دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ اگست 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والےبستوں (اسٹال) کی تعداد: 813

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 132

ماہانہ دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 31

دارالسنہ للبنات میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 3


اسلامی بہنوں کےشعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں جڑانوالہ،  ٹوبہ اور میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ کے بستے (اسٹال)بڑھانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور ان کی ذہن سازی کی۔ ربیع الاول میں تقسیم رسائل کرنے کے اہداف دیئے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے اور اسے زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس سلسلے میں اسلامی بہنوں نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ مکتبہ المدینہ و تقسیم رسائل و ماہنامہ فیضان مدینہ کے کارکردگی فارمز اسلامی بہنوں کوسمجھائے۔اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالے سوالات کےجوابات دیئے۔مزیدشعبےکےدینی کاموں کو کرنےکےحوالے سےنکات بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ  للبنات و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےنئی آنے والی کتاب اسلامی بیانات جلد 7 کے حوالے سے اپڈیٹ دی اور کراچی ریجن میں 3 ہزارکتابوں کو تقسیم کرنےہدف دیا جس پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے جلد ہدف پورا کرنے اور کتاب ہر ذیلی حلقے تک پہنچانے کی نیت کی۔

شعبہ مکتبۃالمدینہ و تقسیم رسائل کےتحت کراچی ریجن صدر کابینہ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صدر کابینہ آرام باغ میں اسلامی بہن کے گھر سوئم کےسلسلہ میں ایصال ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’قبر کی پہلی رات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور مرحوم کےاہل خانہ کو ایصال ثواب کے لئے تقسیم رسائل کرنے اور پودے لگانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی  کےشعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی تھر زون کنری کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن ذمہ دارا ور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز، تقسيم رسائل، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اوران شعبہ جات کےدینی کاموں کےمتعلق اہداف بھی دیئے ۔

مدنی مشورےکے بعد شخصیات میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں ان کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن کا تعارف کرواتے ہوئے اس میں داخلہ لینےکاذہن دیا جس پر 4 اسلامی بہنوں نے آن لائن کورس میں ایڈمیشن لینے اور دیگر کو ایڈمیشن دلوانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت 22 اگست 2021ء  کوساہیوال زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فیصل آباد ریجن کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار، ساہیوال کابینہ کی ذمہ دار اور بستہ ذمہ دراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے پر خصوصی توجہ دلائی گئی اور شعبے کے دینی کام کرنے کا انداز سمجھایا گیانیز آڈرز کرنے کا طریقہ بتایا گیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے اہداف دیئے گئے۔

اس کےساتھ ہی بُکر اسلامی بہنوں کے ناموں کی تقرری کی گئی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ نہ ملنے کی صورت پر کال سینٹر پر رابطہ کرنے کا ذہن دیا نیز اس نمبر کو عام کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی زون مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں مضبوطی کے لئے تقرری مکمل کرنے کاذہن دیا اوراسلامی بہنوں کوشعبے کے نکات کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے پر توجہ دلائی اور شخصیات تک انگلش ماہنامہ فیضان مدینہ پہچانے کا ذہن دیا ۔آخر میں کارکردگی فارم سمجھانے کا سلسلہ ہوا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی  کےزیراہتمام عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے مجلس مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کُتب ورسائل شائع کرتا ہے اور اِن کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اوراسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں ۔

اس سلسلے میں جولائی 2021ء میں لگنے والے مکتبۃالمدینہ للبنات کے اسٹال کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 5 ہزار961

اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ میں لگنے والے اسٹال کی تعداد :2 ہزار 343

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگنے والے میں اسٹال کی تعداد : 431

دارالسنہ للبنات میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 9

تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد:2 ہزار731

تقسیم کئے گئےرسائل کی تعداد:1 لاکھ 58 ہزار86


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے تین میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے اور نیو کارکردگیاں سمجھائی نیز سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےآئندہ کےلئے اہداف بھی دیئے ۔مزید اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنےاورہفتہ وار رسالے کامطالعہ کرنےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ جولائی 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں لگنےوالے بستے کی تعداد: 802

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 131

ماہانہ دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 31

دارالسنہ میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 2


شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت شیرشاہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد

Tue, 10 Aug , 2021
2 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات  اور تقسیم رسائل کے تحت 6 اگست 2021 ءکو شیرشاہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے کابینہ مشاورت کو شعبےکے دینی کاموں کےحوالےسےنکات سمجھائےاور کارکردگی کوبہتر بنانےنیز مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کا فالواپ کیسے کیا جائے اس کےحوالےسے مدنی پھول بھی سمجھائے۔

بروقت شیڈول جمع کروانے پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز محرم الحرام میں تقسیم رسائل کے پیکجز زیادہ سے زیادہ تقسیم کرنے کا ذہن دیا اورمکتبۃ المدینہ کی نئی کارکردگیاں سمجھاتے ہوئے مشاورتوں کو تقرریاں 26 دن میں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔ اس کےعلاوہ مکتبۃ المدینہ کے بستے(اسٹال) پر کیا سامان رکھنا ہے اس کے تفصیلی نکات بتائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کو بہتر بنانے اور بروقت پر کارکردگی دینے تقرریاں مکمل کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت  یکم اگست 2021ء بروز اتوار سیالکوٹ زون اور گجرات زون میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے(اسٹال) لگانے، تقسیم رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے کے اہداف دیئے۔مکتبۃالمدینہ کا اسٹال لگانے والی اسلامی بہنوں کو نکات بھی سمجھائے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتو ں کا اظہار کیا۔