دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے تحت بلدیہ کابینہ کراچی کے ڈویژن نیول کالونی میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور شعبہ رابطہ  برائے شخصیات ذمہ دار سمیت 23 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاجتماع ِپاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب پر بیان کیا نیز عاملات نیک اعمال کی تعداد بڑھانے کےحوالے سے مدنی پھول بھی دیئےجس پر 19 اسلامی بہنوں نے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

اسی طرح اورنگی کابینہ کی ڈویژن الفتح کالونی کے علاقے غوثیہ چوک میں بھی اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”چغل خوری کی مذمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کراچی محمود آباد کابینہ میں اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ میں میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اور رسالہ نیک اعمال کے متعلق بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دارسمیت 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شجرہ شریف پڑھنے کی اہمیت اور اس سے حاصل ہونے والی روحانیت پر ترغیبی بیان کیا گیا نیز رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی گئی جبکہ آئندہ ماہ بھی اصلاح ِاعمال اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالےسےمدنی پھول دیئے اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی نیز روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئےہر ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت ِاسلامی  کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساہیوال زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی شعبے میں بہتری لانےکےحوالے سےتربیت کی اور انہیں مدنی پھول دئیے نیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی اور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن بھی دیا۔ آخر میں شعبے کے دینی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کے حوالےسے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  ہزارہ زون کی غازی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی 35 ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ پُر کر کے ہرانگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کو جمع کروانےکاذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اورکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کے اہداف دیئے ۔ آخر میں دینی کاموں کی کار کردگی بڑھانے کےحوالے سےنکات بھی فراہم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ گرلزفیضانِ عطار بن قاسم کابینہ کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہواجس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نماز کی اہمیت‘‘کے موضوع پر بیان کیا نیز نیک بننے کے لئے اصلاح اعمال کے رسالے کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ ہرانگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کواصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کو رسالہ جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کراچی کے ڈویژن شاہنواز میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے ’’چغلی کی مذمت ‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے چغلی کے دینی و دنیاوی نقصانات و عذابات بیان کئے نیز نیک اعمال کے رسالے اپنے اعمال کا جائزہ لینے ، ہر ماہ ذیلی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نےرسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔ 


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ بلاول چورنگی کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں تقریبا 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوپابندی وقت کےساتھ نماز ادا کرنے سے متعلق ذہن سازی کی اور آخرت کے معاملے میں غوروفکر کرنےاوررسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کی مئی 2021ءکی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

تقسیم کئے گئے نیک رسائل کی تعداد: 620

وصول ہونے والے نیک رسائل کی تعداد: 759

پورے ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 20

پورے ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 85

پورے ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 147

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 69

یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 89

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29