دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں 9فروری 2020ء  صبح 9:00تا شام 5:00 بجے تک تین دن کا تعویذات عطاریہ کورس شروع ہونے جارہا ہےجس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے لئے تعویذاتِ عطاریہ دینے کا طریقہ سکھایا جائیگا۔ نوٹ: 12شرائط فارم پر ڈویژن نگران کا دستخط ہونا ضروری ہے۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں

03044629288

03134601526

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 19جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے اراکینِ کابینہ نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ  حاجی منصور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔


جوہرٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ،مجلس مدنی انعامات کے ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

19جنوری 2020ءکو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی انعامات شمالی و جنوبی لاہور زون ، کابینہ اور ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ مجلس مدنی انعامات کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت کی اور علاقائی سطح پر سحری اجتماع کروانے، مدنی درس ، بعد فجر مدنی حلقہ اور ہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے پر کلام کیا۔


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں  7 جنوری بروز منگل سے شروع ہونے والا 12 مدنی کام کورس اختتام پذیر ہوگیا۔ سات دن تک جاری رہنے والے اس کورس میں شرکا کو 12 مدنی کامو ں (مدنی قافلہ، مدنی انعامات، علاقائی دورہ، مدنی مذاکرہ، V.C.D اجتماع، یومِ تعطیل اعتکاف، ہفتہ وار اجتماع، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی حلقہ، چوک درس، مسجد درس اور صدائے مدینہ ) کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں نے کورس سے واپسی جاکر اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے بارہ مدنی کام کرنے کی بھرپور نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس کورسز کے تحت 7 جنوری سے سات دن کا اصلاحِ اعمال کورس منعقد کیا گیا جس میں شریک اسلامی بھائیوں کو باطنی بیماریوں کے بارے معلومات ، مہلکات کے بارے میں آگاہی، زبان کی آفات کے بارے میں رہنمائی کی گئی۔ معلم اسلامی بھائی نے شرکا کو مختلف چیزوں کے اشارے اور بہت سے ضروری مسائل بھی سکھائے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس مدنی انعامات کا مدنی مشورہ ہوگا جس میں شمالی و جنوبی لاہور زون ، کابینہ اور ڈویژن سطح کے مدنی انعامات ذمہ داران شرکت کریں گے۔ مدنی مشورے کا آغاز 12:30 پر ہوگا۔

دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 17جنوری2020ء سے عاشقانِ رسول کے لئے سات  دن کا ”اصلاح اعمال کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو مختلف شرعی وتنظیمی اعمال کے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی۔ چند کے نام یہ ہیں : باطنی بیماری(جھوٹ، غیبت ، چغلی، حسد وغیرہ) اور اس کی تعریف، مدنی انعامات پر عمل کرنے کا طریقہ، ادائے مرشد، سنّتیں اور آداب، نماز کے احکام ، مدرسۃ المدینہ بالغان ، اشارات اور مختلف موضوعات پر امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ویڈیو کلپ دیکھائی جاتی ہے۔تمام عاشقانِ رسول سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبر زپر رابطہ کریں

03474112617

03027178191

03054111922

دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں 18 جنوری 2020ء سے سات دن کا ”فیضانِ نماز کورس “ شروع ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو وضو کے مسائل، نماز کی ادائیگی کا  عملی طریقہ، شرائط و فرائض اور مسنون دعائیں سمیت دیگر اہم مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی۔

عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس کورس میں شریک ہوکر اپنی نمازوں کی اصلاح کریں اور علمِ دین کے نور سے اپنے سینے کو منور کریں۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں

03474112617

03027178191

03054111922


مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں عظیم الشان صحافی اجتماع کا انعقاد

میڈیا سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 10جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں عظیم الشان صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ مختلف شخصیات (لاہور پریس کلب، شیخوپورہ پریس کلب، قصور پریس کلب ، نشتر پریس کلب، واربرٹن پریس کلب، چوہنگ پریس کلب، رائےونڈ پریس کلب، الٰہ آباد پریس کلب، راجہ جنگ پریس کلب کے صدر‘ سیکرٹری جنرلز و دیگر عہدیداران) کےساتھ ساتھ لاہور کے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ صحافیوں اور نیوز اینکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ نشرواشاعت کے ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے صحافیوں کو فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت )


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے زیرِ اہتمام 10 جنوری 2020ء   کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن نزد ایکسپو سینٹر لاہور میں صحافی اجتماع ہونے جارہا ہے جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اجتماعِ پاک میں ریجن بھر سے صحافی شرکت کریں جنہیں بیان کے بعد مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جائے گا۔ 


(اسٹاف رپورٹر، لاہور)مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں 13 دسمبر 2019ء بروز جمعہ کو عظیم الشان قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ نیکی کی دعوت دینا بڑی سعادت کی بات ہے،جب کبھی برائی دیکھیں اور روکنے کی طاقت رکھتے ہوں تو ضرور روکیں۔آپ کا کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلام علیہ السلام نے دین کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں، خلفائے راشدین علیہمُ الرِّضوان نے قربانیاں دیں،نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ، امام اعظم، امام شافعی، امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم نے بھی خوب قربانیاں دیں،ان حضرات نے دشمنانِ اسلام کی جانب سے تکالیف دیئے جانے کے باوجود بھی نیکی کی دعوت ترک نہ کی لہٰذا ہمیں بھی اگر دین کی راہ میں مسائل آئیں تو اپنے بزرگانِ دین کے راستے پر چلتے ہوئے صبر کرنا چاہیئے۔

اجتماعِ پاک میں جانشینِ عطار مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، اراکینِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری، حاجی عبدالحبیب عطاری،حاجی سید ابراہیم عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری ،حاجی امین عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی منصور رضا عطاری، حاجی علی رضا عطاری،حاجی اسلم عطاری، حاجی رفیع العطاری ، حاجی برکت علی عطاری اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


ہیڈلائنز: نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری دورۂ پنجاب کے  لئے لاہور پہنچ گئے۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شاندار استقبال کیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بیانات، مدنی مشورے اور شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری پنجاب کے دورے کے لئے کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے۔ لاہور پہنچنے پر ذمہ داران کی ایک بڑی تعداد نے آپ کا پُرتپاک استقبال کیا۔ مولانا عمران عطاری نے 29 ستمبر 2019 بروز اتوار نمازِ مغرب کے بعد فیضان مدینہ لاہور میں لاہور ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور ذمہ داران سے ملاقات فرمائی۔ مرکزی مجلس شوری کے نگران شیڈول کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے جہاں مختلف مقامات پر بیانات، ذمہ داران کے مدنی مشورے اور شخصیات سے ملاقات شیڈول کا حصہ ہیں۔