دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020ء بروز پیر مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنل اور  فنانس Finance کے شعبے سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور شرکا کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 3 مارچ 2020 ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پروفیشنل اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنل اور  فنانس Finance کے شعبے سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری فرمائیں گے۔ اس شعبے کے تمام افراد سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔بیان کا آغازرات 7:30 بجے ہوگا۔


دعوت اسلامی کے تحت 28 فروری 2020ء بروز جمعہ راہوالی گوجرانوالہ میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 27 فروری 2020ء  بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنین کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نےعلم دین، مدنی عطیات، خود کفالت اور بہتر تعلیمی نظام کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 3 مارچ 2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں فنانس Finance کے شعبے سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔ اس شعبے کے تمام افراد سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے تحت  ماہ رمضان کے علاوہ دیگر مہینوں میں بھی نفلی روزوں کے لئے سحری اور افطاری اجتماعات کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں بیانات، مناجات اور دعاؤں کا سلسلہ ہوتا ہے ۔

اسی سلسلے میں 26 فروری 2020ء یکم رجب المرجب کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور دعائے افطار اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں مناجات اور دعائے افطار کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 25 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس معاؤنت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران جنوبی لاہور زون عبد الرشید عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ  جوہر ٹاؤن لاہور میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے اسلامی بھائیوں کےلئے تین دن کی تربیتی نشست جاری ہے۔ دوران نشست رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور تمام شرکا کو تجہیز و تکفین کا ٹیسٹ پاس کرنے اور اس مجلس کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 16فروری2020ء بروز اتوار سے 63دن کے مدنی تربیتی کورس کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کورس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری و دیگر مبلغین کورس کے شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

حصولِ علم کے خواہشمند اسلامی بھائی کورس میں ضرور شرکت فرمائیں اور علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔ کورس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ22فروری2020ء ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 19فروری2020ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان لاہور ریجن کے تمام ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوگا۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائیں گے۔