ماہ ذوالقعدۃ الحرام 1441ھ کی پہلی پیر کو پاکستان بھر
میں یوم قفل مدینہ منایا گیا
شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے جسم
کے مختلف اعضاءکے ساتھ ساتھ بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے
بچانے کے عظیم جذبہ کے تحت ہر ماہ یوم قفل
مدینہ منانے کی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں ماہِ ذوالقعدۃ الحرام 1441ھ کی پہلی پیر شریف 22جون2020ء کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان بھر میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا۔
اس ماہ کی ملنے والی رپورٹ کے مطابق یومِ قفل مدینہ
منانے والیوں کی تعداد درج ذیل ہیں ۔
|
شہروں کا نام |
یوم قفل مدینہ
منانے والیوں کی تعداد |
خاموش شہزادہ
رسالہ پڑھنے والیوں کی تعداد |
|
کراچی |
32 |
70 |
|
حیدر آباد |
588 |
918 |
|
ملتان |
154 |
256 |
|
فیصل آباد |
279 |
357 |
|
لاہور |
510 |
743 |
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 29
جون 2020ء کو لاڑکانہ زون دادوکابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا اہتمام کیا گیا
جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کا تعارف
پیش کیا اور مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 29جون 2020ء کو سیالکوٹ زون میں
ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی انعامات کی کابینہ، زون اور ریجن سطح کی
ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح کی مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ جات کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور شعبے پر تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف طے کئے۔
مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول فالو اپ کرنے کا بھی ذہن دیا گیا۔
مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی
کوشش کرنی ہے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں میں کانفرنس کال کے ذریعے مفتاح
الجنہ کورس کروایا گیاجس میں نماز کی شرائط، فرائض، واجبات، مکروہ تنزیہی،
مکروہ تحریمی اور نماز کے مفسدات سکھائے گئے۔ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں نے کورس کروانے پر مجلس کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
26جون 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کی ذمہ دار اور مجلس حج و عمرہ کی ذمہ
داران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں گورنمنٹ لیول حج ٹرینر، مجلس حج و عمرہ کی
ذمہ داران اور معاون اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔اجلاس میں کئی مدنی پھول طے کئے گئے۔ اسی مجلس کے تحت 2 کورس بھی کروائے گئے جس
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کامیابی
حاصل ہوئی جبکہ 4 کورس سلسلہ جاری وساری ہیں۔ اجلاس میں ان کورسز میں کامیاب ہونے
والی اسلامی بہنوں سے رابطہ رکھنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 29
جون 2020ء کو گجرات کے گاؤں ڈوگہ میں اجلاس ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔مجلس کفن دفن کی ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے شرکا کو تربیتی ٹیسٹ دینے کی نیتیں کروائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 29
جون 2020ء کوکراچی ریجن میں چار مقامات پر اجلاس ہوا جس میں رنچھور لائن، ڈرگ
کالونی ، اونگی ٹاؤن اور لانڈھی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مجلس کفن دفن
کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو
تربیتی ٹیسٹ دینے کی نیتیں کروائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 29
جون 2020ء کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل
میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
مجلس مدنی انعامات کی ماہِ شوال المکرم
1441ھ کی مجموعی کارکردگی درج ذیل ہے:
کراچی ریجن میں 45 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش374 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ 8ہزار961 اسلامی بہنیں عاملات
مدنی انعامات بنیں ۔
حیدرآباد ریجن میں 32 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش312 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ 4ہزار802 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔
ملتان ریجن
میں 3 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 3ہزار66
اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔
فیصل آباد
ریجن میں 30 مقامات پر مدنی انعامات
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش316 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 3ہزار964 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔
لاہور ریجن میں 17 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش367 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ 4ہزار164 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام30جون 2020ء کورحیم یار خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا
جس میں کابینہ اور ڈویژن کی مدنی انعامات کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی
انعامات و مدنی مذاکرہ کارکردگی وقت پر دینے ، ماتحت و ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مربوط
رہنے کا ذہن دیا۔ عوام اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات اجتماع کو مضبوط کرنے کی نیتیں
کروائیں اور عاملاتِ مدنی انعامات اور مدنی انعامات کے رسائل تقسیم و وصول میں
اضافے کے لئے ذیلی حلقہ سطح تک کوشش تیز کرنےکا ذہن دیا۔
مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام بذریعہ کانفرنس کال تمام ریجن شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام30 جون
2020ء کو بذریعہ کانفرنس کال تمام ریجن شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس
میں پاکستان مجلس مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ابتداً اچھی اچھی نیتوں کے بعد مدنی انعامات
پر عمل بڑھانے کے حوالے سے تربیتی نکات
دئیے نیزماہانہ مدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی انعامات کی کارکردگی کو بہتر
بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے ۔ ماتحت
کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے انکے مسائل حل کرنے کا ذہن دیا ۔ مدنی
مذاکرہ کارکردگی کو 100 فیصد وصول کرنے کے
چند ذرائع بتائے اور آن لائن مدنی انعامات اجتماع کی ترکیب مضبوط بنانے کے لئے ریجن ذمہ داراسلامی
بہنوں کو اہداف دئیے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 30جون 2020ءبروز منگل
پاکستان کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذی الحجۃ الحرام کے مدنی پھولوں پر کلام کیا نیزقربانی کی کھالوں کے
حوالے سے ذاتی اہداف بھی دئیے۔
Dawateislami