
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 6ستمبر
2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس
مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔

7ستمبر2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان
مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں قصور کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے
مدنی پھولوں سے نوازا۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے
زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ مساجد لاہور ریجن کے ذمہ داران اور
اراکین زون نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی
تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

7ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجارہ کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی
اور شعبے کے حوالے مدنی پھولوں دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7ستمبر 2020ء کو مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تعمیرات کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران مجلس میر حسن عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

18گست 2020ء کو مجلس وکلاء کی دعوت پر جواد ملک ایڈوکیٹ سپریم
کورٹ اسلام آباد اور دیگر سینئر وکلاء کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
آمد ہوئی۔
اس موقع پر شخصیات نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعو ت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش
کیااور مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی عطیات بکس جنوبی زون کے ذمہ داران
نے شرکت کی۔ نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبد الرشید عطاری نے مدنی عطیات بکس
بڑھانے اوربکس سے بروقت رقم نکالنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ نگران زون نے انہیں مارکیٹوں
میں مدنی حلقہ لگانے، مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور درس و بیان کا سلسلہ شروع
کرنے کا ذہن دیا۔ مشورے کے بعد نگران زون نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ
افزائی کی اور تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ:
محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)
حاجی یعفور رضا عطاری کا Silk Bank کے ٹاپ مینجمنٹ
سے ملاقات اور میٹنگ کا سلسلہ

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں 11 اگست 2020ء کو مدنی مشورہ
ہوا ۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، مجلس مالیات کے ذمہ
داران اورSilk Bank کے ٹاپ مینجمنٹ نے شرکت
کی۔مدنی مشورے میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال
بھی 11،10 اور 12 ذوالحجہ 1441ھ کو چرم قربانی اکھٹے کرنے کا سلسلہ ہوا جس میں
مختلف ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے حصہ لیا۔
اسی
سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والے طلبہ کرام نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور طلبہ کرام کی حوصلہ افزائی
کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھول پیش کئے۔
حاجی یعفور رضا عطاری کافیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں
تعمیراتی کاموں کا جائزہ

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں دار الافتاء اہل سنت اور دیگر
شعبہ جات کے آفسز کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔
پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں
جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مجلس
تعمیرات کے زون ذمہ دار نے رکن شوریٰ کو تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس
موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 2 محرم الحرام
1442 ھ سےمدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں دارالافتاء اہل سنت کا آغاز ہوجائیگا۔
31 جولائی کو فیضان مدینہ لاہور میں صحافی
اجتماع کا انعقاد کیاجائیگا، خصوصی بیان حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے

31 جولائی 2020ء بعد نمازِ جمعہ دعوت اسلامی
کی مجلس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
صحافی اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔
لاہور کے صحافی حضرات سے اس اجتماع پاک میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
فیضان مدینہ لاہور میں نجی بلڈ فاؤنڈیشن کے عہدیداران کی
آمد، شیلڈز بھی پیش کی گئی

مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس شعبہ تعلیم کی دعوت پرنجی بلڈفاؤنڈیشن
کے مارکیٹنگ منیجر کاشف پرویز، لیب انچارج عبدالرحمٰن، B.D.S
انچارج میسر حسین اور دیگر کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم
اور فیصل آباد ریجن کے نگران زون ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈکیمپس
کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ عہدیداران نے فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈکیمپس اور فاؤنڈیشن کو خون عطیہ
کرنے پر رکن شوری کا شکریہ ادا کیا اور رکن شوریٰ کو شیلڈز بھی پیش کیں۔