اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام گزشتہ د نوں فیصل آباد میں شعبہ تعلیم کی  ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن کا الائیڈ ہسپتال فیصل آباد سے منسلک میڈیکل کی ایک اسٹوڈنٹ سے ٹیلیفونک رابطہ ہواجس میں شعبہ تعلیم کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئےآن لائن اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی حلقہ و مدنی درس سینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام08جون2020ء کو جھمرہ کابینہ میں شعبہ تعلیم کی علاقہ سطح  ذمہ داراسلامی بہن نےرسولپور گیدڑی کے نواز ہسپتال کی اسپیشلسٹ سرجن اور لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اورانہیں شعبہ تعلیم اور اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز ہسپتال میں مدنی کاموں کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام شاہ کوٹ اطراف گاؤں کابینہ میں شعبہ تعلیم کی کابینہ سطح  ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک بیوٹی پارلر کی بیوٹیشن اور اسٹاف کی پانچ خواتین سے ملاقات کی اور انہیں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیزانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور آن لائن کورسزمیں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد زون ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز اسکول کی پرنسپل اور پرائمری اسکول لاٹھیانوالہ کی ایک ٹیچر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کامو ں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈویژن کھڑیانوالہ فیصل آباد زون میں شعبہ تعلیم کی علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے پرائیویٹ ا سکول کی وائس پرنسپل اور تین ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ماہانہ درس دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


یکم رمضان سے 20 رمضان تک کراچی ریجن اور ملتان ریجن سطح پر دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت بذریعۂ اسکائپ " فیضان تلاوت قرآن کورس" کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈاکٹرز، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات خواتین نے شرکت کی۔کورس کی اختتامی نشست میں شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن نے کورس میں شریک شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک درست کرنے کا ذہن دیانیز ریجن سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہن نےشخصیات کو اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔کورس میں شریک شخصیات خواتین نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کورنگی کابینہ اور ڈرگ کالونی کابینہ میں شخصیات کے درمیان "فیضان تلاوت کورس" کا انعقاد کیا گیا جن میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔شعبہ تعلیم کی علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے دعوت اسلامى کے شعبوں کاتعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامى کو ڈونیشن دینے کى ترغیب دلائی۔اس موقع پر ایک شخصیت نے ہاتھوں ہاتھ 15ہزار500 مدنی عطیات جمع بھی کروائے نیز نیکی کی دعوت سے متاثر ہو کر ایک اسٹوڈنٹ نے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ظا ہر پیر کابینہ  کے علاقے چا چڑاں شریف میں ذمہ داراسلامی بہن نے ٹیچرز شخصیات سے ملا قات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے مدنی عطیات دینے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ایک شخصیت نےہاتھوں ہاتھ 1000 جمع بھی کروائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میلسی ڈویژن ٹبہ سلطان پور میں شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن  نے پرنسپل اور ٹیچر سے ملاقات کی جس میں انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے مدنی عطیات دینے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور عطیات جمع کروانے کی نیت کی نیز ایک پرنسپل نے ہاتھوں ہاتھ 15 من گندم دینے کی ترکیب بھی بنائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان مکی کابینہ  کے علاقے کینٹ میں شعبہ تعلیم کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز انہیں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلےدنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام شہداد پور اور لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ  شخصیات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام میلسی میں کانفرنس کال کے ذریعے شخصیات  اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔