دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان مکتبۃ المدینہ  ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا فالو اپ کیا نیز کارکردگی لینے اور بنانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جبکہ دینی کاموں کو بڑھانے ، بستہ لگانے اور اسلامی بیانات کتاب کے اسٹاک کو ختم کرنے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے ، کروانے اور بُکر(booking) کی تعداد بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔


ملک  بھر میں شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کےتحت سنتوں بھرے اجتماعات ،ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں ،مدرسۃالمدینہ بالغات اور دارالسنہ میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔ مئی 2021ء میں لگنے والے اسٹال کی کارکردگی حاضر ہے۔

سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائےجانے والےاسٹال کی تعداد: 5 ہزار 752

مدرسۃالمدینہ بالغات میں اسٹال کی تعداد :2 ہزار192

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد :395

اور دارالسنہ میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد: 3

کل آرڈر کی تعداد: 541


میرپور خاص زون کے ٹنڈوالہ یار میں مدنی مشورے کاانعقاد

Fri, 18 Jun , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میرپور خاص زون کے ٹنڈوالہ یار میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ  تاذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت مکتبۃ المدینہ للبنات اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 26 دن پر مشتمل کورس بنام ’’ فیضان تجوید و نماز کورس‘‘کی تفتیش کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ذیلی سطح کی تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے نیز عمدہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور مختلف تحائف پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات  کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی کھارادر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و دیگر مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ للبنات کى ترقى کے لئے اَہم نکات بتائے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا نیز کتاب اسلامى بیانات جلد 6 لینے کا بھى ذہن دیا اور دیگر دینی کاموں کےحوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کی مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں 5 ریجن ذمہ دار اور 3 آرڈر بکرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃالمدینہ کی ڈویژن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں سے direct (براہِ راست) رابطہ کر کے مسائل معلوم کرنے ، مکتبۃالمدینہ کے بستوں میں اضافہ کرنے اور اطراف میں بھی اس کام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ تقسیم رسائل کو active (ذہن سازی)کر کے اسلامی بیانات کتاب کی تقسیم کاری کے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ للبنات کی مئی 2021ء کی ماہانہ کارکردگی

Sat, 12 Jun , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات فیصل آباد ریجن اسلامی بہنوں کی  مئی 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہیں:

ہفتہ وار اجتماع میں لگائے جانے والے بستوں کی تعداد: 777

مدرسۃ المدینہ بالغات میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 115

ماہانہ دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 37

پرائیویٹ آرڈر کی تعداد : 5


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز تقسیم رسائل اور لائبریری کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ  للبنات کے تحت 6 جون 2021ء بروز اتوار کو پاکستان ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن کی تمام بکرز(bookers) (ماہنامہ فیضان مدینہ کتاب کی بکنگ کرنے والی ) اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائے اور عوام اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سےآگاہی دینے کاذہن دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 3 جون 2021ء بروز جمعرات کو بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک ، پاکستان و ریجن سطح شعبہ ذمہ دار اور پاکستان نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اسلامی بیانات کتب و رسائل کی سیل ، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور مکتبۃ المدینہ کے سامان پہنچانے میں سہولیات دینے کےحوالے سے نکات فراہم کئے ۔

اسی طرح 3 جون 2021ء بروز جمعرات کو پاکستان آفس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو وقت کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ دفتر کے کاموں کو اچھے انداز پر کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں زون ایسٹ 1 شاہ فیصل کالونی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کراچی ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار، ایسٹ 1 کی زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ کروانے کےحوالے سےذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کااسٹال لگانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن  میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں لاہور ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور دفتر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے دفتری کاموں کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے اور دفتری نظام کو مضبوط کرنے کےحوالےسےمدنی مشوروں میں شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو شرکت کروانے ،ذمہ دار اسلامی بہنوں کا فالو اپ کرنے اور پینڈنگ کاموں کو بروقت اور احسن انداز میں مکمل کرنے کا طریقہ بتایا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور زون مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ، کارکردگی لینے اور بنانے کے بارے میں مدنی پھول دیئےاور دینی کاموں کو بڑھانے ، مکتبۃ المدینہ کااسٹال لگانے کے اہداف دیئے نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے ، کروانے اور تعداد بڑھانے کے بارے میں بھی ترغیب دلائی۔