ٹھٹھہ میں واقع ایک اسکول کی پرنسپل کے گھر میں”واقعۂ معراج کورس“
کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم اور شارٹ کورسز
کے زیر اہتمام ٹھٹھہ میں واقع "heaven school" اسکول کی پرنسپل کے گھر میں”واقعۂ معراج کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سمیت 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورکورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے
فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کیں نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی انعامات پر عمل کرنے ، مدنی
کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے
کورنگی نورانی بستی میں درس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز خواتین نے شرکت کی۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے اور علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔
لاہور جنوبی زون کی جوہر ٹاؤن کابینہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
17
رجب المرجب 13 مارچ 2020ء بروز جمعۃالمبارک لاہور جنوبی زون کی جوہر ٹاؤن کابینہ میں دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم زون ذمہ دارہ نے شعبے کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے
ہوئے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، اس میں بہتری لانے
کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز شعبے کے حوالے سے ہر سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کی
ترغیب دلائی۔
ڈیفنس کےہفتہ وار اجتماع میں مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کی ذمہ
دار رکن عالمی مجلس اسلامی بہن کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11مارچ 2020ءکو ڈیفنس
فیز 4 میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کی ذمہ دار
رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے شرکت کی۔ اجتماعِ پاک کے بعد مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کی ذمہ دار رکن
عالمی مجلس اسلامی بہن نے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کے
ذریعے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم میں درس
اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم میں درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچرز اور دیگر
اسٹاف نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم
کی ذمہ دار رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں میں حصہ لینے اور عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت گوجرانوالہ اور نواب شاہ میں ایک ورکشاپ بنام ”میرا راستہ میری منزل“ کا انعقاد
گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس
شعبۂ تعلیم کے زیر ِ اہتمام گوجرانوالہ میں دو مقامات G.c یونیورسٹی اور( Elite group of colleges) میں اور نواب شاہ میں قائم Apwa
ladies club میں ایک ورکشاپ بنام ”میرا راستہ میری منزل“ کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 230 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی
نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور ورکشاپ میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ اس
موقع پر شخصیات خواتین نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں اچھے تاثرات دیئے
اور مبلغات کی نیکی کی دعوت سے متاثر ہو کر سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
اپنے اداروں اور گھر وں میں مدنی حلقہ لگانے کی نیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے ’’شعبۂ تعلیم‘‘ کے زیر اہتمام 13
رجب المرجب 9 مارچ2020 بروز پیر کو فیصل آباد زون میں شعبۂ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے اسکول میں درس
اجتماع رکھنے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر ِ اہتمام ملتان ریجن وہاڑی زون میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر ِ اہتمام
پچھلے دنوں ملتان ریجن وہاڑی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تقریباً 41 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
پیرمحل ساہیوال کے مہراآباد اسکول نمبر 3 میں 22
فروری2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ
تعلیم کے زیر اہتمام درس اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں پرنسپل ٹیچرز اور سٹوڈنٹس سمیت 180 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
22
فروری 2020ءکو اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام مدینہ اکیڈمی اسکول پیرمحل میں درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں پرنسپل ٹیچرز اورا سٹوڈنٹس سمیت 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
درس میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں
میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
پیرمحل گوجرہ کابینہ میں قائم غوثیہ
ایجوکیشن ا سکول میں درس اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 22 فروری 2020ءکو پیرمحل گوجرہ
کابینہ میں قائم غوثیہ ایجوکیشن ا سکول میں
درس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سمیت 160
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام فیصل آباد زون جھمرہ کابینہ شہر
سالار والا میں قائم الفلاح ہائی اسکول اور کالج میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا
جن میں کئی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔