29 رمضان المبارک, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ لاہور میں شخصیات کی حاضری
5 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس
رابطہ کے تحت اختر حسین، عمران(ایس ڈی او واپڈا )، ڈاکٹر تنویر اور محمد اقبال نےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ
کیا۔ذمّہ دار ان نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایاجبکہ شخصیات نے آن لائن کے ذریعے مدنی
کام کو دیکھ کر خوشی کااظہار کیا۔
محفلِ مدینہ
5 years ago

مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ لاہور میں رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری کے حج روانگی سےقبل محفلِ مدینہ کا انعقاد کیا گیا جس میں
نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہ رسالتِ مآب صلَّی اللہ
تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔
دارالافتاءاہلِ سنّت کا سنگ ِ بنیاد
5 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس تعمیرات کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں دارالافتاءاہلِ سنّت
بنانے کے لئے تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوا جس
کا سنگِ بنیادمفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِینے اینٹیں لگاکر
کیا اور دعا بھی کروائی۔
شخصیات کی آمد
5 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہورمیں مولانا منیر
احمد یوسفیرحمۃ اللہ علیہ کےصاحبزادے مولانا بشیر احمد یوسفی صاحب کی آمد ہوئی ۔مجلس
کے ذمّہ دارن نے انکا استقبال کرتے
ہوئے جامعۃ المدینہ کا دورہ کروایا اور درجہ دورۃالحدیث میں مفتی محمدہاشم عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے مولانا منیر
احمد یوسفیرحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ علاوہ ازیں مولانا
بشیراحمد یوسفی صاحب کو دعوتِ اسلامی
کا تعارف پیش کیا۔
پروفیشنلز اجتماع
5 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ لاہور میں سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انجینئرز، پی ایچ ڈی ہولڈرزاور دیگراسلا می بھا ئیوں نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا ۔ مبلغ
دعوت ِاسلامی نےبھی شرکا کی تربیت کی۔
مجلسِ مالیات کے تحت ذمّہ داران کا مدنی حلقہ
5 years ago

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
مرکز الاولیاء لاہورمیں مجلسِ مالیات کے تحت ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہواجس میں عطاری
و ضیائی ریجن کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔
رکنِ شوریٰ سید ابراہیم عطاری نے بابُ المدینہ کراچی سے بذیعۂ ویڈیو لنک سنّتوں
بھرا بیان کیا اور ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے مجلسِ مالیات کے ذمّہ
داران اور اکاونٹ سے متعلقہ افراد کو مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکاونٹس اور آڈٹ کے نظام کو مضبوط اور
بہتر بنائیں تا کہ دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کئے جائیں
اور وقف کے مال کی مکمل طور پر حفاظت کو مضبوط بناکر دنیا میں ایک رول ماڈل کی
صورت پیش کی جائے۔
مجلسِ رابطہ برائے تاجران کے تحت مدنی مشورہ
5 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ برائے تاجران کے تحت مدنی فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاء لاہور میں ہجویری زون کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔جس میں نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران نےذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مزید بہتری کے متعلق مدنی پھولوں دیئے۔
ہجویری زون کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
5 years ago

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور میں ہجویری زون کے اطراف ذمّہ دران کا مدنی مشورہ ہوا۔جس میں اطراف شعبہ جات، اطراف نگرانِ مجلس اور اطراف زون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے ان عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت فرمائی اور عیدالاضحیٰ پر اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف مقرر کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
مدنی قافلہ ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
5 years ago

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور میں ہجویری زون کے مدنی قافلہ ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اورذمّہ داران کو خود بھی مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو بھی سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔