
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ
میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف اور تخصص فی الفقہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
دار الافتاء اہل سنت کے مفتی محمد ہاشم خان
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی اور مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور زندگی گزارنے کے اہم امور پر کلام کیا۔
.jpg)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شخصیات میں نیکی کی دعوت کو عام کرنےاور دینی کام کرنے
کے حوالے سے کلام کیا۔
.jpg)
24 نومبر 2020ء کو شعبہ رابطہ برائے تاجران
کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور کاروباری حضرات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن پاکستان کے زیر
اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کفن دفن کے ریجن و زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی منصور
عطاری نے جدول، کارکردگی فارم، اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور شعبہ کی
اہمیت و افادیت کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائی۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
15 اکتوبر 2020ء مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 ماہ کے
امیر قافلہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کی شرعی، اخلاقی اور
تنظیمی رہنمائی کی۔
25ستمبر کو فیضان مدینہ لاہور میں عامر اقبال بٹ کے والد مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب
کااہتمام کیا جائیگا
.jpg)
25 ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں دوپہر 1:00 بجے رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس دوران سینئر صحافی عامر اقبال بٹ کے والد
مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
جمعہ کی نماز 2:00 بجے ادا کی جائیگی۔

دعوت اسلامی کے تحت 11ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شیخوپورہ کابینہ کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 ستمبر 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ للبنین
وللبنات، مدرسۃ المدینہ للبنات، عطیات بکس، مالیات، مدرسۃ المدینہ بالغان، مجلس
سیکورٹی، ائمہ مساجد، مجلس فیضان مدینہ اور فناشل ایڈوائزکے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
مختلف شعبہ جات کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 9ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں داتا صاحب کابینہ کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
آج فیضان مدینہ لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا
.jpeg)
آج 10 ستمبر 2020ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسولSocial distanceکے ساتھ اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔
.jpeg)
9ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک ندیم بارا کی آمد ہوئی۔
فیضان مدینہ میں موجود ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا اور مدنی مرکز
میں قائم مختلف شعبہ جات کادورہ کروایا۔
بعدازاں
ملک ندیم بارا نے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی
درخواست کی۔

دعوت اسلامی کےتحت 8ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رائیونڈ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سےمدنی
پھول دیئے۔