22 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران
سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”وقت کی اہمیت“، ”نیکیوں میں اپنا دل
لگانے“ اور ”آخرت کی تیاری کرنے“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیااور
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور ٹیلی تھون کے لئے کم از کم ایک
یونٹ جمع کروانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے انفرادی ملاقات کے دوران اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔