
دعوت اسلامی
کے تحت ملک وبیرونِ ملک سے عاشقانِ رسول سنتیں سیکھنے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے وقتا فوقتا
قافلے میں سفر کرتے رہتے ہیں ۔ اسی سلسلے میں 16
فروری 2020ء کو پشاور زون کے عاشقان رسول ایک ماہ قافلے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور روانہ ہوچکے ہیں ۔ دورانِ
قافلہ عاشقانِ رسول مدنی حلقے، علاقائی
دورہ اور چوک درس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ وضو اورنمازدیگر اہم شرعی مسائل
سیکھنے
کی سعادت حاصل کریں گے۔

پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری نے مجلس
مدنی بستہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
فرمایا جس میں آپ نے اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور شرکا کے
سروں پر سفید عمامہ شریف بھی سجایا۔
رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا نے فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہورمیں مدنی مشورہ فرمایا

10فروری2020ء بروز پیر شریف رکن شوریٰ حاجی یعفور
رضاعطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں لاہور ریجن کے مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین اعلیٰ کا مدنی مشورہ فرمایا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے شرکا کی
مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور مدارس کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے مدنی
پھول عطا فرمائے۔

دعوت اسلامی کے تحت 23 فروری 2020ء بروزِ اتوار
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگرانِ کابینہ ، اراکینِ زون،اراکینِ
کابینہ ، ڈویژن مشاورت کے نگران، علاقائی مشاورت کےنگران اور مجلس کارکردگی داتا صاحب کابینہ کا
اجلاس منعقد ہوگا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری شرکا کی تربیت فرمائیں
گے۔تمام ذمّہ داران سے شرکت کی درخواست ہے۔
یادرہے کہ اس مشورے کا آغازبعد نماز ظہر ہوگا۔
آج لاہور میں اسپیشل افراد کے لئے سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا

آج 9فروری بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں مجلس اسپیشل افراد کے تحت سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس
اجتماع پاک میں اسپیشل افراد(گونگے
،بہرے،نابینااور دیگر معذور اسلامی بھائیوں)کی تربیت کی جائیگی جبکہ مبلغین دعوت اسلامی سنّتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔ واضح رہے کہ اس اجتماع میں بیانات کی اشاروں
کی زبان میں ترجمانی بھی کی جائیگی۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
ایصال ثواب اجتماع کا اہتمام

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت عبدالمجید ساجد( سابق سیکرٹری جنرل پریس کلب لاہور) کی والدہ کےایصالِ ثواب کے لئے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایصال ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں میڈیا
سے وابستہ شخصیات، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کی اور مرحومہ کے لئے دعائے
مغفرت کی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری،
پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)

دعوت
اسلامی کے تحت 5 فروری 2020ء بروزِ بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
میں نگرانِ زون اور نگرانِ ریجن کا اجلاس
منعقد ہوگا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔تمام ذمّہ داران سے شرکت کی درخواست ہے۔
یادرہے
کہ اس مشورے کا آغاز صبح 10:00 بجے ہوگا۔
مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ لاہور جوہر ٹاؤن میں فیضانِ
نماز کورس شروع ہونے جارہا ہے

دعوت
اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں یکم فروری
2020ء سے سات دن کا ”فیضانِ نماز کورس “ شروع ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کرنے والے
اسلامی بھائیوں کو وضو کے مسائل، نماز کی ادائیگی کا عملی طریقہ، شرائط و فرائض اور مسنون دعائیں سمیت
دیگر اہم مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی۔
عاشقانِ
رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس کورس میں شریک ہوکر اپنی نمازوں کی اصلاح کریں اور
علمِ دین کے نور سے اپنے سینے کو منور کریں۔
مزید معلومات کے لئے ان نمبر زپر رابطہ کریں
03014539519
03027178191
03054111922
مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ لاہور جوہر ٹاؤن میں 12 مدنی
کام کورس شروع ہونے جارہا ہے

15فروری
2020ء سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں سات دن کا 12 مدنی کام کورس شروع ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں شرکا
کو 12 مدنی کامو ں (مدنی قافلہ، مدنی انعامات، علاقائی دورہ، مدنی مذاکرہ، V.C.D
اجتماع، یومِ تعطیل اعتکاف، ہفتہ وار اجتماع، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی حلقہ،
چوک درس، مسجد درس اور صدائے مدینہ ) کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیگی ۔
تمام عاشقانِ رسول سے اس کورس میں شرکت کرنے کی التجا ہے۔
مزید معلومات کے لئے ان نمبر زپر رابطہ کریں
03014539519
03027178191
03054111922
مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ لاہور جوہر ٹاؤن میں سات دن
کا اصلاحِ اعمال کورس شروع ہونے جارہا ہے

دعوت
اسلامی کی مجلس کورسز کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 8فروری 2020ء
سے عاشقانِ رسول کے لئے سات دن کا ”اصلاح اعمال کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔
اس کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو مختلف شرعی وتنظیمی اعمال کے متعلق
معلومات فراہم کی جائے گی۔ چند کے نام یہ ہیں : باطنی بیماری(جھوٹ، غیبت
، چغلی، حسد وغیرہ) اور اس کی تعریف، مدنی انعامات پر عمل کرنے کا طریقہ، ادائے
مرشد، سنّتیں اور آداب، نماز کے احکام ، مدرسۃ المدینہ بالغان ، اشارات اور مختلف
موضوعات پر امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ویڈیو کلپ دیکھائی جاتی ہے۔تمام عاشقانِ رسول
سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
مزید معلومات کے لئے ان نمبر زپر رابطہ کریں
03014539519
03027178191
03054111922

25جنوری بروز ہفتہ2020ء مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی
کاموں کے متعلق معلومات فراہم کی۔ اجتماع کے اختتام پر صحافیوں نے فیضانِ مدینہ
میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا۔ چند صحافیوں کے نام یہ ہیں : حسنین طاہر (سینئر
نائب صدر لاہور پریس کلب)، زاہد شفیق طیب(سینئر صحافی
روزنامہ پاکستان)، امجد کلو(سینئر صحافی ایڈیٹر روزنامہ جنگ)، محبوب
چوہدری(سینئر صحافی روزنامہ نوائے وقت)، آصف جیلانی(اینکر
پرسن ڈان نیوز)، میاں عارف(سینئر صحافی وائس آف ایشیاء)، وسیم
فاروق ملک(GNN News سینئر صحافی)