دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2021ء  کو بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون کی دھنموندی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دھنمونڈی کابینہ کی 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مزید گھریلو صدقہ بکس لگوانے کی ترغیب دی اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے ، وقت پر جمع کرنے کا ذہن بھی دیا ۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں سوڈان میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سوڈان کی اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے وہاں عربی اور انگلش زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور دیگر دینی کاموں کو کرنے سے متعلق انہیں نکات بتائے ۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو ہند کے ریجن کولکتہ کی ڈالٹنگنج کابینہ ڈویژن گڑھوا کے ذیلی حلقے میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران،گڑھوا ڈویژن نگران و شعبہ رابطہ ذمہ دارسمیت56 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت قراٰن پاک ،نعتیہ کلام اور غوث پاک کی منقبت کے ساتھ آغاز ہوا۔ اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرےبیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کو درود پاک کی فضیلت اور تکلیف و مصیبت میں آقا ﷺ کس طرح فریاد کو پہنچتے ہیں اس موضوع پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلای۔ آخر میں فاتحہ خوانی دعا اور صلاۃ وسلام پر اختتام ہوا۔


       دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ”مدنی مذاکرے کی اہمیت وافادیت“ پر بیان کرتے ہوئے علم دین سے دوری کے نقصانات اورعالم کی صحبت میں رہنے کے فوائد بیان کیا اور یہ بھی بتایا کہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکرے سننے سے علم دین کا جذبہ حاصل ہوتا ہے نیز مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کر کے رسالہ پُر کرنے کی نیت بھی کروائی گئی۔


       پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2021ء کو جنوبی کوریا فاریسٹ ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ریجن اسلامی بہنوں نے سیکھنے سکھانے کے مدنی پھول پیش کئے۔

مدنی مشورے میں ٹیلی تھون میں نمایاں رہنے والے ملک کی کارکردگی بیان کرکے انکی حوصلہ افزائی کی گئی اور دیگر ممالک کی اسلامی بہنوں کو آئندہ سال ہدف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز برج کمیونٹی کے ذریعے مقامی اسلامی بہنوں کو دینی کام کی اہمیت بتا کر انہیں دینی کام کے لئے تیار کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام ماہِ نومبر 2021ء میں یورپی یونین ریجن کے ممالک اٹلی، اسپین، فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، آسٹریا، ناروے، سویڈن، جرمنی، پُرتگال اور ڈنمارک میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہو:

اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے نومبر 2021 میں 66 نئی اسلامی بہنیں مدنی ماحول سے وابستہ ہوئیں۔

1۔ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:328

2۔ مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنو کی تعداد:328

3۔ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد: 86

4۔ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکاکی تعداد: 1620

5۔شرکا مدنی دورہ کی تعداد: 217

6۔ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والیاں: 2609

6۔ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:186

7۔ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 895

8۔ وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:557


یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی میں 11 دسمبر 2021 بروز ہفتہ شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی ۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں مدرسۃ المدینہ کے کلاسوں میں جا کر چیک کرنے کے نکات سمجھائے نیز جدول کے مطابق کلاس لگانے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ کے  تحت 14 دسمبر 2021 کو آسٹریا (Austria) کے شہر(Vienna) میں بذریعہ ٹیلفونک علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بیلجیم Belgium میں 13 دسمبر 2021ء سے بذریعہ اسکائپ ڈیلی کلاسز کا آغاز ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان کلاسز میں روزانہ 3 آیات کی تلاوتِ قرآن ترجمہ و تفسیر صراط الجنان سنائی جارہی ہے نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا اجتماعی طور پر مطالعہ بھی کیا جارہا ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تنزانیہ دارالسلام میں 15دسمبر2021ء   کو سیکھنے سیکھانے کا دینی حلقہ ہوا جس میں سات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے میں تلاوت ،نعت ، تلفظ کی درستگی اور فکر مدینہ کروایا گیا جبکہ سیکھنے والی اسلامی بہنوں نے درس دیا۔آخر ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی اصلاح کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت15 دسمبر 2021ء کو  ہند، ممبئی ریجن تھانے زون میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں زون و کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے گئے، ٹیلی تھون میں جمع شدہ رقم جلد از جلد مالیات میں جمع کروانے کا ذہن دیا گیا، اس ماہ تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ای-رسید آئیڈیز بنوانے، ٹیسٹ مجلس سے ٹیسٹ دلوانے اور ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے دیئے گئے اہداف کو مکمل کرنے کی نیت کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے مختلف شہرکیلگریCalgary میں 11 دسمبر 2021ء کو بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے تبرکات انبیاء “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، دینی ماحول سے منسلک رہنے اور اجتماع پاک میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔