
لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان
مدینہ میں مجلس وکلاء کی دعوت پر ایڈوکیٹ منیر حسین بھٹی (ممبر پنجاب بار
کونسل اور لیگل ایجوکیشن لاہور کے چیئرمین) نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے منیرحسین
بھٹی کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں بالخصوص موجودہ صورتحال میں فلاحی کاموں، تھیلیسیما
اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں لگائے
جانے والے بلڈ کیمپس کے حوالے سے بتایا
اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ منیرحسین بھٹی نے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو خوب سراہا اور وکلاء میں بھی نیکی کی
دعوت عام کرنے پر خوشی کا اظہارکیا۔

مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں میڈیاڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی کے تحت مقامی ٹی وی چینل کے صحافی و سینئر تجزیہ کار اسد کھرل کے والد
کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہواجس میں اسد کھرل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔رکن شوری حاجی یعفوررضا عطاری
نے اس موقع پر اسد کھرل سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو والدین کی اہمیت پر مدنی پھول دئیے جبکہ تجزیہ کار اسد کھرل کے
والد مرحوم کے لئے دعائیں کیں۔
فاتحہ خوانی کے میں میڈیاڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی لاہور کے ریجن
ذمہ دار نے اسد کھرل کو فیضان مدینہ کے مختلف شعبہ جات ،مجلس وقف املاک ،مجلس تعمیرات
اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرایا اور وہاں ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف بھی پیش
کیا۔اس موقع پر اسد کھرل نے دعوت اسلامی کے تنظیمی نظام اور مدنی کاموں سے متاثر ہوکر ہاتھوں ہاتھ مدنی عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروائیں اور دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔
آن لائن کفن دفن کورس کا اختتام پرحاجی یعفور رضا عطاری نے
سنتوں بھرا بیان

پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم
مدنی مرکزفیضان مدینہ میں میڈیاڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے آن لائن کفن دفن کورس کا اختتام ہوا جس میں
لاہور اور اس کے اطراف میں واقع پریس کلب کے مختلف صحافیوں نے شرکت کی۔ کورس کے
اختتام پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے کورس کے شرکا کے درمیان آن لائن سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں حصہ لینے والے اسلامی بھائیوں کو
دعوت اسلامی کے تحت مل کر دین کے کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن بھی دیا۔
فیضان مدینہ لاہور میں مجلس فیضان مدینہ کے اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان
مدینہ لاہور میں مجلس فیضان مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان مدینہ کے ایڈمن
اور مجلس فیضان مدینہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور فیضان مدینہ کی تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔ مشورے کے اختتام پر رکن شوریٰ نے
دارالافتاء اہلسنت کی تعمیرات کا جائزہ بھی لیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 جولائی 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس ڈاکٹر کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کےمدنی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔

دعوت اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ للبنات کا مدنی مشور ہوا جس
میں شعبہ مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ
للبنات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران شمالی زون لاہور حاجی محمد نعیم عطاری نےنئے مدارس اور جامعات
کھولنے ، خود کفالت، قربانی کی کھالیں، مدنی عطیات بکس اور بواب کے بستوں کے حوالے
سے کلام کیا۔
12 ماہ میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کے لئے
اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کاسفر اختتام
پذیر ہوا ۔ اس موقع پر 10 جولائی 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے اور تنظیمی ذمہ داریاں بھی تقسیم کیں۔ رکنِ شوریٰ نے 12 ماہ کے قافلے
میں سفر کرنے والے عاشقان رسول میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔
آن لائن کفن دفن کورس کے اختتام پر حاجی یعفور رضا عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضا مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں آن
لائن کفن دفن کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں میڈیا ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی کاوشوں
سے صحافی حضرات شرکت کررہے ہیں۔
10 جولائی
2020ء کو اس کورس کا اختتام ہوگا۔ اختتامی تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری صحافیوں کے درمیان خصوصی بیان فرمائیں گے۔
لاہور جنوبی اور
شمالی زون مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام
کریں کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور
جنوبی اور شمالی زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم
رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے حوالے سے
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

دعوت اسلامی اپنے مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور
ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“کے جذبے کے تحت دنیا بھر میں
مختلف زبانیں بولنے والے عاشقان رسول میں دین متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔
اسی سلسلے میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کو مختلف لینگویج کورسز کروائے جاتے
ہیں تاکہ یہ طلبائےکرام فارغ التحصیل ہونے کے بعد مختلف ممالک میں جاکر مدنی کاموں
کی دھومیں مچائیں ۔
اسی سلسلے میں مجلس بیرون ملک مدنی کام برائے
چائنیز کے زیر اہتمام 29 جون 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں Elementary paper کا سلسلہ ہوا ۔ Elementary
paper میں جامعۃ
المدینہ سے چائنیز لینگویج کورس کرنے والے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت لاہور ریجن
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن سے U.K کے اسلامی بھائیوں کے لئے بذریعہ انٹرنیٹ
سات دن کے کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا ۔کورس کے اختتام پر دارالافتاء اہلسنت
لاہور کے مولاناانس عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔
کورس کے حوالے سے رکن شوریٰ و نگران مجلس کفن دفن حا جی محمد منصو ر عطاری کا کہنا
تھا کہ پاکستان سے U.K کے اسلامی بھائیوں کے لئے پہلی مر تبہ آن
لائن کفن دفن کو رس کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آ ئندہ بھی U.K کے اسلامی بھائی اس کورس کا انعقاد کریں گے
۔
کو رس میں شر کت کر نے والے اسلامی بھائیوں نے
اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کفن دفن کورس
بہت معلوما تی تھا جس کے ذ ریعے انہوں نے کفن دفن کے شرعی معاملا ت سیکھے جبکہ
انہوں نے دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس
کورس میں شر کت کرنے کی دعوت دی۔

لاہو رکے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں جنرل
بابر ڈوگر (نجی ٹی وی چینل کے تجزیہ
کار و پنجاب پریس کلب کے سیکریٹری)کی
والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا جس میں دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و لاہور ریجن کے نگران حاجی یعفور رضاعطاری، افضال عباسی
سمیت مختلف شخصیات،میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ
حاجی یعفور رضاعطاری نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی۔ رکن شوریٰ نے بابر ڈوگر کو والدین
کے حقوق کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔ بابرڈوگر نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں
کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔