جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مصطفٰے  بارسلوناکے طلبۂ کرام نے 25 اور 26 دسمبر 2021ء کو چھٹیوں کافائدہ اٹھاتے ہوئے اسپین میں 12 مقامات پر چوک درس دیا۔

طلبہ کرام نے مقامی اسلامی بھائیوں کو امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”فیضان سنت“ نے مدنی پھول بیان کئے اور نیکی کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء کو آن لائن تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں مڈلینڈ اور ویلز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ان میں مزید بہتری لانے پر کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بریشیا اور بولوگنا Brescia & Bologna اٹلی میں آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں اہداف دیئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ڈویژن میں تاجر اسلامی بہن کے گھر ماہانہ درس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ کی زون ،کابینہ اور ذیلی ذمہ دار سمیت 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ ہر صحابی نبی جنتی جنتی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء  کو کینیڈا کے شہر(برامپٹن brampton ،Montreal، مسی ساگا، برامپٹن Brampton) اسی طرح 24 دسمبر2021ء کو کینیڈا کے شہر( Thorncliffe، تھورن کلف Thorncliffe،(سرے surrey) اور (ریجائنہ Regina) میں جبکہ23 دسمبر 2021ء کو (برامپٹن Brampton)میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 157 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ حرص کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماع پاک میں موجود اسلامی بہنوں کواسلاف اور بزرگان دین کے نقش قدم پر چلنے کا ذہن دیتے ہوئے قناعت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ   اسلامی کے زیر اہتمام 28 دسمبر 2021ء کو بنگلادیش کے ریجن ڈھاکہ ، راجشاہی اور چٹاگنگ میں ون ڈے سیشن بنام ’’آ ئےنماز درست کریں‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدرسہ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے فضائل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے نماز کی شرائط، فرائض و واجبات کے بارے میں بتایا ۔ 

اپنے مسلمان بھائیوں کی حاجت پوری کرنا اور مشکل وقت میں اُن کا ساتھ دینا  دینِ اسلام کی تعلیمات میں سے ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں یوگینڈا کے شہر کوبوکو میں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت نگرانِ ویسٹ نائل کابینہ شاہدمنظورعطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان راشن تقسیم کیا۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاہد منظور عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


Under the supervision of Dawat-e-Islami, on 22 December 2021, a Sunnah-inspiring Ijtima, was conducted in the Lakemba division of Sydney, Australia. Approximately, 9 Islamic sisters had the privilege of  attending this spiritual gathering.

The female preacher of dawateislami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on ‘‘Blessings of holy relics’’. After the Bayan, the attendees (Islamic sisters) were encouraged to submit Naik A’amal resala on time, attend Sunna’h inspiring ijtima’ on regular basis, read weekly booklet regularly, take admission in the madrassa for islamic sisters and watch madani muzakra regularly.


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا دارالمدینہ کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے دارالمدینہ میں شعبہ کی اسلامی بہنوں کے دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور انہیں آئند ہ کے لئے اہداف دیئے۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 2 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورہ میں فنڈریزنگ کے حوالے سے کلام ہوا اور کچھ نکات طے کرکے لکھائے گئے۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا گریٹر مانچسٹر کے ڈویژن بولٹن کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں کے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بتائے ہوئے انہیں اپنے مزاج میں نرمی لانے اور اصلاح قبول کرنے کا ذہن دیا نیز سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید درس و بیان کے حلقے لگا کر نئی اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کا ذہن دیا ۔ 


دعوتِ   اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں یوکے شہر برمنگھم ریجن کی ویسٹ میڈلنڈز کابینہ سینٹرل برمنگھم میں’’احکام وراثت‘‘ کورس بذریعہ انٹر نیٹ کروایا گیا جس میں کم و بیش 81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت اچھا تھا جس میں ہمیں اپنی وصیت کو شریعت کے مطابق لکھنے کا ذہن بنا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا نیز بہت ساری غلط فہمیاں دور ہوئیں ۔

٭دوسری طرف شعبہ شارٹ کورسز اسلامی بہنوں کے ذریعے ایسٹ برمنگھم کے علاقے میں 6 جنوری 2022ء کو کورس بنام ’’آئیےنماز درست کیجیے‘‘ کا انعقاد بذریعہ انٹر نیٹ ہو گا جس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 26 منت ہو گا داخلہ کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔

٭علاوہ ازیں شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایسٹ مڈلینڈز کے علاقہ پیٹر برو میں کورس ’’سوشل میڈیا‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے فیوچر میں سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی بہنوں کے ہونے والے کورسز کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ان میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن ڈویژن سینٹرل برمنگھم میں کورس بنام ’’ تربیت اولاد‘‘ کا انعقاد انگلش زبان میں ہوا جس میں کم وبیش20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت مفید تھا ۔بچوں کی اچھی تربیت کا ذہن ملا، روحانی علاج سیکھنےکو ملے۔ مزید کورسز ہوتے رہنے چاہئیں نیز انہوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭دوسری جانب نارتھ برمنگھم میں بھی یہ کورس ہوا جس میں کم وبیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کورس کو مفید پایا نیز اس موقع پر انہوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں کیں۔

٭گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن ،ایسٹ برمنگھم میں اسلامی بہنوں میں براہ راست اور آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں کم وبیش 480 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ’’حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔

٭دوسری طرف برمنگھم کے علاقے کوونٹری میں گزشتہ دنوں شعبہ شارٹ کورسز کی جانب سے ’’ احکام وراثت‘‘ کورس ہوا جس میں کم وبیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ جبکہ 7 نئی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ مدرسات نے بہت اچھے طریقے سے کورس سکھایا اور ہم نے سیکھا کہ وراثت کیا ہے؟ کن میں اور کیسے تقسیم کی جاتی ہے ۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2021ء كو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے لیکمبا ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ تبرکات کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بيان كے بعد اسلامى بہنوں کو اعلانات کے ذریعے نیک اعمال کا رسالہ پابندی سے ہر ماہ جمع کروانے، پابندی سے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کے مدرسے میں داخلہ لینے اور پابندی سے مدنی مذاكره دیکھنے کی ترغيب دلائی ۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 24 دسمبر2021ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ دار عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے شعبہ اسپیشل پرسنز ، دارالسنہ میں کورسز کروانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے اہداف ۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے انڈونیشیا کی ریجن و ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں تقریاں طے کرنے کے اہداف دیئے اور انڈونیشیا کےشہر بندہ آچے میں جاری تین ماہ کے کورس میں فیضانِ نماز کورس ،اصلاحِ اعمال کورس اور ناظرہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔