دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ لاہور میں تاجر اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا
جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مختلف تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ
مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں ماہ محرم الحرام، حضرت سیدنا
امام حسین رضی
اللہ عنہ اور حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی سیرتِ
مبارکہ کے حوالے سے بیان فرمایا اور ان عاشقان رسول کو واقعۂ کربلا بیان کرتے ہوئے ہر حال میں اللہ کا شکر اور صبر کرنے سے
متعلق نکات دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت لاہور کے علاقے کاہنہ نو کے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں معلّم مدنی قاعدہ کورس
کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف علاقوں کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ذمّہ دار اسلامی
بھائی نے شرکا کو قراٰن پاک درست مخارج کے
ساتھ پڑھانے ، مختلف دعائیں اور سنتیں سکھانے کے حوالے سے تربیت کی اورقراٰن پاک کی تعلیم حاصل کرکے اپنے
اپنے علاقوں میں قراٰن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کی دعوت پر پروفیسر مولانا عطاء الرحمن رضوی صاحب کی مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاون میں تشریف آوری ہوئی۔ مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دورۂ حدیث شریف اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا،
عطاء الرحمن رضوی صاحب نے مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی صاحب سے ملاقات بھی کی،
مفتی ہاشم صاحب نے مولانا عطاء الرحمن رضوی صاحب کو اللہ الوں کی باتیں کتاب تحفہ
میں پیش دی۔ دورانِ ملاقات مولانا عطاء الرحمن رضوی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے متعلق
اپنے تاثرات بھی دئیے اور خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا۔
فیضانِ مدینہ لاہورمیں کال سینٹر کا انعقاد
لاہورمیں مختلف مدنی کورسز
فیضانِ مدینہ لاہور میں شخصیات کی حاضری
محفلِ مدینہ
دارالافتاءاہلِ سنّت کا سنگ ِ بنیاد
شخصیات کی آمد
پروفیشنلز اجتماع
مجلسِ مالیات کے تحت ذمّہ داران کا مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
مرکز الاولیاء لاہورمیں مجلسِ مالیات کے تحت ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہواجس میں عطاری
و ضیائی ریجن کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔
رکنِ شوریٰ سید ابراہیم عطاری نے بابُ المدینہ کراچی سے بذیعۂ ویڈیو لنک سنّتوں
بھرا بیان کیا اور ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے مجلسِ مالیات کے ذمّہ
داران اور اکاونٹ سے متعلقہ افراد کو مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکاونٹس اور آڈٹ کے نظام کو مضبوط اور
بہتر بنائیں تا کہ دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کئے جائیں
اور وقف کے مال کی مکمل طور پر حفاظت کو مضبوط بناکر دنیا میں ایک رول ماڈل کی
صورت پیش کی جائے۔