22 شوال المکرم, 1446 ہجری
کینیا ممباسہ کے علاقے کیلیفی
میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Wed, 23 Nov , 2022
2 years ago
دینِ اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیا ممباسہ کے علاقے کیلیفی
میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی
شرکت رہی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شرکائے حلقہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
اس کے
علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کے لئے
دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔