
اسلامی بہنوں کےشعبہ
اصلاحِ اعمال کے تحت کراچی بلدیہ کابینہ میں ڈویژن سطح پر اجتماع کاانعقاد ہواجس میں
کابینہ اصلاحِ اعمال اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی کم و بیش 10 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال کی اہمیت بیان
کرتے ہوئے روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیااور اسلامی بہنوں کو نیک اعمال بڑھانے ترغیب دلائی جس پرذمہ دار
اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ساؤتھ 2 زون مکتب میں مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں 3 کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے یوم ِقفل مدینہ منانے
کے متعلق نکات بیان کرتے ہوئے جائزہ کارکردگی کےحوالےسے مدنی پھول دیئے اور نیک اعمال پر اضافہ اور جدول وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا اس کے علاوہ شعبے کے
حوالے سے مزید کلام کیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت گزشہ دنوں چشمہ ڈویژن کے ذیلی حلقہ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہواجس میں چشمہ
ڈویژن کی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
چشمہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے جنت کی قیمت موضوع پر بیان
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیااور
اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنےکے
حوالےسے ترغیب دلائی اور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،لہذاملک و بین الاقوامی امور میں
ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
روزانہ نیک اعمال رسالہ کاجائزہ لینے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 114,804
ایک لاکھ چودہ ہزار ،آٹھ سو چار
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 37,825سیتینس ہزار ،آٹھ سو ،پچس
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 49,403 انتالیس ہزار،چار سو تین
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 83,889 تیراسی ہزار،آٹھ سو نواسی
1200 درودپاک پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد : 69,195 انتھر
ہزار،ایک سو پچانوے
313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 122,428 ایک لاکھ بائیس ہزار،چار سو آٹھائیس
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 86,330 چھیاسی
ہزار ،تین سو تیس
نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 37,577 سیتینس ہزار ،پانچ سو ستاون
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 38,935 اڑتیس ہزار،نوسو پینیس
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16,360 سولہ ہزار تین سو ساٹھ
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں
تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی
ڈرگ کالونی کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع
منعقد ہواجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ڈویژن ذمہ
داراسلامی بہن نے صبر و شکر کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کونیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیااور ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں مختلف مقامات پر اصلاح ِاعمال اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 126 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال
پر عمل کرنے، ان میں اضافہ کرنے کاذہن دیااور
دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کیں اور دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی، جس
پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا ۔
کراچی ملیر، کورنگی اور ڈرگ کالونی میں 7 مقامات
پر اصلاح اعمال اجتماعات

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ملیر، کھو کھراپار ،کورنگی اور
ڈرگ کالونی میں 7 مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 112 اسلامی بہنوں نےشرکت
کی۔
اصلاح ِاعمال کی کابینہ، ڈویژن و علاقہ سطح ذمہ
داراسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات مثلاً آسان
نیکیوں، جائزے کی اہمیت، شکر اور نفلی روزوں کی فضیلت کے حوالے سے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
روزانہ اپنے نیک اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی
نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کے علاقے 48/b میں اصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
شعبہ
اصلاحِ اعمال کی معاون علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے توبہ کے موضوع پر بیان کیا، نیک اعمال رسالہ پرعمل کرنے کا ذہن دیتےہوئےدینی
کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال
کےتحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ
زون کی کابینہ دادو اور جامشورو کابینہ میں اجتماع کاانعقادہواجن میں دادو
ڈویژن اور ککر کی 415 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاحِ اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے توبہ
کے موضوع پر بیان کیااور ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی وقت پر جمع کروانےکا ذہن دیا نیز
تقرریوں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات
بیان کئے اور 3 علاقے اور ایک ڈویژن پر اسلامی بہنوں کی تقرر ی کی جبکہ کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے خود بھی عاملہ
اصلاحِ اعمال بننے اور بنانے ،مدنی مذاکرہ سننے کی بھی ترغیب دلائی ،جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ میں اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
زون
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے ہر جائز کام سے پہلے اچھی نیتیں کرنے
اور قراٰن پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی محمود
آباد کابینہ میں اجتماع کاانعقاد ہواجس
میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواپنی
اصلاح کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات فراہم کئےاور نیک اعمال رسالہ جمع کروانے
اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی
بہنوں کےشعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں
قصور زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں قصور زون اصلاح ِاعمال کابینہ کی ڈویژن، علاقہ اور ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اصلاح ِاعمال نے اسلامی
بہنوں کو روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن
دیا نیز تقرری کےاہداف اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔