دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 23دسمبر 2021 ء کو اجمیر ریجن اجمیر زون اجمیر کابینہ کے لونگیاڈویژن میں 8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورےکا انعقاد کیاگیا جس میں ڈویژن نگران سمیت 6 مختلف ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ مدنی پھول بتائے گئے اور انہیں بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 دسمبر2021ء بروز منگل اجمیر ریجن اندور زون کی مندسور کابینہ کے شاہ ولایت ڈویژن میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا اہتمام ہوا جس میں شعبہ تعلیم کابینہ ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار نیز مدرسۃ المدینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے  شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے نیز ہر ہفتے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ مزید انہیں شرعی پردہ کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔

٭اسی طرح ہند اجمیر ریجن بروڈا زون اور اندور زون میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں کی شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی دورہ کے متعلق تربیت کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے اس پر تربیتی بیان ہوا نیز قبر اور برزخ کے عذاب کا آڈیو بیان 20 منٹ کا سنایا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭دوسری جانب ہند اجمیر ریجن بڑودا زون کے آنند کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے پر تفصیل سے نکات بتائے اور کارکردگی شیڈول بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں کو تربیت دیکر آگے لانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں  کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن اندور زون کی مندسور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسات و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ میں مدرسات کو مدرسۃ المدینہ کے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے گئے اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ساتھ ہی طالبات کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن اندور زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ میں شارٹ کورسز ذمہ دارا سلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو کرنے سے متعلق مدنی پھول سمجھائے گئے اور انہیں کارکردگی شیڈول فارم پر بھی نکات بتائے گئے۔


دعوتِ  اسلامی کی طرف سے 28 دسمبر 2021ء کو افریقن عرب ریجن نگران اسلامی بہن نے ترکی کی ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی پھول برائے ماہِ رمضان کا مشورہ لیاجس میں رجب، شعبان اور رمضان البارک میں ہونے والے دینی کاموں کی تیاری پر تبادلہ خیال ہوا اور اس کے نکات طے پائے۔علاوہ ازیں ترکی کے دینی کاموں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ۔


دعوتِ  اسلامی کےزیراہتمام دسمبر 2021 کے تیسرے ہفتے جرمنی میں دو مقامات پربذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں فرینکفرٹ(Frankfurt) ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور کوبلنز(Koblenz) کی تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اوفن باخ (offenbach)میں فیس ٹو فیس اجتماع ہواجس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’ سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے جس میں انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدائش کا واقعہ، تعمیر کعبہ اور مقامِ ابرہیم کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو باقاعدگی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور رسالہ نیک اعمال میں موجود خانے پُر کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء کو دہلی ریجن جموں زون کے شہر پونچھ،راجوری اور بھٹھنڈی میں 19 مختلف مقامات پر علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فر مان پر عمل کر تے ہو ئے ملک ہند، دہلی ریجن،جموں زون کی تمام کابینہ میں 35 مقامات پر 26 دسمبر 2021 ءکو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 634 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2021ء  کو دہلی ریجن، جموں زون کے شہر راجوری میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و اصلاحی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں ) کے تحت 26 دسمبر 2021 ء کو ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر بھوجپور اور جسپور میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے،آسانی سے نیکیاں کرنے نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ مزید ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں ) کے تحت 28 دسمبر2021 ء کو دہلی ریجن ساؤتھ کشمیر اور جموں زون کے شہر راجوری، گھراٹی، پامپور، پلوامہ، سوپیان میں اصلاح اعمال اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً 101 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭دوسری جانب شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں ) کے تحت 26 دسمبر 2021 ءکو دہلی ریجن آگرا اور ویلکم زون کے شہر مصطفٰی باد، فتحپور کے علاقہ ( Motikonch)میں اصلاح اعمال اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء کو دہلی ریجن ساؤتھ کشمیر زون میں مختلف مقامات پر علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت یوگینڈ کے شہر کوبوکو کی ویسٹ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ارویٰ ڈویژن کے ذیلی ذمہ داران سمیت ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ کابینہ شاہد منظور عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری لانے کے حوالے شرکا کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی۔

اس مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری