دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 10 جمادی الآخر 5 فروری کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن شعبہ تعلیم نے حرمین اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی، پرنسپل نے دیگر اسکولز کی پرنسپل سے ملاقات کروانے کی نیت کی نیز شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیت بھی کی۔


  دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام9 جمادی الآخر 4 فروری کو نواب شاہ کے علاقے حیدر شاہ میں کابینہ شعبہ تعلیم ذمہ دار نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی ٹیچر سے ملاقات اور انفرادی کوشش فرمائی،ٹیچر اسلامی بہن نے اسکول میں درس اجتماع رکھوانے کی نیت کی۔


26 جنوری کو اوکاڑہ کابینہ میں شعبہ تعلیم ذمہ داران علاقہ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے شعبہ کے حوالے سے تربیت فرمائی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں نے مدنی کاموں کے حوالے سے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 21 جنوری حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ہونے والے درس اجتماع میں ڈویژن نگران شعبہ تعلیم نے اسلامک فاؤنڈیشن اسکول (Islamic Foundation School) کی وائس پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دی، شخصیت اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات دیے،اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22جنوری 2020 کو کراچی کے علاقے ملیر میں واقع اقراء ماڈل اسکول میں اسٹوڈنٹس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ا سٹوڈنٹس اور اسکول کے اسٹاف نے بھی شرکت کی. اجتماع میں ڈویژن سطح شعبہ تعلیم دار نے سنتوں بھرا بیان کیا، اجتماع کے بعد اسٹوڈنٹس نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی، اپنے اسکول میں ماہ میں 2 بار درس رکھنے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 19 جنوری 2020ء کو گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ موڑپنڈی بائی پاس کے حافظ پیلس میں اسٹوڈنٹس سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، پنجاب یونیورسٹی، رائل میڈیکل کالج، ایجوکیٹر اسکول، جناح سائنس کالج گفٹ یونیورسٹی، گورنمنٹ اور پرائیوٹ اسکولز کی اسٹوڈنٹس سمیت سرپرست ( والدہ) نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ سیمینار کے شرکانےعملی طور پر شعبۂ تعلیم میں مدنی کام کرنے، مدنی حلقہ لگوانے اور سیمینار کروانے کی نیتیں بھی کی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں ٹھٹھہ کے علاقے سرکی چوک   میں کابینہ سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ شیرازی اسکول ٹھٹھہ کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اسکول میں ماہانہ درس رکھنے کی ترغیب دلائی نیزانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت11جنوری2020ء کراچی کے علاقے قائدآباد میں گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول کی ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبۂ تعلیم کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرابیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متاثر ہوکر ہر مہینے اپنے گھر اور اسکول میں مدنی حلقہ اور درس اجتماع رکھوانے نیز تجوید کے ساتھ قراٰن پاک سیکھنے کی نیتیں کیں۔