دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں اجمیر ریجن اندور زون کی اندور کابینہ کے چندن نگر ڈویژن میں قائم اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

کابینہ نگران ا سلامی بہن نے دینی حلقہ میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے شرائط بتائے اور ہمارے پیارے آخری نبی ﷺ کی سیرت کے متعلق درس دیا۔ اس کے علاوہ انہیں شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے فرض علوم کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔