4 اپریل کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی
پھول ارشاد فرمائے

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام رمضان المبارک میں روزانہ مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں کثیر
عاشقان رسول شرکت کرررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں 4 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا
انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ذکر
و اذکار کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل کے
حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی۔
بعد نماز عصر ہونے والے
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: کیا ماہِ رمضان میں ویڈیوگیمز(Video Games)کھیل سکتے ہیں ؟
جواب: ویڈیوگیمز عموماً
گناہ بھری ہوتی ہیں ،رمضان المبارک اور اس کے علاوہ بھی اس سے بچنا ضروری ہے ۔والدین اپنے بچوں کو
اس سے بچائیں ،ماہِ رمضان تو عبادت
،ذکرودُروداورتلاوتِ قرآن کے لیے آیا ہے، اس میں عبادت میں مصروف رہنا چاہئے ۔
سوال:
سردردکا رُوحانی علاج بتادیجئے؟
جواب: بعدِعصر 67مرتبہ لَاۤاِلٰہ َاِلاَّ اللہُ پڑھ کر سرپر دم کیجئے،دوسراعلاج یہ ہے کہ 1 باربِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر سرپردم کیجئے، کاغذپر1 بارلکھ کر سرپرباندھ لیجئے ۔
سوال: کسی مسلمان کو تکلیف
دیناکیسا؟
جواب: مسلمان کو ایذاوتکلیف دینا حرام اورجہنم میں لے
جانے والاکام ہے، ایسا کرنے والے کو اللہ پاک سے توبہ کرنےکے ساتھ ساتھ جس کوتکلیف دی ہے اس سے معافی مانگنا
بھی ضروری ہے ۔
سوال:پان کھانے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب: پان کھاناجائز ہے مگرپان جتنی
دیرمنہ میں رہے گا تو ذکرودُرود سے محروم رہیں گے ،میں نے بہت پہلے کچھ کچھ پان کھانا شروع کیا تھا مگرپھر غورکیا کہ اتنی
دیرمیں ذکرودُرودنہیں کرسکتا،میں نے فیصلہ کرلیا کہ میں اب پان نہیں کھاؤں گا ،مجھ
سے محبت کرنے والوں کوچاہئے کہ وہ بھی ان
چیزوں سے بچیں ۔
سوال: کیا جُوتااُلٹارکھا ہوتو اس کو سیدھا کردینا چاہئے؟
جواب: استعمال شدہ جُوتا اُلٹارکھا ہوتوموقع کی مناسبت سے سیدھا کردینا چاہئے کہ یہ معیوب ہے ۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال:بیماروں کی عیادت و
تیمارداری کے بارے میں کچھ مدنی پھول ارشادفرمادیں؟
جواب: ہرمریض سے تیمار داری کرنی چاہئے بالخصوص والدین
بیمارہوں تو دن میں کئی کئی بارجاکر بیمارپرسی کریں ،علاج کی ضرورت ہوتوعلاج بھی
کروائیں،بیمارکو تسلی دیں، دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج سے روحانی علاج بھی کروائیں، دعابہت بڑاعلاج ہے، دعامؤمن کا
ہتھیارہے ، دعابلاکو ٹال دیتی ہے،مریض خود بھی اوردوسرے بھی دل لگا کر اس کی شفا
کی دعا کریں ۔
سوال: میت کو کس چیزسے راحت حاصل ہوتی ہے؟
جواب: میت کو ایصالِ ثواب کریں تو اللہ پاک کی رحمت سے اسےٹھنڈک وراحت پہنچے گی
۔
سوال: نکاح کے بعدرخصتی
کب تک ہو جانی چاہئے ؟
جواب: فی زمانہ جس دن نکاح کیا جائے،اُسی دن رخصتی
کردینا زیادہ بہتر ہے ۔
سوال: علم ِ دین حاصل کرنے کا جذبہ برقراررہے، اس کے لیے
کیا کریں ؟
جواب: بزرگوں کا قول ہے: اُطْلُبُوا الْعِلمَ مِنَ المَهدِ إلَى اللَّحْدِ یعنی
ماں کی گود(مہد) سے لے کر قبر(لحد) تک علم حاصل کرو،اس
طرح کے دیگراقوال سننے اورپڑھنے سے علم حاصل کرنے کی طرف رغبت بڑھے گی ،اگرکوئی
بات معلوم بھی ہوتو شوق سے سنیں تاکہ بتانے والے کی دلجوئی ہو،اس کا دل خوش ہو
،کبھی وہ ایسی بات بھی بتادے گا جو آپ کو معلوم نہیں ہوگی ۔
سوال: آپ رسائل کب لکھتے
ہیں؟
جواب: جب وقت
اوریکسوئی ملتی ہے تو تحریری کام کرتاہوں،
کیونکہ تحریری کام کے لیے یکسوئی ضروری ہے،
اس لیے بیرونِ ملک بھی چلاجاتاہوں۔ میں اپنی تحریر کی مفتی صاحب سے تفتیش
کرواتاہوں ،اس میں جو بات طب سے تعلق رکھتی ہے وہ حکیم صاحب سے اورجس کا تعلق ڈاکٹرصاحب سے ہو وہ ان سے تفتیش کرواتاہوں تاکہ کوئی غلطی نہ
ہو۔
سوال: اِنشاپردازی کیا
ہوتی ہے ؟
جواب: عمدہ اندازِ
تحریرکو اِنشاپردازی کہتے ہیں ،تحریر میں
اچھے اورمناسب الفاظ کا چناؤوغیرہ ،اس کے ساتھ قلم اورتحریرکی روانی میں
مضبوطی بھی ضروری ہے، کوئی تحریرلکھنے کے لیے علم ضروری ہے،
بغیرعلم کے درست نہیں لکھ سکتے، غلطی ہوسکتی ہے ،بہترتحریرکے
لیے مسلسل کوشش ضروری ہے ۔
سوال: مطالعہ کی عادت
بنانے کا کوئی طریقہ اِرشاد فرمادیں۔
جواب: مطالعہ کرنے میں اوّلاً دل نہیں لگتا، اس لیے جس دینی
کتاب میں دلچسپی ہو ، پہلے وہ پڑھیں ،جنہیں شرعی مسائل سیکھنے کا ذوق ہو وہ بہارِشریعت پڑھیں،جنہیں واقعات اچھے لگتے ہوں،وہ اسلامی واقعات پڑھیں ،جو پڑھا
ہے اچھی طرح یادہوتو کسی کو سنا دیں ،پڑھتے ہوئے جو بات اہم لگے اسےلکھ لیں اوراسے
پڑھتے رہیں ۔
سوال: ایک عورت کو حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سیرت سے کیا کیا باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں؟
جواب: سیدہ خاتونِ جنت،حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سیرت سے سیکھنے کو کیا نہیں ملتا ،آپ کا
پردہ بے مثال تھا ، اسلامی بہنیں پردہ کریں ،آپ عبادت بہت زیادہ کرتی تھیں ،گھرکے سارے کام اپنے مبارک ہاتھوں سےکرتی تھیں
، آٹا پیس کرروٹی خود بناتیں ،گھرکا پانی مشک میں بھرکرلاتیں، اس کے ساتھ دن رات
عبادت کرتیں ،اسلامی بہنوں کے لیےاس میں درس ہے۔کرنا ہے تو موقعے ہزار،نہیں کرنا تو بہانے ہزار۔
سوال: اچھی عورت کوگھرمیں
کیسےرہنا چاہئے ؟
جواب: اسلامی بہن کے اخلاق اچھے ہوں گے،زبان محتاط
ہوگی تو گھرمیں راج کرے گی ،گھر کے افراد
اس سے محبت کریں گے ،بداخلاقی کرے گی تو میکےپہنچ جائے گی ،ساس اگرسخت سست کہہ دے
تو ماں کو یادکرے، اس نے بھی تو کبھی ایساکہہ دیا ہوگا ،اسی طرح شوہرکو بھی ساس کی
شکایات نہ کرے ،سسرال میں کوئی بات ہوجائے، سسرال اورشوہرکی کوئی
خامی ہوتو میکے بلکہ کسی کو بھی نہ بتائے
،شادی سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتوں مثلاً
اللہ پاک کوراضی کرنے کے لیے اپنے گھر
والوں کی خوب خدمت کرے ،ماں کو کام نہ
کرنے دے بلکہ گھر کےسارے کام کرے ،اچھے اچھے
کھانے بناناسیکھے ،شادی کے بعدسسرال والوں کی خوب خدمت کرے ،اچھی نیت سےخدمت کی
جائے تو جنت ہے ۔
سوال: بچوں کو امی کے ہاتھ کا بنا ہواکھانامزیدارنہ لگے تو
وہ کیا کریں ؟
جواب: صبرکریں ، اپنی اپنی پسند ہے ،کھا نا مزیدارہومگراپنے
کو پسندنہ ہو تو وہ مزیدارنہیں لگے گا ،کھانے میں عیب نہیں نکالنا چاہئے ۔پسندہوتو
کھا لیں ورنہ ہاتھ روک لیں یہی سنت ہے ۔

رمضان
المبارک 1443ھ کے آمد ہوتے ہی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام روزانہ بعد نماز عصر اور
بعد نماز تراویح مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں معتکفین اور دیگر
عاشقان رسول فیضان مدینہ کراچی میں جبکہ لاتعداد عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل
شرکت کررہے ہیں۔اسی سلسلے میں 3 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس
میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے نماز،
روزے کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی۔
بعد نماز عصر ہونے والے
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: عموماً مساجد میں افطارسے کچھ دیر قبل افطاری بھیجی جاتی ہے ،پہلے بتایا نہیں جاتا نیزافطاری میں
کیابھیجاجائے ؟
جواب :افطاری
بھیجنا کارِ ثواب ہے،اگراللہ پاک کی رضا کے لیےبھیجیں گے تو ثواب ملے گا۔ پہلے
بتادینا بہترہے اورافطاری میں کیا بھیجیں گے یہ بھی بتادیں تو اچھا ہے۔افطاری میں
وہ چیزیں بھیجیں جو انہیں پسندہوں
،نیزشرعی تقاضے پورے کرتےہوئے عرف وعادت کا بھی خیال رکھا جائے ۔
سوال: افطارپارٹی
میں کیا احتیاطیں کی جائیں ؟
جواب: افطارپارٹی
یا کوئی بھی تقریب ہو، جب نمازکی جماعت کا وقت ہوجائے تو میزبان اورمہمان دونوں جماعت سے نمازپڑھنے مسجدمیں جائیں ، بے
پردگی بھی نہ ہونے پائے ،یادرکھئے !پردہ فرض ہے ،بے پردگی کی کوئی راہ نہ نکالی
جائے ،عورتوں اورمردوں کے بیٹھنے کا جداجدااہتمام کریں ۔
سوال: حقیقی ہوشیارکون ہے ؟
جواب:حقیقی
ہوشیاروہ ہے جو اپنے ایمان کی حفاظت کرنے کی کوشش کرتا ہے ،جو سچوں اور صالحین کا دامن پکڑکررکھتاہے، ان شاء اللہ الکریم اس کا ایمان محفوظ رہے گا ،اس کے ساتھ
ساتھ اللہ پاک کی خفیہ تدبیرسے ڈرتے رہناچاہیئے ۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: کس نبی علیہ السلام نے سب سے پہلے کپڑے سلائی کیے ؟
جواب: حضرتِ سیّدنا اِدرِیس علیہِ
السَّلام نے ۔آپ کپڑا سینے کا کام کرتے تھےاورجو کماتےتھے
اس میں سے بقدرِ ضَرورت رکھ کر بقیہ راہ خدا میں صَدَقہ کردیتےتھے۔(الحث
علی التجارۃ والصناعۃ، ص113 )
سوال : کیاحدیث پاک میں کپڑے سینے کے کام کی کوئی تعریف بھی آئی ہے ؟
جواب: جی ہاں
،فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہُ علیہِ
واٰلہٖ وسلَّم: نیک مَردوں کا کام کپڑے سینا اور نیک عورَتوں کا کام
سُوت کاتنا (یعنی چرخے پر رُوئی سے دھاگا بنانا)ہے۔ (تاریخ ابن
عساکر،ج36ص199) سرکارِمدینہ صلَّی
اللہُ علیہِ واٰلہٖ وسلَّم گھر کے کام کرلیا کرتے تھے اور ان میں سینے کا
کام زیادہ ہوتا۔(طبقات ابن سعد،ج1ص275)
سوال: جودرزی خیانت کرے تو اس کے لیے کیا وعید ہے ؟
جواب: فرمانِ مصطفےٰ صلَّی
اللہُ علیہِ واٰلہٖ وسلَّم: ”اللہ پاک قیامت کے دن خیانت کرنے والے
درزی کو اس حال میں اٹھائے گا کہ اس پر وہ قمیص اور چادر ہوگی جس کے سینے میں
اُس نے خیانت کی ہوگی“۔ (فردوس الاخبار،ج5ص479، حدیث: 8820)
سوال: سیدوں کے خلاف بات کرنے والوں کے بارے میں آپ کیا
فرماتے ہیں؟
جواب: ہمیں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت چاہئے، اس کےبغیرگزارانہیں، شفاعت بھی چاہئے
اور ان کی اولاد کے خلاف بات بھی کرتے ہیں؟ہونا تو یہ چاہئے کہ زبان کٹ جائے مگرسیدوں
کے خلاف کوئی بات زبان سے نہ نکلے۔
سوال: وراثت کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:رقم جمع کرنے کامیرا ذاتی ذہن نہیں ہے ،میری بہن کی وراثت سے مجھے جو کچھ
ملا تھا وہ میں نے بانٹ دیا ہے ،میرامشورہ ہے کہ ہرایک وصیت کرے کہ میری
وراثت کا ایک تہائی(One Third)یعنی 33%فلاں دینی کام ،دعوت ِاسلامی کو پیش کر دیا جائے یا فلاں مدرسے میں خرچ کیا
جائے ۔یہ بھی مشورہ ہے کہ اپنی زندگی میں دارالافتاء اہلِ سنت سے شرعی رہنمائی لے
کر اپنے پاس جو ہے اسے اولادمیں تقسیم کردے ،یہ اولاد کے ساتھ بھلائی ہے کہ اس کے
مرنے کے بعد وہ آپس میں لڑائی جھگڑے سے بچ جائیں گے ۔
سوال: بچوں کو کون کون سے فائدہ مندکام کرنے
چاہئیں ؟
جواب: بچے اپنے ماں باپ کا
احترام کریں ،ان کےہاتھ پاؤں
چُومیں،والدین راضی ہوں گے تو دعائیں ملیں گی اورترقی حاصل ہوگی ،ماں باپ اوربڑے بہن بھائیوں کے سامنے آوازبلند نہ کریں
،چھوٹے بہن بھائیوں پر شفقت کریں ،جوسبق ملے اسے یاد کریں ۔
خوش عقىدہ علماء، عام لوگ نہىں بلکہ سپر کوالٹى ہىں، علامہ محمد الیاس عطار
قادری

عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام علم دین کے فروغ اور لوگوں کو دین
اسلام کے عقائد و نظریات کے متعلق معلومات
فراہم کرنے کے لئے پچھلے کئی سالوں سے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جارہا
ہےجس میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرعی، معاشرتی اور فقہی حوالے
سے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
19
مارچ 2022ء کو بھی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر
مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد فیضان مدینہ کراچی آکر
جبکہ سینکڑوں مقامات پر ہزاروں اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی
مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ
کیجئے:
سوال : بات کرتے ہوئے
ہاتھ ہلانے کى عادت کے بارے مىں آپ کیا
فرماتے ہیں ؟
جواب : بات
کرتے ہوئے ہاتھ ہلانا بعضوں کی عادت ہوتی ہے۔البتہ ہاتھ ہلانے مىں معىوب اَنداز نہ ہو اور نہ ہی اس سے کسى کى دِل آزارى ہو۔
سوال: تازہ وضو کرکے نماز نہ پڑھىں تو نماز مىں خشوع و خضوع
نہىں آتا ،اس کے لیے کىا کىا جائے؟
جواب: نماز خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھنا شرىعت کو مطلوب ہے، وضو ہو اور نماز کے لىے تازہ
وضو کرنا مستحب ہے، تازہ وضو سے نماز مىں خشوع و خضوع آتا ہو تو وُضو کر ہى لىنا چاہىے۔اِسی طرح تمام کاموں سے فارغ ہو کر، فرىش ہو کر نماز
پڑھنے سے بھی خشوع و خضوع حاصل ہوتا ہے ۔
سوال: وَسوسہ
کسے کہتے ہىں؟
جواب : وَسوسہ
شىطان کى طرف سے ہے جبکہ اِلہام اللہ پاک
کى طرف سے۔ عام لوگوں کے لیے اِن دونوں
میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ بہرحال وَسوسے
سے اللہ پاک کى پناہ مانگنى چاہىے۔مزید
معلومات حاصل کرنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے ”وَسوسے اور ان کا علاج “ کا مطالعہ کیجیے۔
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
سوال: علما ءکى کىا اَہمىت ہے؟
جواب: خوش
عقىدہ علماء، عام لوگ نہىں بلکہ سپر کوالٹى(Super Quality) ہىں، اِن کى بہت
اَہمىت ہے،عوام علماء کی محتاج ہے یہاں تک
کہ جنَّت مىں بھى عوام اِن کى محتاج ہوگی، قدم قدم پر علماء کى حاجت ہے لہٰذااِن کى صحبت مىں رہنا چاہىے۔
سوال: پورے ماہِ رَمَضانُ المبارک
کا اِعتکاف کرنے والے کىا کرىں ؟
جواب: کتاب ”فىضانِ رَمَضان“ کا مطالعہ
کرىں (اگراِس سال
نہىں پڑھى تو رَمَضانُ المبارک کا چاند
نظر آنے سے پہلے پہلے اس کا مطالعہ کر لیں )۔
اور اپنى نىت بھى دارُالسنہ مىں لکھوا دىں۔( دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں
اعتکاف کے خواہشمند شعبہ رمضان اعتکاف کے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں)۔
0311-1021226
سوال : کىا خربوزہ کھانا سنَّت
سے ثابت ہے؟
جواب :تر
کھجور ( جو
عموماً کھائى جاتى ہے)
اور خربوزے کو ملا کر کھانا سنَّت سے ثابت ہے۔
سوال: کىا عورت کے جنازے کو غىر محرم بھى کندھا دے
سکتا ہے؟
جواب:جى ہاں۔
سوال : دِل کى سختى کے کیا اَسباب ہىں؟ نیز ہمىں کىسے معلوم ہو کہ
ہمارا دِل سخت ہے ىا نہىں؟
جواب :دِل کى سختى کے بہت سے اَسباب ہیں مثلاً گناہ کرنا،بغىر بھوک کے کھانا اور بغىر
ضرورت کے بولنا وغىرہ۔ یوں ہی بے حىائى کى
باتىں کرنا، تلاوتِ قرآن نہ کرنا اور موت سے غفلت وغىرہ دِل کى سختى کے اَسباب ہىں۔ جس کا دِل سخت ہو اس پر
نصىحت اثر نہىں کرتى۔ ہمارى سوچوں مىں دُنىا کى محبت رَچ بس گئى ہے، ہر نماز کے بعد آىتُ الکرسى پڑھنے والے کے لیے جنَّت کى خوشخبرى ہے مگر ہم اس سے
محروم رہتے ہىں۔
سوال: آدھے سر دَرد کا روحانى علاج بتادىجیے۔
جواب:بِسْمِ اللہ پڑھ کر سر پر دَم کردیجیے۔ مکتبۃ المدینہ کے
رِسالے ’’بىمار عابد
‘‘ کا مطالعہ کیجیے ، اِس
رسالے میں کئى روحانى علاج موجود ہىں۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ
” تندرست رہنے کے فارمولے “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنَّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یارب المصطفٰے! جو کوئی
17 صفحات کا رِسالہ” تندرست رہنے کے فارمولے “ پڑھ یا سُن لے، اُسے
اپنی عبادت کے لئے اچھی صحت دے اور اُسے خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما،
بِلا حساب مغفرت سے نواز دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
اصل بزرگ عالِم ہوتاہے، اگرچہ وہ جوان ہو ، علامہ محمد
الیاس عطار قادری

ہرہفتے
کی طرح 12 مارچ 2022ء کو بھی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی
چینل پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول فیضان مدینہ کراچی آکر
جبکہ سینکڑوں مقامات پر ہزاروں اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی
مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے بیرونِ ملک سے آن لائن مدنی چینل
کے ذریعے جوابات دیئے اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ
کیجئے:
سوال : قرآن ِکریم میں مور(Peacock)کا
پَررکھنا کیسا؟
جواب : بچپن
سے دیکھا ہے کہ قرآنِ کریم میں مورکا
پَررکھا جاتاہے ،اس کا عرف یعنی معمول بھی ہے ،اس سے قرآنِ کریم کی جلدبھی متائژنہیں ہوتی ، اس کو رکھنے میں حرج نہیں ۔
سوال: بُرے لوگوں کی صحبت سےبچنے کے لیے
کہاجاتاہے کہ ان کا رنگ تم پر چڑھ جائے گا،یہ کیوں نہیں کہاجاتاکہ تمہاری نیکی کا رنگ اُن پرچڑھ جائے
گا؟
جواب: گُناہ میں لذّت ہوتی ہے اورنیکی
میں امتحان ہوتاہے،اس لیے گُنا ہ کا رنگ زیادہ اثراندازہوتاہے، حدیث پاک میں بھی
بُری صحبت کی مثال لوہارکی بھٹی سے دے کربُروں کی دوستی اورصحبت سے بچنے کا حکم
دیا گیا ہے ۔بُروں کے ساتھ وہی بیٹھنے کا معمول بنائے گا جو اندرسے اُن کی باتوں کو پسندکرتاہوگا
عربی محاورہ ہے اَلْجِنْسُ
یَمِیْلُ اِلَی الْجِنْس یعنی جنس اپنی ہم جنس کی طرف مائل ہوتی ہے ،البتہ
اگرکوئی عالم دین یا منجھے ہوئے مبلغِ دعوت ِ اسلامی ہوں گے تواُن کا رنگ بُروں پر
چڑھے گا ،کیونکہ وہ ان کے پاس جاکر ان کی خوش گپیوں میں شریک ہونے کے بجائے نیکی کی دعوت دیں گے ۔
سوال: اگرکسی کے
گھر بوڑھے افراد بیمارہوں تواُن گھروالوں کا ان سے اندازکیساہونا چاہئے ؟
جواب : یہ سخت کڑااورامتحان کا وقت ہوتاہے ،بوڑھوں
کی خوب خدمت کی جائے ،اگروہ کوئی آپ کے
مزاج کے خلاف بات کردیں تو آپ کو صبرکا
پیمانہ پینا ہوگا،انہیں "اُف" بھی کہنے کی اجازت نہیں ،ان سے عاجزی
کریں،نرمی سے پیش آئیں، ان کی خدمت بوجھ سمجھ کر نہیں بلکہ خوش دلی کے ساتھ کریں۔
یہ تمنا بھی نہ کریں کہ یہ(بوڑھے مریض) اس دنیا سے چلے جائیں بلکہ اُن کی عافیت،صحت ا ورسلامتی کی دعاکریں ۔
پارہ
15،سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر23 میں اِرشادہوتاہے:
وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا ؕاِمَّا
یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ
لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا۔
(ترجمۂ کنزالعرفان:اور ماں باپ کے ساتھ اچھا
سلوک کرو اگر تیرے سامنے ان میں سے کوئی
ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے اُف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا
اور ان سے خوبصورت ، نرم بات کہنا )
سوال: شبِ
براءَت میں قبرستان جانا کیسا؟
جواب: شبِ
براءَت میں قبرستان جانا مستحب ہے ،سُنّت سے ثابت ہے مگرعبرت حاصل کرنے کے لیے
جائے،اپنی موت کو یا دکرے، اپنی زندگی کو شریعت کے سانچے میں ڈھالنے کی ترکیب کرے
،صرف رسم کے طورپر نہ جائے ،قبرستان میں جاکر قبروالوں کو سلام کرے، یہ دعا پڑھے :
اَلسَّلَامُ
عَلَیْکُمْ یَا أَهْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللهُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ
سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ۔
( ترجمہ:اے قبرستان والو! تم پر سلامتی
ہو،اﷲ پاک ہماری اورتمہاری مغفرت فرمائے
،تم ہم سے پہلے چلے گئے اورہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں)اس دُعاکے ترجمے پر
غورکرے ،اس میں بھی عبرت اورموت کی یادہے۔
سوال: اصل
بزرگ کون ہوتاہے ؟
جواب: اصل بزرگ
عالِم ہوتاہے، اگرچہ وہ جوان ہو،عالِم علم سے بنتاہے، شکل وصورت اورعمر سے نہیں۔
سوال : شبِ براءَت کس طرح گزاریں ؟
جواب :14 شعبان
اعمال نامے کا آخری دن ہوگالہٰذا تمام
گناہوں سے سچی توبہ کریں ، لوگوں سے معافی بھی مانگ لیں ،معافی مانگنے سے محبتیں بڑھیں گی ،14شعبان کا
روزہ رکھ لیں ،بلکہ اس بارتو14 شعبان(18مارچ2022) جمعہ کو ہے، اس لیے جمعرات کا
بھی روزہ رکھ لیں کہ جمعرات کو روزہ رکھنا سُنّت ہے ،14 شعبان(بروزجمعہ) کو
نمازِمغرب سے پہلے ہی مسجدمیں آجائیں،بعدنمازِ مغرب بزرگوں سے ثابت 6 نوافل پڑھ
لیں ، اس کی تفصیل مکتبۃ المدینہ کے رسالے ’’آقاکا مہینا ‘‘سے دیکھ لیں ،ساری رات
دعوتِ اسلامی کے اجتماعِ شب براءَت میں گزاریں ۔یہ عبادت کی رات ہے،پٹاخے پھوڑنے کی رات نہیں بلکہ یہ پٹاخے پھوڑنا تو
اِسراف اورگُناہ ہے ،یہ شبِ براءَت یعنی
جہنم سے چھٹکارے کی رات ہے ۔ہوسکے تو15شعبان کا بھی روزہ رکھ لیں،اس کی بھی
بہت زیادہ فضیلت ہے۔
سوال: اِس
ہفتے کارِسالہ ” مریض
طبیب بن گیا
“ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ
ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”مریض طبیب بن گیا“ پڑھ
یا سُن لے،اُسے گُناہوں کی بیماری سے شِفا دے، جہنّم سے بچا اور جنتُ الفردَوس میں بے حساب داخلہ
نصیب فرما۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم ۔
جو چیز مہنگی ہوجائے وہ خریدنا چھوڑدیں ،یہ سستی ہوجائے
گی، علامہ محمد الیاس قادری

عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 5 مارچ 2022ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول فیضان مدینہ کراچی آکر جبکہ سینکڑوں مقامات پر
ہزاروں اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی
مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے بیرونِ ملک سے آن لائن مدنی چینل
کے ذریعے جوابات دیئے اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال : امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ کا یوم ِعرس کیا ہے ؟
جواب : آپ کا یوم
عرس 2 شَعبان 150ھ ہے۔(نزہۃ القاری،1 169/، 219)
سوال: مسجدِنبوی میں کس مقام پرامام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا نام لکھا ہواہے ؟
جواب: امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ
اللہ علیہ کا نام مبارک ’’نعمان بن ثابت ‘‘مسجدِنبوی شریف میں پہلی
چھتری کے نیچے لکھاہواہے ۔
سوال: مہنگائی میں گھرکی خواتین کیاکرداراداکرسکتی ہیں ؟
جواب : کھانے پینے میں
اِسراف سے بچیں ،حساب لگا کر کھانا اورروٹیاں پکائیں تاکہ روٹیاں بچ نہ جائیں کیونکہ باسی روٹیاں بچے اوربڑے نہیں کھاتے
،دعوت میں ہونے والے اِسراف سے بھی بچیں ،مہنگائی کوکم کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی
ہے کہ جو چیز مہنگی ہوجائے وہ خریدنا چھوڑدیں ،یہ سستی ہوجائے گی۔
سوال: مہنگائی کوکم کرنے
میں تاجراپنا کیا رول اداکرسکتے ہیں ؟
جواب: تاجرحضرات لوگوں سے
ہمدردی کریں اورنفع کم رکھیں ۔
سوال: شادی کی مبارکباد کن الفاظ سے دی جائے ؟
جواب : اچھے الفاظ کے ساتھ مبارکباددی جائے مثلاً ماشاءا للہ !آپ کو شادی مبارک
ہو ۔
سوال : کیا
اِمام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ نے کسی صحابی رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے ؟
جواب : جی ہاں ! آپ نے کئی صحابۂ کرام علیہم الرضوان
کی زیارت کی ہے ،آپ تابعی ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” فیضانِ امام شافعی “ پڑھنے یاسُننے
والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ
ِسُنّت دامت براکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ” فیضان
ِامام شافعی “ پڑھ یا سُن لے اُسےعلمِ دین کی لازوال دولت سے مالامال فرماکر بے حساب بخش
دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
آج رات فیضانِ مدینہ کراچی میں جشنِ ولادتِ امام
حسین کے سلسلے میں مدنی مذاکرہ ہوگا

دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کے دلوں میں جہاں صحابۂ کرام کی محبت پیدا کرتی ہے وہاں آلِ نبی و اہلِ بیتِ اطہار سے عشق و محبت کے جام
بھی بھر بھر کر پلاتی ہے۔ اہلِ بیتِ اطہار نجات کی کشتی اور صحابۂ کرام آسمان ہدایت
کے روشن ستارے ہیں۔ ایمان والے ،اہلِ بیت
کی کشتی میں سوار ہوکر نجومِ رسالت کی پیروی کرتے ہوئے اپنے ایمان کو سلامت رکھتے ہیں۔
اہلِ بیتِ اطہار میں بہت بڑا نام نواسۂ رسول ، امام عالی مقام ، شہیدِ کربلا حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ کا ملتا ہے ۔ آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کا یومِ ولادت
5 شعبان المعظم کو آتا ہے۔ اسی مناسبت سے
آج 8 مارچ کی شب 5 شعبا ن المعظم کی مناسبت سے دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”مدنی مذاکرہ بسلسلہ جشنِ ولادت
امام حسین رضی اللہُ عنہ“ منعقد ہوگا۔
مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوگاجس کے بعد جلوسِ حسینی نکالا جائے گا،
جلوس کے بعد شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس
عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہبیرونِ ملک سے بذریعہ ویڈیو لنک عاشقانِ رسول کے
سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
ثناخوان حضرات حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ کی شان میں منقبتیں
بھی پیش کریں گے جبکہ اختتام پر لنگر کا اہتمام بھی ہوگا۔
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ جن سے ممکن ہو
وہ فیضانِ مدینہ آکرشرکت فرمائیں، علاوہ ازیں مدنی چینل پر بھی یہ پروگرام نشر کیاجائے
گا ،آپ مدنی چینل کے ذریعے گھر بیٹھے بھی علمِ
دین حاصل کرسکتے ہیں۔
دینی ادارہ
ہو یا دنیاوی ہر جگہ اخلاقی تربیت کی حاجت ہے۔مولانا الیاس عطار قادری

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 25رجب المرجب 1443ھ بمطابق 26فروری 2022ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد
کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری
دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے بیرونِ ملک سے آن لائن مدنی چینل کے ذریعے جوابات دیئے اور
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے
کے چند نکات ملاحظہ کیجئے:
سوال: سوشل میڈیا کا کس طرح استعمال کیاجائے ؟
جواب :سوشل میڈیا کے فائدے کم اورنقصانات زیادہ ہیں
،سوشل میڈیا سے اس طرح فائدہ حاصل کیا جاسکتاہے کہ بندہ مستندعالم دین سے کوئی شرعی مسئلہ سیکھ لےیا بیان کے کلپ سے استفادہ کرے یا خود
عالم دین ہے تو اپنی خدمات سوشل میڈیا کے
ذریعے پیش کرے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ(www.dawateislami.net) پر دینی مواداپ لوڈ کیا جاتاہے ،اس سے بھی
فائدہ اٹھایا جا سکتاہے تاہم سوشل میڈیا کے نقصانا ت غالب ہیں ،اس کے نقصانات کیا،
کیا ہیں؟ اس کے یوزر(user) اس بات کو خوب سمجھتے
ہیں ،اگرکوئی اسے رکھتابھی ہے تو وہی
استعمال کرے جو مَیں نے بیان کیا ۔
سوال: جب
دینی باتیں بیان ہورہی ہوں تو ہمارااندازکیساہو نا چاہئے ؟
جواب: جب دین کی
بات کی جارہی ہوتو موبائل سمیت تمام کام چھوڑکر اسے غورسےسنا جائے تاکہ کوئی غلط مسئلہ ذہن میں نہ بیٹھ جائے،طلبہ ٔ
علم دین بھی جب اپنے استاذصاحب کے پاس پڑھیں تو یہی اندازہوناچاہئے ۔
سوال: مدنی اسلامی بھائی معاشرے میں کیا
کرداراداکرسکتے ہیں اورآپ ان کے بارے میں کیا توقعات رکھتے ہیں ؟
جواب : ایک بات یادرکھیں ،آپ نے جو پڑھا ہے اسے
پڑھتے اورپڑھاتے رہیں گے تو یہ یادرہے گا، باقی رہے گا اوراس میں اضافہ بھی ہوتارہے گا ورنہ بھول جائیں گے،جس سے بَن پڑے وہ ضرورپڑھاتارہے
اگرچہ تدریس کا موقع نہ بھی ملے،چھوٹے بھائی یا محلے میں کسی کو پڑھاتارہے، پڑھانے
میں نیت ثواب کی ہونی چاہئے، مزید دین کی خدمت کا ذہن بنائیں،مسجدمیں امامت
وخطابت کریں ،امامت کا منصب کم نہیں ہے بہت اعلیٰ ہے ،اس سے
ہرگزنہ ہٹئے گا، امامت کرنے سے مساجد محفوظ ہوں گی ، دین کی خدمت ہوگی، اگرایک
سلجھاہوا عاشقِ رسول امام ہواور حکمتِ
عملی سے چلے تو پورامحلہ اس کے اندازمیں چلتاہے،یادرکھئے ! جو دین کی خدمت کرتاہے
وہ دنیا سے کٹ آف نہیں ہوتا،جو اس فیلڈ میں ہوتے ہیں،ا نکی معاشرے میں بہت عزت
ہوتی ہے،عموماً حج وعمرہ کی سعادت نصیب ہوتی ہے ،مدنی اسلامی بھائی اپنے اخلاق
درست رکھیں گے، مال سے بے رغبت ہوں گے، عادات بہترہوں گی،بداخلاقی وجھگڑوں سے بچیں
گے تو اپنے علاقے کے بے تاج بادشاہ ہوں
گے، بہرحال آپ کے پاس علم کا اعزازہے جسے آپ نے نبھانا ہے۔
سوال: اس مرتبہ کتنے طلبہ و طالبات جامعۃ المدینہ میں
دورہ ٔحدیث کرکے فارغ التحصیل ہوئے ہیں؟
جواب: ان کی کل تعداد3 ہزار5 سو33ہے(3533) ،اس میں طالبات 2ہزارایک سو95(2195)،اورطلبہ ایک ہزار3 سو38(1338) ہیں، اللہ کرے یہ تعدادبڑھتی رہے،دعوتِ اسلامی کے دینی
کام بڑھائیں گے ،
تو اس سے دعوت ِ اسلامی مضبوط ہوگی،دعوت ِ اسلامی مضبوط ہوگی تو ان شاءاللہ الکریم یہ تعداد بھی بڑھے گی ۔
سوال: ٹریننگ کتنی ضروری ہے ہم ٹریننگ کیسے حاصل
کرسکتے ہیں ؟
جواب:بندے
کی ترقی میں تربیت کا بڑادخل ہوتاہے، دیکھنا ہوگا کہ تربیت دینے والاکون ہے ؟سب سے
پہلی تربیت تو ماں کی گود میں ہوتی
ہے،یہاں سے تربیت ہوتو بچہ بہت ترقی کرسکتاہے، ماؤں کی تربیت کا فقدان یعنی نہ
ہونے کے برابرہے ، دینی ادارہ ہویا دنیاوی ادارہ ہرجگہ اخلاقی تربیت کی حاجت ہے، تھوڑا
سامزاج کے خلاف کوئی کام ہوتاہے تو عقل گھوم جاتی اورزبان کے ذریعے بداخلاقی شروع
ہوجاتی ہے، اگرکوئی اپنے آپ کو بااخلاق سمجھتاہے تو غصے کے وقت اپنی کیفیت دیکھ
لے،کسی بزرگ کا قول ہے کہ کسی کے حسنِ اخلاق کی گواہی اس وقت نہ دوجب تک اسے غصے میں نہ دیکھ لو، جب غصہ آتاہے
تو بندہ بداخلاقی کے سابقہ سارے ریکارڈ
توڑدیتاہے، جوگالیاں دے اسے کون بااخلاق کہہ سکتاہے۔ (مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”حسن
اخلاق“ کا مطالعہ بھی ان شاء اللہ بے
حد مفید رہے گا ۔)
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ
” جنگل کا بادشاہ “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت براکاتہم العالیہ نے
کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”جنگل کا بادشاہ“ پڑھ یا سُن لے اُس کو صرف اپنا خوف عطا فرمااور اُس سے
ہمیشہ ہمیشہ کےلئے راضی ہوجا۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتَمِ النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
آج رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا،
امیر اہل سنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے

آج رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا،
امیر اہل سنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
عاشقانِ رسول کو علم
دین کی جستجو دلانے، معاشرتی حوالے سے تربیت کرنے اور ان کے قلوب کو خوفِ خدا و عشق رسول اور محبتِ صحابہ و اولیاء کرام سے روشن
کرنے کے لئے آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے
کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس مدنی مذاکرے میں بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بیرونِ ملک سے بذریعہ ویڈیو لنک مدنی پھول ارشار
فرماتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔
تمام عاشقان رسول سے
اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
اللہ پاک اوراُس
کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو راضی کرنا ہرمسلمان پر لازم ہے، علامہ
محمد الیاس عطار قادری

18رجب
المرجب 1443ھ بمطابق 19فروری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے بیرونِ ملک سے آن لائن مدنی چینل کے ذریعے جوابات دیئے اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: بزرگوں کو ایصالِ ثواب کرنے کا کیا فائدہ ہوتا
ہے؟
جواب: جسے تحفہ دیا جائے وہ خوش ہوتاہے ،جوفوت ہوجاتاہے اس
کے لیے تحفہ ایصالِ ثواب ہے ،جب بزرگانِ دین کو ایصالِ ثواب کیا جائے گا تو وہ خوش
ہوں گے ، ہماری طرف ان کی توجہ ہو گی،ہمیں
دنیا وآخرت میں اس کی برکتیں ملیں گی،یہ
کارِ ثواب ہے ،عام لوگوں کوفوت ہونے والے دن سالانہ ایصالِ ثواب کیا جائے تو فاتحہ وبرسی کہتے ہیں ،بزرگوں کے یوم وصال کو ایصالِ ثواب کرتے
ہیں تو عرس کہاجاتاہے ۔ ایصالِ ثواب
قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔
سوال: سکون کی بہترین دواکیا ہے ؟
جواب: بے شک اللہ پاک کا ذِکر ہی دلوں کے اطمینان کا
ذریعہ ہے ،مادی دوا کے لیے ڈاکٹرسے
رابطہ کیاجائے ۔
پارہ 13،سُورۂ رعد کی آیت نمبر28میں ارشاد
ہوتاہے"اَلَا
بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ"۔ترجمۂ کنزالعرفان:سُن لو! اللہ کی یاد ہی سے دل چین پاتے ہیں۔
سوال: رات کے
سنّاٹے میں قبرستان جانا کیسا؟
جواب: عام طور
پر سنّاٹے میں
وحشت وگھبراہٹ ہوتی ہے اورقبرستان میں تو
اور زیادہ ہوتی ہے ۔اس لیے رات کے سنّاٹے میں قبرستان نہیں جانا چاہئے ۔
سوال: بزرگانِ
دین سےزیادہ عشق ہونا کیسا؟
جواب: بزرگانِ دین
اوردینی چیزوں سے زیادہ عشق ہونا اچھی بات ہے جب تک شریعت سے نہ ٹکرائے ۔
سوال: کیا
بُروں کے ساتھ بُرائی سے پیش آنا چاہئے؟
جواب: جی نہیں !بُرائی کا جواب بُرائی سے دینا
ہماراکام نہیں ،بعض اوقات بُرائی کا بدلہ لینے جائیں تو
بندہ ظالم بن جاتاہے ،ہم دعوت ِاسلامی
والوں کو نیکوں کے ساتھ نیک اوربدمعاشوں کے ساتھ بھی نیک برتاؤ کرنا ہے۔ پارہ 18،سُورۂ مؤمنون کی آیت
نمبر96میں ارشاد ہوتاہے اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ السَّیِّئَةَ ۔ ترجمۂ کنزالعرفان:سب سے اچھی بھلائی سے بُرائی کو دفع کرو۔
سوال: یا اللہ پاک
اوراُس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو راضی کرنا ضروری ہے ؟
جواب: جی ہاں ! اللہ پاک اوراُس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو راضی کرنا ہرمسلمان پر لازم ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”
امیر ہل سُنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک!
جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”
امیر ہل سُنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا
سُن لے اسے فضولیات سے بچاکر اپنے ربّ اور اپنے محبوب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ذِکر میں مشغول رہنے
والی زبان عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔

11رجب
المرجب 1443ھ بمطابق 12فروری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی اور بیرون شہر سے عاشقان رسول
کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے بیرونِ ملک سے آن لائن مدنی چینل کے ذریعے جوابات دیئے اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: خوشامد وچاپلوسی کے بارے میں
آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب :آجکل ہمارے
معاشرے میں ملازم سیٹھ کی ،کم عہدے
والابڑے عہدے والے کی ،غریب امیرکی خوشامدکرتاہے ،عموماًاس میں جھوٹ ہوتاہے ،ڈرپوک
کو شیر،کنجوس کو سخی ،فاسق کو اچھا ،جمعہ کی نمازبھی نہ پڑھنے والے اورظلم کرنے
والے کی تعریفیں کی جارہی ہوتی ہیں ،بعض
اوقات ضمیربھی ملامت کررہا ہوتا ہوگا مگرپھر بھی لوگ ایساکررہے ہوتے ہیں ،خوشامدکرنا مؤمن کے اخلاق سے نہیں
،فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے:جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے تواللہ پاک غضب
فرماتا(یعنی ناراض ہوتا)ہے۔ (شعب الایمان ،4/230، حدیث،4885) البتہ حوصلہ افزائی کے لیےدرست تعریف کی جاسکتی ہے۔
سوال:13اور15رجب میں کیا اہم بات ہے ؟
جواب: 13رجب اسلام کے چوتھے
خلیفہ،امیر المومنین حضرت مولیٰ علی مشکل کشا رضی اللہ عنہ کا یوم ِولادت اور15رجب حضرت امام جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ عرس ہے ۔
سوال:پہلے کے بزرگ صاحبِ علم تھے ،انہیں علم یادرہتاتھا مگرآجکل علم حاصل کرنا
پہلے کے دورسے آسان ہے مگرعلم یادنہیں رہتا۔اگرکوئی پہلے کے بزرگانِ دین
جیسابنناچاہے تو کیا کرے ؟
جواب
: پہلے کے بزرگانِ دین کے حافظے بہت مضبوط ہوتے تھے ،چلتے چلتے بھی مطالعہ
کرلیتے تھے ،اپنے ہاتھ سے کتابیں لکھتے
تھے ،ان کے ہاتھ سے لکھی ہوئی کتاب کومخطوطہ کہا جاتا ہے ،یہ علم کی باتوں کوہی سنا کرتے
تھے ،ایک بزرگ کے بارے میں ہے کہ جب لوگوں کی باتیں ان کے کان میں پڑتیں تو کان
بندکرلیتے تھے کہ کہیں لوگوں کی بداخلاقی
والی باتیں یاد نہ ہو جائیں ،آجکل اخلاق بہت خراب ہیں بالخصوص گھر میں ہونے والی
گفتگومیں کُھردراپن زیادہ ہوتاہے،بہرحال ہرشے کی زکوٰۃ ہوتی ہے علم کی زکوٰۃ علم
پر عمل کرنا ہے ،جو علم پر عمل کرتاہے تو اس میں برکت ہوتی ہے ،اسی طرح علم
نورہےاور یہ اس کے پاس نہیں رہتاجو علم پر عمل نہیں کرتا۔
سوال: توکل یعنی اللہ پاک پر بھروسا کیسے پیداہو،توکل نہ ہونے کی وجہ سے کئی
برائیاں سرزد ہوجاتی ہیں ؟
جواب: توکل کا
معنیٰ ہے اسباب پربھروسا کرنے کے بجائے اللہ پاک پر بھروساکیا جائے ۔اللہ پاک پر
توکل کرنا فرضِ عین ہے ،توکل کے بغیرتوچارہ ہی نہیں ہے۔اگریہ ذہن بن جائے گا
کہ روزی دینا اللہ پاک نے اپنے ذمہ ٔ کر م پر لیا ہوا ہے، بندہ جتنا زندہ رہے گا اسے روزی ملے گی ،پرندوں پر غورکرےکہ پرندے صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں
اورواپس پیٹ بھرکر آتے ہیں ،یہ کل کے لیے کچھ نہیں بچاکررکھتے ،آجکل تو لوگ اپنا مال بڑھانے کے بارے میں
سوچتے رہتے ہیں مگرنیکیاں بڑھیں اس کے بارے میں نہیں سوچا جاتا،جبکہ نیکیاں بڑھنے
سے جنت میں درجے بڑھتے ہیں ۔ مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’توکل ‘اورنجات دلانے والے اعمال “میں توکل کے باب کا مطالعہ کیجئے ۔
سوال: کون
سی مخلوق کل یااس کے بعد کے لیے خوراک بچاکررکھتی ہے ؟
جواب
: صرف انسان ،چیونٹی اورچوہا ہی خوراک بچاکررکھتے ہیں۔
سوال
: افضل ترین عبادت کونسی ہے ؟
جواب:علمِ دین میں غورکرنا افضل ترین عبادت ہے،اسی طرح
آخرت کے بارے میں غوروفکر کرنا بھی اچھا ہے۔حدیث پاک میں ہے : گھڑی
بھرغوروفکرکرنا60 سال کی عبادت سے بہترہے ۔ (جامع صغیرللسیوطی،ص365 )
سوال:
جس نے مرتے وقت کلمہ پڑھا،اس کے
بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: مرتے وقت کلمہ شریف پڑھنے کی
توفیق مل جانا ، بہت بڑی سعادت ہے ،فرمانِ
مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے : مَنْ كَانَ آخِرُ كَلَامِهِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا
اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ یعنی جس کا آخری کلمہ لَاۤ
اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ ہو،وہ
جنت میں جائےگا۔ ( أبو داود،حدیث ، 3116 )
سوال: رمضان شریف آنے والاہے، اعتکا ف کی بھی بہاریں ہوں گی ،آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: ماہِ رمضان کا سنتاہوں کہ آنے والاہے تو دل جھوم جاتاہے ،رمضان اعتکا ف کا سُن کرتو مزے کو بھی مزہ آجاتاہے ۔
سوال:
کیا رنگوں کے بھی اثرات ہوتے ہیں؟
جواب: سبزہ یاسبزرنگ(Green Color) دیکھنے سے نظرتیز
ہوتی ہے، حضرتِ سَیِّدُناامام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:4چیزیں آنکھوں کی (بینائی کی)تقویَّت کاباعِث ہیں (1)قبلہ رُخ بیٹھنا(2)سوتے وقت سُرمہ لگانا (3)سبزے کی طرف نظر کرنا اور(4)لباس کو پاک و صاف رکھنا۔ (احیاء العلوم،ج2، ص27)
کالے رنگ کے جوتے سے غم زیادہ ہوتے ہیں ،یہ کہنا کہ
فلاں رنگ کے لباس پہننے سے مصیبتیں آتی ہیں یہ غلط ہے ۔اپنی اپنی پسند ہوتی ہے
مجھے سفیدرنگ پسندہے،اس میں مزہ آتاہے کہ
نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اکثرسفیدرنگ استعمال فرمایا ،دعوتِ اسلامی میں
سفیدیا لائٹ کلرکالباس پہننے کی ترغیب ہے ۔
سوال: دِینی رسائل تقسیم کرنے کے کیافوائد ہیں ؟
جواب: دِینی رسالے تقسیم کرنے چاہئیں ،کئی ایسے ہوں گے کہ جو کوئی رسالہ پڑھ کر گناہوں سے تائب ہوئے ہوں
گےاوردعوت اسلامی کے دینی ماحول میں آگئے ہوں گے ۔تمام کاروباری اوردیگرشعبوں
والوں کو چاہئے کہ مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کریں ،دعوتِ اسلامی کے شعبے
تقسیمِ رسائل سے رابطہ کرکے صحابہ واولیا اوراپنے مرحومین کے ایصال ِثواب کے لیے
رسائل تقسیم کریں ،رشتہ داروں کی برسی وغیرہ کے مواقع پر رسائل تقسیم کریں ،خوشی
وغمی کے مواقع پرمکتبۃ المدینہ کے بستے(Stall) لگوائیں
۔
سوال: اِس
ہفتے کارِسالہ ” فیضانِ امام
جعفر صادِق “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ امام جعفر صادِق “پڑھ یا سُن لے اُسے تمام صحابہ و اہلِ بیت کا سچا
غلام بنااور اسے امام جعفر صادق کے پیارے پیارے نانا جان صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قیامت میں شفاعت نصیب
فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبییّن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
آج رات ”جشن ولادت مولا علی رضی اللہُ عنہ“ کے موقع پر سنتوں
بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا

13
رجب المرجب کو اسلام کے چوتھے خلیفہ امیر
المؤمنین ، دامادِ رسول حضرت سیدنا مولا
علی شیرِ خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کا یومِ ولادت ہے۔ اسی مناسبت سے آج رات 14 فروری
2022ء ، 13 رجب المرجب 1443ھ کو ”جشن
ولادت مولاعلی مشکل کشا رضی اللہُ عنہ“کے
پُرمسرت موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا۔
اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا جائیگا
جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی بارگاہ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
میں ہدیۂ نعت پیش کرتے ہوئے مولا علی رضی
اللہُ عنہ
کی شان میں منقبتیں بھی پڑھیں گے۔ دوران اجتماع مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی
مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ”مولانا علی کی شان“ میں سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔ بیان کے بعد مدنی مذاکرے
کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سیرت
مولا علی رضی اللہُ عنہ پر گفتگو فرماتے ہوئے مدنی پھول ارشاد
فرمائیں گے۔
اجتماع کے آغاز میں جلوس علویہ جبکہ اختتام پر لنگر علویہ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔
آج رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا، امیر
اہلسنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ہر ہفتے پابندی کے ساتھ اور بعض مہینوں میں ایونٹس کی مناسبت
سے 6دن، 10دن، 11 اور 12 دن تک مدنی
مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوتے ہیں۔ ان
مدنی مذاکروں میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہشرعی، تنظیمی، اخلاقی، طبی اور معاشرتی اعتبار سے
عاشقان رسول کی رہنمائی فرماتے ہیں۔
ہر ہفتے کی طرح آج بھی 12 فروری 2022ء بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔
مدنی مذاکرے میں امیراہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرعی
مسائل کے حوالے سے گفتگو فرماتے ہوئے
عاشقان رسول کی رہنمائی فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔