اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 27 جون2020ء  کو اسلام آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح کفن دفن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مفتّشہ کے ٹیسٹ کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ ِ اہتمام 26جون2020ء کو پاکستان کے شہر کھاریاں زون میں دو مقامات پرکفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتما م26 جون 2020ء کو ملتان ریجن بہاولپور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں دو کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورڈویژن ذمہ داران کی تقرری کرنے، تربیتی اجتماع منعقد کرنےاورٹیسٹ دینے والیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت 26  جون 2020ء کوواہگہ کابینہ کی اسلامی بہنوں کاٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں واہگہ کابینہ کی تمام ڈویژن علاقائی دورہ کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے اور لاک ڈاؤن میں مدنی کام جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ وقت پر کارکردگی مکمل کرنے کاذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی زندگی نیکیوں میں گزارنےاور دوسروں کی اصلاح کرنے کا جذبہ دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت 26  جون 2020ء کوزنجانی کابینہ کی اسلامی بہنوں کاٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں علاقائی دورہ کی ڈویژن ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے اور لاک ڈاؤن میں مدنی کام جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ وقت پر کارکردگی مکمل کرنے اور آئندہ کے اہداف جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت 25  جون 2020ء کو اسلامی بہنوں کاٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں علاقائی دورہ کی زون ذمہ دار سمیت شمالی زون کی تمام کابینہ علاقائی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے اور لاک ڈاؤن میں مدنی کام جاری رکھنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو فون پر نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور ون ڈے سیشن میں اپنی اور گھر والوں کی شرکت کو یقینی بنانےکی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 23 جون 2020ء علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں اسلام آباد زون اور ڈویژن ذمہ داران ساتھ کابینہ نگران ، علاقائی دورہ کی کابینہ کی علاقائی ذمہ دار اور دیگر کابینہ کی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نےہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت دینے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 23 جون 2020ء کو لاہور ریجن  میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں پاک سطح اور لاہور ریجن کی علاقائی ذمہ داران سمیت کابینہ ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاک سطح اور لاہور ریجن کی علاقائی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے ابتداءً 26 منٹ علاقائی دورہ کے مدنی پھول بیان کئے گئے، بعد ازاں انفرادی طور نیکی کی دعو ت پیش کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 23 جون 2020ء کو وہاڑی زون میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس علاقائی دورہ وہاڑی زون کی ذمہ دار اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ابتداءً 26 منٹ علاقائی دورہ کے مدنی پھول بیان کئے گئے، بعد ازاں انفرادی طور نیکی کی دعو ت پیش کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 22 جون 2020ء کو فیصل آباد ریجن میں ٹیلیفونک اجلاس  ہوا جس میں چار اراکین زون نے شرکت کی۔ مجلس علاقائی دورہ کی رکن ریجن اسلامی بہن نے شرکا کو کارکردگی اور شیڈول فارم صحیح وقت پر جمع کروانے، اپنی ذمہ داران کے ساتھ مربوط رہنے، مدنی خبروں اور تقرریا ں مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں نے تمام مدنی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کی نیتیں کیں۔


23 جون 2020ء کو دعوت اسلامی کا شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان اور ہزارہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مدنی مشورہ میں ڈویژن اور  علاقہ سطح پر تقرری مکمل کرنے، نئے مدرسہ المدینہ شروع کرنے کے لئے مدرسات تیار کرنے، بروقت کارکردگیاں جمع کروانے، صراط الجنان کا مطالعہ کرنے اور کورسز کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ پاکستان و بیرون ممالک میں 7ہزار285اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں۔3 ہزار979 اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔22 ہزار827اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔23ہزار528اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔24ہزار37اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔24 ہزار163 اسلامی بہنوں نے غور و فکر کے ذریعے اپنے اعمال کا محاسبہ کیا۔10ہزار535اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net