دعوت اسلامی کی جانب سے نئے علاقوں میں دینی کام بڑھانے کے لئے بھروچ کابینہ کے دیادرا ڈویژن کے علاقے سرنارمیں 26 دسمبر2021ء  کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس میں کابینہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’جوانی کی عبادت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔