مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں قافلہ
اجتماع، نگرانِ شوریٰ کا خصوصی بیان
(اسٹاف رپورٹر، لاہور)مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں 13 دسمبر 2019ء بروز جمعہ کو عظیم الشان قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
نگران مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ نیکی کی دعوت دینا بڑی سعادت کی
بات ہے،جب کبھی برائی دیکھیں اور روکنے کی طاقت رکھتے ہوں تو ضرور روکیں۔آپ کا کہنا تھا کہ پیغمبرِ
اسلام علیہ
السلام نے دین کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں، خلفائے راشدین علیہمُ الرِّضوان نے قربانیاں دیں،نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام
حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ، امام اعظم، امام شافعی، امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم نے بھی خوب قربانیاں دیں،ان حضرات نے دشمنانِ اسلام
کی جانب سے تکالیف دیئے جانے کے باوجود بھی نیکی کی دعوت ترک نہ کی لہٰذا ہمیں بھی اگر دین کی راہ میں مسائل آئیں تو اپنے بزرگانِ دین کے راستے پر چلتے ہوئے صبر کرنا چاہیئے۔
اجتماعِ پاک میں جانشینِ عطار مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، اراکینِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری، حاجی
عبدالحبیب عطاری،حاجی سید ابراہیم عطاری، حاجی
یعفور رضا عطاری ،حاجی امین عطاری، حاجی
امین قافلہ عطاری، حاجی منصور رضا عطاری، حاجی علی رضا عطاری،حاجی اسلم عطاری،
حاجی رفیع العطاری ، حاجی برکت علی عطاری اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت عاشقانِ
رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔