دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے مختلف شہروں برمٹن اور مونٹریال میں(Brampton،Montreal) کو بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 59اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کا نسخہ “ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیکیوں پر رغبت اور ان پر اسقامت پانے کیلئے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور اجتماع پاک میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر برمٹن Bramptonمیں 18 دسمبر 2021ء کو بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 17اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے جنت کی جگہ کی قیمت “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، دینی ماحول سے منسلک رہنے اور اجتماع پاک میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر تھورن کلف Thorncliffe میں 13 دسمبر 2021ء کو مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”اپنا زیادہ تر وقت اچھے کاموں میں کیسے گزاریں؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنا وقت نیکیوں میں گزارنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2021ء کو کینیڈا کے شہر تھورن کلف Thorncliffe میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”ہم ڈرتے کیوں نہیں “ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کرنے، مدنی ماحول سے منسلک رہنے اور اجتماع پاک میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہرمسی ساگا   Mississauga میں 13 دسمبر 2021ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا بذریعہ اسکائپ انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے "اندھیری قبر "کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کوقبر وآخرت کی تیاری کرنے کے لئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام   11 دسمبر 2021ء کو بیلجیم Belgium میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں برسلز اور مختلف علاقوں سے بذریعہ آن لائن کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ” زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کا نسخہ “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام  بیلجیم Belgium کے شہر Brussels and Antwerpen میں بذریعہ انٹرنیٹ کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی پھول پڑھ کر سنائے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرے اہتمام 14 دسمبر 2021ء  کو بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ زون کی کھلگاؤ( khilgao)کابینہ کی سانتیی پور ( santipur) ڈویژن میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 70 اسلامی بہنیں شامل تھیں ۔

ایصال ثواب اجتماع میں مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے دعوت کو قبول بھی کیا۔ 


شعبہ علاقائی دورہ  )اسلامی بہنیں )کے تحت 11 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ہالینڈ میں بذریعہ انٹر نیٹ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ہالینڈ کے مختلف علاقوں کی4 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے فضائل اور طریقہ کار بتایا نیز جوائن کال کے ذریعے ہالینڈ کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کرنے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام افریقن عرب کی  ریجن نگران اسلامی بہن نے ملک نگران اور چند مبلغات کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور دوسروں کو ساتھ سنتوں بھرے اجتماع میں لانے کی ترغیب دلائی نیز کورسز کرنے اور مدرسۃ المدینہ ( اسلامی بہنیں )کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام بنگلہ دیش ڈھاکہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا گیا اور اس حوالے سے مزید مدنی پھول دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے معلومات فراہم کی۔ تربیتی اجتماع میں 4 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت پیش کی اور غسل میت دینے کی بھی نیت کا اظہار کیا۔