دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کے قافلے نے استنبول کی سب سے خوبصورت اور تاریخی سلطان مسجد ”نیلی مسجد“کا دورہ کیا اور وہاں موجود تبرکات، پیغمبروں اور صحابۂ کرام کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیا کی زیارت کی اور مدنی چینل کے ناظرین کو بھی زیارت کروائی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے نیلی مسجد کے امام صاحب اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اورانہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی پاکستان آنے کی دعوت بھی پیش کی۔ 


بیرون ملک کی ملکی مشاورت کے نگران و اراکین،نگران واراکین زون اورنگران واراکین کابینہ کے لئے 07دن کاسنتوں بھرا اجتماع 18تا 24ستمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں منعقد کیا جارہاہے  جس میں شیخ طریقت امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکروں،جانشینِ امیر اہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور نگران واراکین شوریٰ اپنے بیانات کے ذریعے عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت فرمائیں گے۔ اجتماعِ پاک میں دنیا کے مختلف ممالک سے ذمہ د اران پاکستان آکر شرکت کریں گے۔


  دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت اسکاٹ لینڈ یوکے میں مدرسہ المدینہ سے ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے بچوں کے درمیان 12 ستمبر 2019 عیسوی کو تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا۔ مبلغ  دعوت اسلامی نے بچوں کے درمیان اسناد تقسیم کیں اور تحائف دیئے۔


دعوت اسلامی کے مدنی پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کے سلسلے میں اراکین شوریٰ اور دیگر مبلغین  دعوت اسلامی بیرونِ  ملک کا سفر اختیار کرتے رہتے ہیں۔ ان دنوں رکن شوریٰ سید محمد ابراہیم عطاری یورپ کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران آپ نے 14 ستمبر 2019 عیسوی کو ویلنسیا اسپین کی جامع مسجد فیضان عطار میں سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکاءکو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر کومیلازون میں شخصیات مدنی حلقہ ہوا جس میں شریک اسلامی بھائیوں  کو ریجن نگران نے دنیا بھر میں ہونے والے مختلف مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔


بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں دعوت ِاسلامی کے تحت شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف شخصیات  اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مجلس دارالمدینہ کے ذمّہ داراسلامی بھائی نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بذریعہ پروجیکٹر دارالمدینہ کا تعارف پیش کیا۔ 


‫دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اٹلی میں اجلاس ہوا جس میں اٹلی کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے اٹلی میں ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم نکات دیے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور مختلف تاجر اسلامی بھائیوں پر مشتمل قافلہ اٹلی کے شہر بریشیا سے بلونیا پہنچا جہاں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ سنتوں بھرے اجتماع میں مقامی اسلامی بھائیوں، ذمہ داران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے درود پاک کی فضیلت اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت اسپین میں اسپین کے تمام ذمّہ داران اجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی سید محمد ابراہیم عطاری نے اسپین میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمّہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم تجاویز فراہم کیں۔


دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات اور  نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین وقتاً فوقتاً  بیرونِ ممالک دورے کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی سیدمحمد ابراہیم عطاری فرانس سے اسپین کے شہر بارسلونا پہنچے جہاں دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمّہ داران اور دیگر شخصیات نے رکنِ شوریٰ کا استقبال کیا۔ بارسلونا کے علاقے بالادونا میں واقع مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگراسلامی بھائیوں کےعلاوہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکن ِشوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان بھی فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر کومیلازون میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔مدنی حلقے کے اختتام  پر صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ اور دیگر شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔