11 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دارالسلام تنزانیہ کے
علاقے گولڈن پلازہ ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Thu, 1 Dec , 2022
2 years ago
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دارالسلام تنزانیہ کے علاقے گولڈن پلازہ ٹاؤن میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں میمن جماعت و سنی جماعت کے چیئرمین فارمسسٹ
کی اسلامی بہنیں، ٹیچرز اور بزنس مین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی
بہن نے ”انسان کتنا بےبس ہے اللہ کی خفیہ تدبیر سے ڈرنا
چاہیئے“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی
تیاری کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔