دعوتِ اسلامی کے تحت  دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے، ان پر عمل کرنے اور کروانے کے جذبے کے پیشِ نظراسلامی بھائیوں کےقافلے راہِ خدا میں سفر کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں فیضانِ مدینہ برسٹل یوکے میں قافلے کےاسلامی بھائیوں کو وضو کرنے کا طریقہ، اسکی سنتیں او رآداب سکھائےگئے۔


دعوتِ اسلامی مڈلینڈز برطانیہ کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام برسٹل یوکے میں Harms of Video Games کےعنوان سے ایک تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں والدین کے ساتھ بہت سے نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔ اس پرگرام میں ٹرینر اسلامی بھائی نے حاضرین کے سامنے ویڈیو گیمنگ کے نقصانات کوواضح کیا جسے سننے کے بعد بہت سے بچوں نے گیمنگ کا وقت کم کرنے اوربعض نے ترک کرنے کا ارادہ کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  گیارہویں شریف کے سلسلے میں دنیا بھر میں اجتماعات غوثیہ منعقد کئے گئے۔ اسی سلسلے میں حنفی کابینہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیسٹر یوکے میں بھی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ غوث پاک کی سیرت سے متعلق بیان کیا اور شرکائے اجتماع کوآپ کی سیرت و تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں مڈلینڈز کابینہ یوکےمیں محکمہ تعلیم،محکمہ جیل خانہ اورمحکمہ تجہیز و تکفین کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ یوکے زون سید فضیل عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔اس موقع پر مختلف مدنی کاموں کے حوالے سےگفتگو ہوئی اور مفید مشوروں کا تبادلہ ہوا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  گیارہویں شریف کے سلسلے میں دنیا بھر میں اجتماعاتِ غوثیہ منعقد کئے گئے۔ اسی سلسلے میں رضا مسجد آسٹن برمنگھم میں بھی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ غوث پاک کی سیرت سے متعلق بیان کیا اورشرکائے اجتماع کوآپ کی سیرت و تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحو ل سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم مڈلینڈز یوکے کے  زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں برٹن برطانیہ میں نوجوانوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں حُسنِ اخلاق کی اہمیت اور اسکے فوائد بتاتے ہوئے بڑوں کا ادب کرنے،چھوٹوں پر شفقت کرنے، والدین کا خیال رکھنےاور ان کی فرمانبرداری کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم میں عمرہ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو عمرہ کی فضیلت،ادائیگی کا طریقہ و آداب اور دربار رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں حاضری کی کیفیت سے متعلق رہنمائی فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام   دنیا بھر میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں اجتماعات غوثیہ منعقد کئے گئے۔ اسی سلسلے میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ برسٹل میں بھی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ غوث پاک کی سیرت سے متعلق بیان کیا اورشرکائے اجتماع کوآپ کی سیرت و تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحو ل سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جنوری2020 ءبروز بدھ مسجد خضریٰ میں138 Butterbiggins Road,Glasgow G27 7AF میں اور2 جنوری2020 ءبروز جمعرات Edinburgh EH7 4AZ Annandale Masjidمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں نگران مجلس شوریٰ مولاناحاجی عمران عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّحالیہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شوریٰ کے نگران یو کے کے مدنی دورے پر ہیں جہاں مختلف شہروں میں اجتماعات میں بیانات اور دیگردینی امور ان کی مصروفیات میں شامل ہیں اسی سلسلے میں نئے عیسوی سال2020 کے استقبال کے لئے31 دسمبر2019ء بروزمنگل یوکے کےوقت کےمطابق1:15PM-2:45PMکوBILAL CENTRE,CONWAY ROAD, LEEDS,LS8 5JH میں اسلامی بھائیوں کے لئےمحفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا جارہا ہےجس میں خصوصی شرکت و بیان نگرانِ شوریٰ مولاناحاجی عمران عطاری فرمائیں گے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّحالیہ دنوں دعوتِ اسلامی کے نگرانِ شوریٰ مولاناعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری یو کے کےمدنی دورے پر ہیں جہاں مختلف شہروں میں اجتماعات میں بیانات اور دیگردینی امور ان کی مصروفیات میں شامل ہیں اسی سلسلے میں 28 دسمبر 2019 ءکوUK lower antley st accrigton BB5 OBA 39Raza Masjid میں1 بجے ظہر کی نماز کے بعدمدرسۃالمدینہ کے طلبائے کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں اجتماعِ دستارِ فضیلت کا اہتمام کیا جا رہاہےجس میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری بھی شرکت اورسنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کی  مرکزی مجلسِ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی مدنی کاموں کے سلسلے میں 20 دسمبر کو یوکے پہنچ گئے ہیں۔ موسم سرد ہونے کے باوجود کثیر اہلِ محبت آپ کا استقبال کرنے ایئر پورٹ پہنچے اور والہانہ انداز میں استقبال کیا۔ رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری بھی آپ کے ہمراہ یوکے پہنچے ہیں۔

نگرانِ شوریٰ اپنے وفد کے ہمراہ 21 اور 22 دسمبر کو اسٹیچفورڈ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منعقد ہونے والے یوکے کے ذمہ داران کے سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت فرمائیں گے جس کے بعد 23 دسمبر کو برمنگھم، 24 دسمبر کو وریکسم ، برمنگھم اور ٹیلی فورڈ، 25 دسمبر کو والسال اور ڈربی،26 دسمبر کولندن، 27 دسمبر کو سلاؤ اور لندن، 28 دسمبر کو آکرنگٹن، 29 دسمبر کو راچڈیل اور اولڈہم، 31 دسمبر کو لیڈز اور ہالی فیکس، یکم جنوری 2020 کو گلاسگو اور 2 جنوری کو ایڈنبرگ کا دورہ فرمائیں گے اور سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مشوروں میں بیانات اور شخصیات سے ملاقات کریں گے۔