبر 2021 ء کو تنزانیہ
دارالسلام کے 2 علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 28 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’تبرکات
کی برکتیں ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 دسمبر 2021ء کو امریکہ کے شہر سیکرامنٹو میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم
و بیش 28 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ’’تبرکات کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تبرکات کی
برکتوں پر اہم نکات پیش کئےمثلاً تبرکات میں
شفاء ہےنیز اللہ کے محبوب بندے اور ان کے تبرکات کا قراٰ
ن پاک میں بھی ذکر ہے۔ مزید اسلامی بہنوں کو ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب سکھائی گئیں اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے /پڑھانے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر ِاہتمام 21 دسمبر 2021ء کو ترکی کی مشاورت اسلامی بہنوں کےدرمیان مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا جس میں ڈیلی کلاس، نیک اعمال رسائل کی وصولی اور ٹیلی تھون کی کارکردگی شامل تھی ۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں پیش
آنے والےمسائل بتائےجن کو باہمی مشاورت سے
حل کرنے کی کوشش کی گئی ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22دسمبر2021ء
بروز بدھ جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ
انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ حرص کے نقصانات اور قناعت‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا ،حرص کیا ہوتی ہے اسکی وضاحت کرتے ہوئے حرص کی آفتوں کے
بارے میں بتایا نیز قناعت کی تعریف بھی
بتائی ۔ اس کے علاوہ سونے / جاگنے کی سنتیں
اور آداب بیان کرتے ہوئیں دعائیں بھی یاد کروائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت21دسمبر
2021ء کو یورپین یونین میں بذریعہ انٹر
نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اٹلی ، سویڈن ، جرمنی ، ہالینڈ ، اسپین
، فرانس اور ڈنمارک کی شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن
اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں سے ان کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے ان کی تربیت کی ا
ور شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے دینی کام بڑھانے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
٭اسی طرح اسلامی بہنوں کے آن لائن شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت 14 دسمبر 2021ء سے 16 دسمبر 2021ء تک ہجویری ریجن ایران میں 3 دن پر مشتمل
کورس بنام ’’احکام ِوراثت‘‘ ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
شامل اسلامی بہنوں نے قراٰن و حدیث سے وصیت و وراثت کے اہم احکام اور ان کی اہمیت نیز
وراثت کے تقسیم کرنے میں پائی جانے والی
غفلتوں، خرابیوں کے بارے میں سننے اور سیکھنے کی سعادت حاصل کی۔
٭دوسری جانب اسلامی بہنوں کے آن لائن شارٹ کورسز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ہجویری ریجن ایران میں ایک دن پر مشتمل کورس بنام ’’احکامِ نماز‘‘ہواجس میں 5 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی اور نماز کی ادائیگی سے متعلق بہت سی معلومات حاصل کیں۔

اسلامی
بہنوں کے ڈپارٹمنٹ آن لائن شارٹ کورسزکے
تحت 21 دسمبر 2021 ءکو افریقن عرب ریجن سے ترکی میں ون ڈے سیشن ”آیئے نماز درست کریں “منعقد ہوا، جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی سعادت حاصل کی ،کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کاعملی طریقہ سکھا تے ہوئے
نماز کی شرائط، فرائض اور واجبات نیز مقیم اور مسافر کی نماز میں فرق، کرسی پر
نماز پڑھنے کا عملی طریقہ وغیرہ سکھایا گیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کیلگری، البرٹا کینیڈا میں نئے مدنی مرکز ”فیضان مکہ“ کا افتتاح
ہوا۔
افتتاح
کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عبادت و
ریاضت کے ذریعے اس مرکز کو آباد کرنے کا ذہن دیا۔
حاجی فضیل عطاری کا جامعۃ المدینہ مونٹریال میں تعمیراتی
کاموں کا جائزہ

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے جامعۃ المدینہ
مونٹریال ، کینیڈا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عمارت کے تعمیراتی کاموں کا
جائزہ لیا۔
حاجی
فضیل عطاری نے ذمہ داران سے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے دعافرمائی۔
اس
موقع پر نگران کینیڈا دعوت اسلامی محمد عابد عطاری بھی موجود تھے۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم ویسٹ مڈلینڈ یوکے کے زیر اہتمام سمتھ وِک Smethwick،
ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں یوتھ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے
شرکت کی۔
نگران
شعبہ تعلیم ویسٹ مڈلینڈز یوکے کے نگران افتخار عطاری نے ”چوری، ڈکیتی، چوری کے
نتائج اور ان حالات سے بچنے کے بارے میں بیان کیا۔
جامعۃ المدینہ برمنگھم
پارٹ ٹائم کے طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ برمنگھم پارٹ ٹائم کے طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا ۔
دینی
حلقے میں طلبہ کو بیعت اور مرشد کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید بننے
کا ذہن دیا گیا۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم میں ماہانہ محفل
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو دعوت اسلامی کی سرگرمیوں اور دینی
کاموں میں حصہ لینےپر حوصلہ افزائی کی۔
بعد
ازاں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام نے بھی طلبہ کی تعلیمی صلاحیت بڑھانے کے لئے بیان کیا۔