دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ  للبنات کےتحت 5 جولائی 2021ء بروز پیر کو سُرجانی کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تمام شعبہ جات کی کارکردگیوں کا فالو اَپ کرتے ہوئے بہتر کارکردگی پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات اور تقسیم رسائل کی کارکردگی کو وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا جبکہ کابینہ اور ڈویژن سطح کےدینی کاموں کےبارے میں بتاتےہوئے اہداف دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں مکتبۃ المدینہ کااسٹال لگانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 سُرجانی کابینہ کے ڈویژن گرین لائن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ڈویژن مشاورت مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ سطح مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا اور ماہانہ کارکردگی میں بہتری لانےسےمتعلق نکات بتانےنیز ماتحت کو وقت دیکر ان کی کارکردگیوں کاجائزہ لینےاور اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کرنےکی ترغیب دلائی جس پر ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں خانیوال کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ملتان زون تا ڈویژن ذمہ دار و بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملتان ر ریجن شعبہ ذمہ داراسلامی بہن نے تقرریوں کی تکمیل اور بستہ زیادہ سے زیادہ لگانے کی ترغیب دلائی اورکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیزبستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی مختلف دینی کاموں کےحوالے سے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی بنانے کے متعلق مدنی پھول بتائے جبکہ ماہنامہ فیضان مدینہ و تقسیم رسائل کےحوالےسے بھی نکات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ گرلزکےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن وزون میں بذریعہ کال مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں حیدرآباد اور نواب شاہ زون کابینہ تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراوراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئےاور ہر ماہ شعبے کے نکات کا مطالعہ کر نے کی ترغیب دلائی نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا جذبہ دلایا ۔ ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کا مطالعے کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں کی سابقہ کارکردگیوں کا فالو اپ کرتےہوئےماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے ،بستوں میں مضبوطی لانے اور شعبہ تقسیم رسائل کو فَعال بنانے کاذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ کتب و رسائل کو سیل کرنے کےحوالےسے نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبےکی کارکردگی کو بہتر بنانے کےحوالےسے اپڈیٹ نکات بتائے اور ماہانہ کارکردگی جدول بر وقت جمع کروانے کا ذہن دیا نیز تقرریوں کو مکمل کر نے کا بھی ذہن دیااورہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کی ٹنڈو محمد خان کابینہ کے ماتلی ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ترقی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ میں بہتری لانے کے حوالےسے نکات پیش کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و دینی حلقوں میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے کےمدنی پھول دیئےآخر میں نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون میں  مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو بستوں پر ترقی کرنےاورآرڈر بکنگ کرنے کےحوالے سے نکات بتائےنیز اسلامی بیانات کتاب جلد 6 ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور تقسیم رسائل کے حوالے سے کلام کرتے ہوئےاس کےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی اورنگی کابینہ میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ کی اہمیت بتاتے ہوئے امیر اہلِ سنت کے مدنی پھولوں سے بھی آگاہ کیا نیز ماتحت اسلامی بہنوں سے ماہانہ مدنی مشورہ لینے اور اور کارکردگی تیار کرنے کے متعلق اہم نکات دئیے۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور آرڈر بکرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی مدنی مذاکرہ اور ماہانہ جدول کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری لانے کےحوالے سےنکات دیتے ہوئےاہداف دیئے جبکہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زون کی کارکردگیاں چیک کرنے، دینی کاموں کی کارکردگی بروقت سینڈ کرنے اور کارکردگی کے ساتھ تقابل شیٹ فِل کرنےکا بھی ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں کھارادر کابینہ کے علاقے ٹاور کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ریجن تا ذیلى مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےمکتبۃ المدینہ للبنات کى ترقى کے حوالےسے اہم نکات دیئے نیزذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے میں ہفتہ واراجتماع اور دینی حلقوں میں اسٹال لگانےسے متعلق مدنی پھول دیئےجبکہ تقسیم رسائل کرنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں 30 ذمہ دار اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کا تعارف کروایا گیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کے مطالعے کا ذہن دیا گیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اس شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے مزید تقرری کا ہدف دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اس ماہ میں ہی ہدف کو پورا کرنے کی نیتیں پیش کیں۔