اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  لانڈھی کابینہ ڈویژن الیاس گوٹھ اور کورنگی ڈھائی نمبر میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت اور کفن سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں نیز عملی طور پر اس خیر خواہی کے کام میں حصہ لینے کا ذہن دیا اور اچھی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کے نام و رابطہ نمبرز لئے تاکہ ان سے Follow Up بھی کیا جاسکے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زہر اہتمام کفن دفن کی زون ذمہ دار نے دو کابینہ مشاورتوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کی مضبوطی پر کلام کرتے ہوئے  اہم نکات بیان کئے اور اہداف بھی دئیے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں صدر کابینہ کے مقام برکات رضا میں شعبہ کفن دفن کی ڈویژن تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 4 ڈویژن مشاورتوں سمیت کم و بیش 69 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون اور کابینہ مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور متعلقہ شعبہ کے حوالے سے نکات بھی دیئے نیز بہتر انداز سے شعبےکے دینی کاموں کو بڑھانےکا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد کیا جس میں تمام ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کئی اہم مدنی پھولوں سے نوازا۔ مزید تقرری ، کارکردگی شیڈول اور کارکردگی کے فالو اَپ کا جائزہ لیا۔اسلامی بہنوں کو خوب خوب دینی کاموں کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر شرکااسلامی بہنوں نے بھی اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ریجن ملتان،زون بہاولپور،کابینہ بہاولپور کے علاقہ بدر شیر کے مدرسۃ المدینہ بالغات بالغات میں کفن دفن اجتماع ہواجس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنت کے مطابق میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو غسل میت کا ٹیسٹ دیکر اپنے علاقہ میں غسل میت کروانے کا ذہن بنایا ۔ متعدد اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ادریس گارڈن میں کفن دفن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورہ لیا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس مدنی مشورے میں شعبہ دعوت اسلامی کی شب و روز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور شعبہ کے حوالے سے اہم نکات دیئے۔

کفن دفن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کار کردگی سمجھائی اور مدنی کاموں کو بہتر بنانے کے لئے اہداف بھی دیئے ۔ تمام نکات اور اہداف ماتحتوں تک پہنچانے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے ہدف کو مکمل کرنے اور مدنی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون بہاولپور،کابینہ بہاولپور ڈویژن اسلامی کالونی  اور مہاجر کالونی میں زون نگران اسلامی بہن نے کفن دفن اجتماع منعقد کیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی 3 میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے نکات سمجھائے۔ کارکردگی بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ دینی کام کو آسان انداز میں کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ کفن دفن کا ٹیسٹ دینے کے لئے نام بھی وصول کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ برائے  تاجران کےزیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، ڈویژن عزیز آباد میں مینا بازار لیڈیز مارکیٹ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 39 شخصیات، شاپ کیپرز و مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ اور کفن دفن کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو سراہتے ہوئے کورسز خود کرنے و کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صدر کابینہ کے ڈویژن جمشید روڈ اور صدر میں  کفن دفن اجتماع ہوا جس میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂدعوتِ اسلامی نے غسلِ میت اور کفن دفن دینے کا طریقہ سکھا یااور ٹیسٹ دے کر نمایاں کامیابی حاصل کی نیز مزید آگے بڑھنے کی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی یونیورسٹی اسٹاف ٹاؤن میں کفن دفن کی کابینہ ذمہ دار  اسلامی بہن نے غسل ِمیت کا اجتماع کا سنتوں بھرا انعقاد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سمجھایا شرکاء نے اسے کافی پسند کیا غسل میت کا ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی جس میں سے 7 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی اور خود کو اس کام کے لیے پیش بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 27 دسمبر  کو کراچی ریجن کے کابینہ صدر کی اسلامی بہنوں کا کفن دفن اجتماع ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئے غسلِ میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھا یااور آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔