دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے سکھر زون میں زون ذمہ دار  اسلامی بہن نے سکھر کی کابینہ روہڑی کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون سطح پر کفن دفن کی ذمہ دار کا مقرر کرنے کا ذہن دیا اور شرکائے اجتماع کی تعداد بڑھانے کے اہداف دئیے گئے نیز مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے کا بھی ذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن سطح پر مدرسۃالمدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں کے مالیات ٹیسٹ لیا گیا جس میں کم و بیش ایک  سو بارہ 112 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دئیے۔ یہ ٹیسٹ حیدرآباد ریجن سطح مالیات ذمہ دار نے لیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں حیدر آباد ، میرپورخاص زون اور کابینہ ٹنڈوالہ یار میں دعائے صحت اجتماع منعقد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس مکتوبات و اوراد ِعطاریہ نے خصوصی شرکت کی ۔ مزید اس اجتماع میں 257 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کے آخر میں مکتوبات و اورادِ عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں سنتوں بھرے اجتماع میں نیکی کی دعوت مدنی چینل اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی۔آخر میں اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذات بھی دئیے گئے۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام فیصل آباد زون کی مجلس رابطہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور تقرریوں پر کلام کیا۔ مجلس رابطہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے جامعہ کی طالبات کو مدنی کام میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی  بہنوں کے شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 27 ستمبر 2020ء بروز اتوار فیصل آباد کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹرز ،اہل ثروت اور ڈپٹی اسسٹنٹ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔ انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی شرکا میں مدنی رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی  بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 26 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے جڑانوالہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے بستے مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد کابینہ مجلس رابطہ ذمہ دار  اسلامی بہن نے شخصیات سے ملاقات کی ۔

دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا مختصر تعارف پیش کیا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔شخصیات اسلامی بہن دعوت اسلامی کے شعبہ جات سے بہت متاثر ہوئیں اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور آئندہ ماہ اپنے گھر میں مدنی حلقہ لگانے کی نیت بھی کی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام  پچھلے دنوں ریجن فیصل آباد، جڑانوالہ زون کی جڑانوالہ کابینہ میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے 126 RB پہاڑنگ کے گورنمنٹ گرلز ہائی ا سکول کی پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دعوت اسلامی سے وابستہ رہنے اور دعوت اسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی نیت کا اظہار بھی کیانیز ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ ’’زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی‘‘ تحفتاً پیش کیا اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن بھی دیا۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی اوکاڑہ کابینہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سپیریر کالج(Superior college)کی پرنسپل کے گھر ماہانہ مدنی حلقہ لگایا جس میں شعبۂ تعلیم کی زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور شخصیات نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے وضو کا عملی طریقہ سکھایا اور آخر میں شعبۂ تعلیم کے مدنی پھول عطا فرمائے نیز شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش بھی کی ۔ 

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام  کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں پچھلے دنوں بنت عطار سلمہا الغفار نے زون نگران اور زون سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ۔

اس موقع پر 12 اسلامی بہنوں نے مدنی برقع پہنا۔ جن اسلامی بہنوں کی سالانہ ڈونیشن اور کھالوں کے حوالے سے نمایاں کارکردگی رہی انہیں بنت عطار سلمہا الغفار کے ذریعے تحائف دئیے گئے۔ تین سو سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنت عطار سلمہا الغفار نے ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جاکر انکی دل جوئی کی اور اسلامی بہن کو مدنی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی کام کے لئے وہ راضی ہوگئیں۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام کراچی کے علاقہ ہاکس بے میں 26 ستمبر 2020ء کو کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے حوالے اہم معلومات دیتے ہوئے شریک اسلامی بہنوں کو اہم نکات دئیے۔ ریجن مشاورت کی ترغیب دلانے پر تقریباً 19 اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ اور اس شعبہ پر کام کرنے کی نیتیں کیں۔ 12اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیزوتکفین کا طریقہ خرید کر پڑھنے کی نیتیں کیں ۔

اسلامی بہنوں کے شعبے مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، کورنگی کے علاقہ ناصر کالونی میں مدنی انعامات ذمہ دار  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں علاقہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کے شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز محاسبہ کارکردگی پر توجہ دلائی ۔ مدنی مذاکرہ سننے اور اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔