اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام پچھلے دنوں  ملتان ریجن کی ملتان زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی پھولوں کے ذریعے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔

ملتان مکی کابینہ ذمہ دار کی تقرری فرمائی، مدنی انعامات کے فارم سمجھائے اور وقت پر کارکردگی دینے کی نیتیں کروائیں اور کارکردگیوں کو بہتر بنانے کے اہداف دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن، زون بہاولپور، کابینہ بہاولنگر منچن آباد، محلہ غلہ منڈی میں غسل ِ میت اور کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی ، مزید اسلامی بہنوں نے تربیت لینے اور ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو حیدرآباد ریجن ،  حیدرآباد زون، حیدرآباد کابینہ میں تین مقامات پر ڈاکٹرز اجتماعات ہوئےجن میں ڈاکٹرز ، نرسز ، ہیلتھ ورکر اور میڈیکل اسٹوڈنٹ نے شرکت کی۔

اجتماعات میں شعبہ تعلیم ریجن اورحیدرآباد ریجن مشاورت اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے متعارف کروایا جس پر ایک ڈاکٹر اسلامی بہن نے’’پولیس ہاسپٹل‘‘ میں ماہانہ درس شروع کروانے کی نیت کا بھی اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو بھی سراہا۔

ڈاکٹرز اور نرسز اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ آن لائن میں ایڈمیشن لینے کی نیتیں کیں ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 26 ستمبر 2020 ء کو بروز ہفتہ حیدرآباد ریجن  مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے میر پور خاص زون میں مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تقرری کے اہداف دئیے گئے۔ماہانہ مدنی مشورہ کرنے ،محاسبہ تحریک کو مضبوط کرنے، مدنی انعامات کے اجتماع کو مضبوط کرنے ، جنت کا راستہ کورس ہر ڈویژن میں کروانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی انعامات کے مکتب لگانے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو حیدرآباد ریجن ، زون حیدرآباد ،  کابینہ حیدرآباد میں ڈاکٹر زاجتماع ہوا جس میں ریجن سطح کی مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار نے مقصد حیات کے موضوع پر بیان کیا۔ آخر میں ملاقات و انفرادی کوشش بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کی مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار نے میر پور زون میں مدنی مشورہ کیا جس میں مکتبۃ المدینہ کی کابینہ، ڈویژن اور میر پور ڈویژن کے مکتبۃ المدینہ للبنات کی بستہ ذمہ داران کی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نکات کے مطابق تربیت کی گئی ذمہ داران سے تقرری کے حوالے سے اہداف لئے گئے اور ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے سکھر زون میں خیرپور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گمبٹ پیر جو گوٹھ اور خیرپور ڈویژن کی علاقہ تا کابینہ نگران مع شعبہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

جس میں سکھر زون نگران اسلامی بہن نے انکی تربیت فرمائی اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے اور ماہانہ مدنی حلقہ کو مضبوط بنانے کے اہداف دئیے گئےنیز مجلس کفن دفن اور ڈونیشن بکس زون سطح پر تقرری بھی کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مکتو بات و اوراد عطاریہ کے زیرِ اہتمام گوادر زون حب کا بینہ میں 24، 25اور 26 ستمبر 2020ء کو تین دن کا رہائشی کورس ہوا۔

کورس میں پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے منتخب اسلامی بہنوں کی تر بیت کی اور خیر خواہی امت کا ذہن دیا ۔کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی اور مجلس کی اطاعت اور طریقہ کار کے مطابق فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر بیٹھنے کا عہد کیا ۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن (دھوراجی) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کوتجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک اور فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفّار نے بھی شرکت کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورجامعۃ المدینہ کی طالبات اور معلمات کو دعوت اسلامی کے آٹھ مدنی کاموں میں حصہ لینے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا نیز جامعۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے لئے معلمات اور طالبات کواہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی کے علاقہ گلزار ہجری (میمن نگر) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں میں سستی دور کرنے کے متعلق نکات دئیے نیز ذمہ داری ایک نعمت ہے اس کی قدر کرنے اور کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے لگانے اور دیگر مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن، میرپور خاص زون اور شہر ٹنڈوالہ یار میں ریجن ذمہ دار و مشاورت مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ نے SOP's کے مطابق تربیتی اجتماع منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تعویذاتِ عطاریہ کا بستہ لگانے کے حوالے سے نکات دیتے ہوئے تربیت فرمائی۔اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ عطاریہ بھی دئیے گئے۔