دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت سوراشٹر زون  ڈویژن دھولکا اور بھاؤنگر میں اور احمدآباد زون کی شاہ عالم کابینہ میں اپنی نماز درست کریں کورس کا انعقاد ہوا۔ کورسز میں کم و بیش 715 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

٭اسی طرح ہند اجمیر ریجن کوٹا زون ادیپور کابینہ خانجیپیر ڈویژن میں 5ذیلی حلقے (خانجیپیر، سوینہ،سوینہ مرشد نگر، ڈبوک اور گھیرو)پر ’’آئیں نماز درست کیجئے‘‘ کورس کا انعقاد کیا گیاجن میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز کی شرائط، فرائض اور واجبات بتائے نیز مقیم و مسافر کی نماز کا فرق بتایا اور کرسی پر نماز پڑھنے کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔