
پچھلے دنوں نگران شاذلی زون سید فضیل رضا عطاری نے ٹرینیڈاڈ
(Trinidad) میں U97.5FM International Radio Station میں لائیو سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دنیا بھر کے سامعین کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔

ڈربی میں مدنی کاموں کی ترقی اور دین کے کام کو بڑھانے
کے لئے مدنی کاموں کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک مدنی مشورہ
منعقد کیا گیا۔ مدنی مشورے میں شرکا کو کورسز بڑھانے کا ذہن دیا گیا جس پر موجود اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت یورپی ملک ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے ایک
جزیرے ٹرینیڈاڈ (Trinidad) میں سنتوں بھرے اجتماعات اورمدنی حلقے منعقد کئے گئے جن میں نگرانِ شاذلی زون سید فضیل
رضا عطاری اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔ نگران شاذلی زون نے
شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں میں وقت دینے کا ذہن دیا۔
پاراماریبو سرینام میں محافلِ میلاد، نگرانِ
شاذلی زون سید فضیل رضا عطاری کے خصوصی بیانات

پچھلے دنوں سرینام کے دارالحکومت پاراماریبو (Paramaribo) میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماعات اور مساجد میں مدنی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جن میں نگرانِ شاذلی زون سید
فضیل رضا عطاری اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات فرمائے اور شرکا کو
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی و نگران مجلس رابطہ برائے شوبز سید عارف باپو کی زوجہ (مبلغۂ دعوتِ اسلامی اُمِ حُر) کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ مرحومہ مدینۂ منورہ میں موجود اپنے گھر میں آگ
لگنے کے باعث شدید جھلس گئیں تھیں جس کے سبب وہ پچھلے کئی روز سے مدینۂ منورہ کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ مدینہ منورہ میں انتقال کرجانے والی خوش
نصیب مبلغۂ دعوتِ اسلامی کی تدفین جنت
البقیع قبرستان میں کی جائے گی۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا
اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز سید عارف باپو سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ پاک
مرحومہ کو غریقِ رحمت فرمائے اور ان کے
درجات کو بلندیاں عطا فرمائے۔ آمین
تمام عاشقانِ رسول سے التجا کی جاتی ہے کہ
مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک بار فاتحہ خوانی ضرور کیجئے ۔
جدہ
انٹرنیشنل بک فیئرمیں مکتبۃ المدینۃ العربیہ کا اسٹال بھی لگایا جائے گا

(جدہ: اسٹاف رپورٹر)11 تا 21 دسمبر 2019ء کو عرب شریف کے شہر جدہ میں جدہ انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد کیا
جارہا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینۃ العربیہ کا اسٹال بھی لگایا جائے گا جہاں
مختلف موضوعات پر کتب و رسائل کی نمائش کی جائے گی۔ بک فیئر میں آنے والے افراد اسٹال نمبر M-42
پر ضرور تشریف لائیں۔
Timing: 10:00AM –
10:00 PM
Friday Timing: 04:00PM
– 11-00 PM
موزمبیق میں
رکن شوری حاجی شاہدعطاری کے ہاتھوں قبول اسلام کی مدنی بہار

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن نگرانِ پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور ذمہ داران حالیہ دنوں افریقی ممالک کے دورے پر ہیں اسی
سلسلے میں افریقی ملک موزمبیق کے
شہر نمپولا میں جہاز کے سفر کےدوران ایک
غیرمسلم نےانفرادی کوشش کی برکتوں سے سابق
باطل مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا۔
اسلامی نام محمد عطاری رکھا گیا۔

پچھلے دنوں 12،13،14نومبر2019ء کو ہند کے بزرگ حضرت مخدوم علاؤالدین علی احمد
صابر پاک کلیری رحمۃ
اللہ علیہ کا عرس مبارک سرزمین کلیر شریف میں بڑے تزک و
احتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں ملک و ملت کے مشہور علمائے کرام و مشائخ عظام اور
خانقاہوں کے سجادگان نے شرکت کی۔ عرس
مبارک کے موقع پر مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ و مجلس مزارات اولیا کے ذمہ داران
نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ ہر نماز کے بعد مزار شریف سے متصل صابری مسجد میں درس و بیان کا
سلسلہ بھی ہوا جس میں زائرین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد
صلاح الدین عطاری، مالکی ریجن و حنبلی ریجن ہند)

ترکی
کے شہر استنبول میں کتب میلہ (Book Fair) جاری
ہے۔ اس کتب میلے میں دعوت اسلامی کی مجلس
مکتبۃ المدینہ العربیہ کے تحت بک اسٹال
لگایا گیا جس میں مکتبۃ المدینہ سے شائع
ہونے والی مختلف کتب ورسائل کی نمائش کی گئی۔

دعوت اسلامی
کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم
میں 25 اکتوبر 2019ءسے مِڈلینڈز اور ویلز زون کے اسلامی بھائیوں کے لئے تین دن کے
سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں
اہلِ علاقہ، ڈویژن ،اور زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ اور نگرانِ
مجالس نے سنّتوں بھرے بیانات کئےاور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12مدنی کام
کرنے کا ذہن دیا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ یوگنڈا میں مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی برکت سے ایک غیر مسلم اپنی دو چھوٹی بیٹیوں سمیت اسلام قبول کرکے دامنِ اسلام
سے وابستہ ہوگیا۔والد کا اسلامی نام محمد ابراہیم اور بیٹیوں کا اسلامی نام حلیمہ
اور عائشہ رکھاگیا۔

دعوت اسلامی
کی مجلس جامعۃالمدینہ ساؤتھ افریقہ کے تحت 8دسمبر 2019ء بروز اتور ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے جامعۃالمدینہ میں دستارِ فضیلت اجتماع منعقدہونے جارہا ہے جس میں رات 10 بجے ختمِ بخاری کا
سلسلہ ہوگا۔ ختمِ بخاری کےاختتام پر جامعۃالمدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے
طلبائے کرام کی دستارِ فضیلت بھی کی جائیگی۔